Dreams News Network

Dreams  News Network "Welcome to Dreams News Network, where imagination meets reality. Join us for a unique journey beyond the ordinary."

We provide the latest updates on dreams, exploring the surreal, the fantastical, and the subconscious.

ایبٹ آباد میں فیمیل بیڈمنٹن کا خصوصی تربیتی کیمپ جاری ہے، جس کا مقصد ہماری بچیوں اور خواتین کھلاڑیوں کو بہترین اور معیار...
30/08/2026

ایبٹ آباد میں فیمیل بیڈمنٹن کا خصوصی تربیتی کیمپ جاری ہے، جس کا مقصد ہماری بچیوں اور خواتین کھلاڑیوں کو بہترین اور معیاری بیڈمنٹن ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔
اس کیمپ کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب سرمد سلیم صاحب کی خصوصی سپورٹ پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اسی طرح ہمارے انٹرنیشنل پلیئر بشارت اقبال صاحب کی خصوصی معاونت کا بھی بہت بہت شکریہ۔
ایبٹ آباد کے RSO جناب سلیمان صاحب اور ایبٹ آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران و ممبران کا بھی تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
اس کیمپ کی کامیابی میں ایبٹ آباد کی فیمیل بیڈمنٹن کوچ حلیمہ شاہین کا کردار انتہائی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے دن رات محنت کرکے اس کیمپ کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی اور بشارت اقبال کا تعاون حاصل کیا۔ ان کی محنت، لگن اور جذبے نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم ان کی خدمات کو دل سے سراہتے ہیں۔ 👏🏸
انٹرنیشنل کوچ ندیم خان، اس کیمپ میں فیمیل کھلاڑیوں کو جدید اور معیاری تربیت فراہم کر رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ مشترکہ کوششوں سے یہ کھلاڑی مستقبل میں خیبر پختونخوا اور پاکستان کا نام روشن کریں گی۔ 🇵🇰🏸

*ہم مناظرِ اسلام، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد حنیف قریشی صاحب کو تنکی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔**اھلاً و سہلاً مرحبا*...
29/08/2026

*ہم مناظرِ اسلام، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد حنیف قریشی صاحب کو تنکی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔*
*اھلاً و سہلاً مرحبا*💚
منجانب چوہدری سامل

28/08/2026
26/08/2026

اغواء برائے تاوان کے ملزمان گرفتار

ایبٹ آباد: 10 کروڑ تاوان کے لیے اغوا ہونے والا 12 سالہ بچہ بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

ایبٹ آباد پولیس کی اہم کارروائی، 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 12 سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے پریس کانفرنس میں واقعے کی تفصیلات اور کارروائی سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

ایبٹ آباد کے لیے ایک اور اعزاز، سرکل بکوٹ کی بیٹی فضا حفیظ عباسی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ فضا حفیظ عب...
26/08/2026

ایبٹ آباد کے لیے ایک اور اعزاز، سرکل بکوٹ کی بیٹی فضا حفیظ عباسی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

فضا حفیظ عباسی نے حالیہ دنوں بیلجیم اور نیدرلینڈز میں منعقد ہونے والے پہلے FIH پیرا ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ایونٹ اپنے نام کیا ، جس میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

فضا حفیظ عباسی اس سے قبل جرمنی کے شہر برلن میں ڈور کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہیں۔ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فضا حفیظ عباسی کی کامیابی کو ایبٹ آباد اور بالخصوص سرکل بکوٹ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

26/08/2026

اسلام آباد: PIMS ہسپتال میں ہولناک آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق

اسلام آباد کے PIMS ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچے جاں بحق جبکہ ایک بچے کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔

25/08/2026

ظلم کا شکار ہونے والی ننھی کلی آیت نور کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

24/08/2026

ایت نور کو کنویں سے نکالا جا رہا ہے

24/08/2026

ہری پور آیت نور کے اغواہ قتل سے قبل مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج

Address

Abbottabad
02210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dreams News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share