
06/08/2025
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی صرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کو فوری طور سے کسی طبی امداد کی ضرورت ہو۔
جیسے ایکسیڈنٹ یا کسی بھی وجہ سے شدید زخمی مریض، ہارٹ اٹیک کے مریض،شدید سانس کی تکلیف یا چھاتی میں درد یا بے ہوش مریض۔
ایمرجنسی کے باہر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ویٹنگ ایریا بنایا گیا ہے مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کوچائیے کے وہاں انتظار کریں نہ کہ ایمرجنسی کے اندر
ٰعوام سے اپیل ہے برائے مہربانی او پی ڈی سے معائنہ کروائیں ایمرجنسی سلپ کے لئے لائن میں ہر گز کھڑے نہ ہوں جس سے زیادہ سیریس مریضوں کا وقت ضائع نہ ہو۔
آپ کے اصرار اور بحث کرنے سے زیادہ بیمار افراد کی طبی امداد اور خیال رکھنے میں رکاوٹ پیدا ہوگی
برائے مہربانی عوام ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کریں۔
ہسپتال ترجمان ملک سیف اللہ