Loho Qalam Digital

Loho Qalam Digital تعلیم اور سیاحت کا اولین ڈیجیٹل پلیٹ فارم! The premier digital platform for education and tourism!

A preface
Weekly Loho-o-Qalam International Abbottabad
Any nation, country or society’s development and prosperity depends on the dwellers positive thinking constructive abilities and healthy attitude lore is such a light whose rays guide moral, character and goal. It is the light which adhere, nations welfare and attitude in present era, those nations are ahead that don’t compromise in pedagogy t

han other. Keeping in view, the received notion pertaining education and lore the Loho-o-Qalam International is published.

09/03/2025

ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد میں معصوم بچوں کی زندگی کیسی گزرتی ہے؟ ان کے خواب کیا ہیں، اور ان کے لیے معاشرے کا کیا کردار ہونا چاہیے؟

اس خصوصی نشست میں ہم بات کریں گے ساجد اعوان سے، جو یتیم بچوں کی دیکھ بھال میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ جانئے کہ یہ بچے کن مشکلات سے گزرتے ہیں اور ان کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

👀 ویڈیو دیکھیں، شیئر کریں اور ان بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں!

09/03/2025

کچھ راستے منزلوں سے زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں لیکن یہاں راستہ بھی خوبصورت ہے اور منزل بھی ۔
قصر السراب
جہاں صحرا کی سنہری وسعتیں سکون کی چادر اوڑھے، ماضی کی سرگوشیاں کرتی ہیںاور سورج کی کرنیں جب ریت پر بکھرتی ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے کوئی نایاب خزانہ چمک اٹھا ہو۔
یہاں کا ہر منظر ایک کہانی ہے، ہر لمحہ شاعری!

24/01/2025

بچوں کے موبائل استعمال کو کم کرنے کا سادہ اور مؤثر طریقہ
بچوں کے موبائل استعمال کو کم کرنا اکثر والدین کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، لوح و قلم ڈیجیٹل کے پروگرام میں ماہر نفسیات ڈاکٹر ثناء منظور نے ایک منفرد اور سادہ حکمت عملی پیش کی ہے:ڈاکٹر ثناء منظور کی اس مفید اور مؤثر رہنمائی سے مستفید ہونے کے لیے ویڈیو ضرور دیکھیں!

23/01/2025

میٹرک کے بعد مظامین کا انتخاب تعلیمی زندگی کا انتہائی اہم مرحلہ ہوتا ہے جو طلبا و طالبات کے مستقبل کی سمت متعین کرتا ہے۔ بدقسمتی سے، درست رہنمائی نہ ملنے کے باعث اکثر نوجوان ایسے فیصلے کر بیٹھتے ہیں جو انہیں ان کی منزل سے دور کر دیتے ہیں۔

تعلیمی سفر کو درست سمت میں گامزن رکھنے اور طلبا و طالبات کو بہتر فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرنے کے لیے، ہم نے ماہر تعلیم شہزاد خان سے خصوصی گفتگو کی۔ شہزاد خان خیبرپختونخوا کے شعبہ تعلیم میں اپنی گراں قدر خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں اور نوجوان نسل کو کامیابی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں شہزاد خان کی بصیرت افروز باتوں سے مستفید ہوں اور جانیں کہ میٹرک کے بعد مظامین کے انتخاب میں کن غلطیوں سے بچا جائے۔

07/01/2025

اسکول کی چھٹیوں میں والدین کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔والدین کی عدم توجہی کی بنا پر بچے بگڑ سکتے ہیں۔ڈاکٹر ثناء منظور کی لوح وقلم ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے والدین کے لیے انتہائی فکر انگیز گفتگو

09/10/2024

خالصہ ہائی سکول، ہریپور کی قدیم و تاریخی عمارت محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں، بلکہ یہ تاریخ کے عظیم ورثے اور عصر حاضر کے درمیان ایک اہم ربط کی حیثیت رکھتی ہے۔ 111 سال پر محیط اس سکول کا تعلیمی سفر اپنے اندر ایک شاندار تاریخ سموئے ہوئے ہے، جہاں نہ صرف سکھ اور برطانوی طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج نظر آتا ہے بلکہ یہاں کا ہر گوشہ ماضی کی یادگار کہانیوں کا امین بھی ہے۔ شہر کے قلب میں واقع یہ عمارت اپنے مخصوص طرزِ تعمیر کی بدولت ہر آنے والے کو متوجہ کرتی ہے، اور جب اس کے دروازے سے داخل ہوا جائے تو تاریخ کے متعدد اوراق سے آگاہی ملتی ہے۔

خالصہ ہائی سکول کی تاریخ اور اس کا تعلیمی کردار خیبر پختونخواہ کے طلباء اور اساتذہ کی تعلیم و تربیت میں نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس سکول نے مختلف ادوار میں تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا اور اب بھی یہ ادارہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس تاریخی سکول کے تعلیمی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کے انسٹرکٹر ڈاکٹر صاحبزادہ وقار احمد اس کے تاریخی اور تعلیمی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔

خالصہ ہائی سکول نے متعدد نامور شخصیات کو جنم دیا، جن میں صدر ایوب خان کا نام بھی شامل ہے۔ اس ادارے نے نہ صرف مقامی بلکہ ملکی سطح پر بھی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ تاریخی ورثہ اور تعلیمی ادارہ آج بھی ایک مثال کے طور پر قائم ہے، جہاں تعلیم اور تاریخ کا حسین امتزاج موجود ہے۔

24/09/2024

"آج کی ویڈیو میں ہم آپ کو ایک خصوصی ملاقات میں لے کر جا رہے ہیں عمان کے معروف معلم، عبد العلی صاحب کے ساتھ۔ عبد العلی عمان کے تعلیمی نظام کا حصہ ہیں اور لوح و قلم انٹرنیشنل کے بانی کارکنان میں سے ہیں۔ حال ہی میں دبئی کے دورے کے دوران، ہمیں موقع ملا ان سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی، عمان کے تعلیمی نظام، اور تدریسی ملازمتوں کے مواقع پر دلچسپ گفتگو کرنے کا۔ اگر آپ عمان یا خلیجی ممالک میں ٹیچنگ کی جاب حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ایک قیمتی معلوماتی خزانہ ثابت ہوگی۔"

23/09/2024

ورٹیکس انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پہلی تقریب تقسیم اسناد دھمتوڑ کیمپس ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی ۔ جس میں مختلف شعبہ جات اور پروگرامز میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ، والدین اور فیکیلٹی ممبران نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام تھے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر ورٹیکس فرمان اللہ خان کے مطابق یہ اس ادارے کی پہلی تقریب تھی جس میں سو سے زائد طلباء و طالبات کو اسناد دی گئی ہیں جبکہ ادارہ اس وقت تقریباً ایک ہزار سے زائد طلباء کی مختلف پیشہ ورانہ ڈگریوں میں تعلیم ی ضروریات کو پورا کررہا ہے ۔

19/09/2024

School Students Committed to Planting Trees | Green Initiative by Students

عبد العلی کا خصوصی انٹرویو - آپ کے سوالات کے ساتھ!2011 میں لوح و قلم انٹرنیشنل میں ہماری مارکیٹنگ ٹیم کا حصہ رہنے والے م...
09/09/2024

عبد العلی کا خصوصی انٹرویو - آپ کے سوالات کے ساتھ!

2011 میں لوح و قلم انٹرنیشنل میں ہماری مارکیٹنگ ٹیم کا حصہ رہنے والے محترم عبد العلی نے عمان میں بطور مدرس کئی سال خدمات انجام دیں۔ آج کل وہ دبئی کے دورے پر ہیں اور ہمیں کئی دن کے لیے میسر ہیں، جس دوران ہم ان کا خصوصی انٹرویو کریں گے!

اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے جو آپ عبد العلی سے پوچھنا چاہتے ہیں، تو موقع ضائع نہ کریں! اپنے سوالات اس پوسٹ کے نیچے کمنٹس میں لکھیں، اور ہم ان سے آپ کے سوالات کے جوابات ضرور لیں گے۔

انٹرویو جلد آرہا ہے، ہمارے ساتھ جڑے رہیں!

06/09/2024

7 ستمبر
تاریخ کا یادگار ترین دن

06/09/2024

امتحانات: MDCAT
طلبہ کے مستقبل سے کھیلواڑ؟

کیا **MDCAT** امتحانات واقعی شفاف ہیں؟
کیا طلبہ کے خوابوں کو کنفیوزنگ سسٹم اور غیر منصفانہ سوالات کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے؟
ان سوالات کے جوابات اور اس سے جڑے سنگین مسائل پر بات کرنے کے لیے ہم نے پاکستان کے معروف تحقیقاتی صحافی زبیر تنولی کا خصوصی انٹرویو کیا ہے۔
اس انٹرویو میں انکشافات ہوں گے جو شاید آپ کو چونکا دیں!

**کلیدی اعتراضات:**

- طلبہ کو تیاری کا ناکافی وقت دیا جا رہا ہے۔
- امتحانی طریقہ کار ذہنی دباؤ اور الجھن کا باعث بن رہا ہے۔
- شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔
- آؤٹ آف سلیبس سوالات اور ایک سوال کے دو درست جوابات جیسے مسائل سامنے آئے ہیں۔

کیا یہ اعتراضات محض افواہیں ہیں یا حقیقت کا آئینہ؟ یہ انٹرویو دیکھنا مت بھولیے اور جانئے کہ کیا واقعی MDCAT کا نظام اصلاحات کا متقاضی ہے۔

Address

Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Friday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00

Telephone

+923343697039

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Loho Qalam Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Loho Qalam Digital:

Share