
04/08/2025
یہ واقعہ لاہور کے ایک پرانے اسپتال کا ہے۔
ایک 16 سالہ لڑکے کو سخت بخار کے باعث ایمرجنسی میں لایا گیا۔
حالت خراب تھی، بچنے کی امید کم تھی۔
ڈاکٹرز نے ماں کو الگ کمرے میں بٹھا دیا۔
علاج جاری رہا، مگر دل کی دھڑکن کمزور ہوتی جا رہی تھی۔
ماں نے سنا کہ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں:
"اب شاید بچانا مشکل ہے..."
ماں وہیں اسٹیچر کے پاس پہنچی، بیٹے کا ہاتھ پکڑا،
بیٹے کے کان میں کہا:
"بیٹا! ماں ابھی زندہ ہے... اور جب تک ماں زندہ ہے، تجھے کچھ نہیں ہونے دوں گی۔ اللہ کے لیے آنکھیں کھول!"
ماں نے اُس کے سر پر ہاتھ رکھا، پاؤں کو سہلایا اور آنکھیں بند کر کے دعا کرنے لگی۔
10 منٹ بعد وہ لڑکا ہلکا سا ہلا...
آنکھ کھول دی...
نرسیں حیران ہو گئیں۔
ڈاکٹر بھاگ کر آئے۔
اللہ کی قدرت سے اس کی جان بچ گئی۔
ڈاکٹرز نے ماں سے کہا:
"ہم حیران ہیں کہ ہم نے تو ہار مان لی تھی، لیکن آپ کی دعا نے کچھ اور ہی کر دکھایا۔"
ماں نے صرف اتنا کہا:
"ماں کا دل کبھی خالی نہیں ہوتا، اور ماں کے آنسو کبھی رائیگاں نہیں جاتے۔"
ماں صرف جنم نہیں دیتی، دعاؤں سے زندگی بھی واپس لا سکتی ہے۔
ماں کے قدموں تلے واقعی جنت ہے، بس ہم اکثر دیر سے سمجھتے ہیں۔