Dosti News

Dosti News Bringing you the latest news, and highlights from the surrounding area. Stay connected

29/10/2025
، میں، بادل اعوان ریان دا میرا،بحیثیت رہائشی، ریاں دا میرا بانڈی  ڈھونڈاں، ان حالیہ الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں جن...
28/10/2025

، میں، بادل اعوان ریان دا میرا،
بحیثیت رہائشی، ریاں دا میرا بانڈی ڈھونڈاں،

ان حالیہ الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں جن میں بعض خبروں کو 'فیک نیوز' قرار دیا جا رہا ہے۔ میں اس بے بنیاد پروپیگنڈے کو کسی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوں۔
میری اس اٹل رائے کی بنیاد جناب آفتاب سکندر اعوان صاحب کی وہ ٹھوس اور ناقابلِ تردید خدمات ہیں جو انہوں نے ہمارے علاقے کے لیے انجام دی ہیں۔ مقامی کمیونٹی ان کی شخصیت اور ان کے ترقیاتی کاموں سے بخوبی واقف ہے۔ یہ وہ عملی اقدامات ہیں جو سب کے سامنے عیاں ہیں اور ان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
اسی تناظر میں، میں چند شرپسند عناصر کے اس رویے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، جنہوں نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محترم نوید احمد اعوان صاحب (حال مقیم UAE) کی ایک پوسٹ کو 'فیک نیوز' کا لیبل لگایا۔ یہ اقدام نہ صرف حقائق کے منافی ہے بلکہ کمیونٹی میں انتشار پھیلانے اور مثبت کاموں کی حوصلہ شکنی کرنے کے مترادف ہے۔
ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ایسے عناصر جو تعمیری کاموں پر بے جا تنقید کرتے ہیں، وہ درحقیقت محلے کی ترقی اور اتحاد کے لیے خطرہ ہیں۔ ہم سب کو یکجا ہو کر اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ ہمارے علاقے میں جو بھی فلاحی کام ہو رہا ہے، وہ بالآخر ہماری ہی اجتماعی بہتری کے لیے ہے۔ تنقید برائے اصلاح ایک صحت مند عمل ہے، لیکن تنقید برائے تنقید سے پہلے، ہمیں مکمل حقائق کو جانچنا اور سوچنا چاہیے۔
ہم جناب آفتاب سکندر اعوان صاحب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ ریان دا میرا ان کی خدمات میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

بالڈھیری گاؤں میں حاکم خان افضل خان اور سردار بہادر خان کا بھا نجا اور عنصر خان کا بھائی افسر خان فوت ہو گیا ہے جن کی نم...
28/10/2025

بالڈھیری گاؤں میں حاکم خان افضل خان اور سردار بہادر خان کا بھا نجا اور عنصر خان کا بھائی افسر خان فوت ہو گیا ہے جن کی نماز جنازہ آج دن11 بجے بالڈھیری میرا میں ادا کی جائے گی

26/10/2025

5 مرلہ پلاٹ برائے فروخت
لوکیشن: بانڈہ پیر خان
ٹوٹل ڈیمانڈ: 20 لاکھ
خواہشمند حضرات درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
0311-1987992

26/10/2025

بانڈی ڈھونڈاں کے لئے اعزاز۔۔۔۔
بانڈی ڈھونڈاں سے تعلق رکھنے والے احتشام اللہ نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ایبٹ آباد کیمپس سے بی بی اے میں ڈبل گولڈ میڈل حاصل کیا۔۔

چلو چلو 25 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بانڈی ڈھونڈاں پندڑ جامع مسجد عائشہ صدیقہ میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی ا...
23/10/2025

چلو چلو 25 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بانڈی ڈھونڈاں پندڑ جامع مسجد عائشہ صدیقہ میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خصوصی خطاب مناظر اسلام حضرت علامہ خواجہ وقار احمد چشتی صاحب فرمائیں گے تمام احباب سے جوق در جوق شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔اس نورانی محفل پاک میں شرکت فرما کر اپنے ایمان کو جلا بخشیں۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اسٹیٹیوٹری باڈیز کے انتخابات کا کامیاب انعقاد۔ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائ...
22/10/2025

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اسٹیٹیوٹری باڈیز کے انتخابات کا کامیاب انعقاد۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (AUST) میں مختلف اسٹیٹیوٹری باڈیز کے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے، جن میں سینڈیکیٹ، سینیٹ اور اکیڈمک کونسل شامل تھیں۔
زیادہ تر نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، تاہم سینڈیکیٹ (اسسٹنٹ پروفیسر) اور سینڈیکیٹ (لیکچرر) کی نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
جس میں مسٹر محمد علی خان جدون لیکچرر کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ادارے کی ترقی، شفافیت اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔

سیاسی گہما گہمی عوج پرہری پور ضمنی الیکشن حلقہ این اے 18فیصلہ عوام کے ہاتھ میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں
22/10/2025

سیاسی گہما گہمی عوج پر
ہری پور ضمنی الیکشن حلقہ این اے 18
فیصلہ عوام کے ہاتھ میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں

قلندرآباد:- اسٹاف رپورٹ افسوسناک خبر سرکل ترنوائی لگڑبن کے مقام پر فاسفیٹ کی کان حادثہ میں دو سگے بھائی دلشاد عباسی اور ...
22/10/2025

قلندرآباد:- اسٹاف رپورٹ
افسوسناک خبر سرکل ترنوائی لگڑبن کے مقام پر فاسفیٹ کی کان حادثہ میں دو سگے بھائی دلشاد عباسی اور ارشاد عباسی جاں کی بازی ہارگئے

22/10/2025

قلندرآباد:تھانہ مانگل کی حدود کے ٹو موڑ لگڑ بنگ میں فاسفیٹ کی کان میں حادثہ دو افراد کی جانبحق ہونے کی اطلاع۔زرائع

22/10/2025

ادارہ PIPS سکول اینڈ کالج قلندرآباد کیمپس میں منعقدہ سپورٹس گالہ کا احوال.

سپورٹس گالہ کی شاندار تقریب میں طلباء وطالبات نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا.

تقریب تقسیم انعامات بسلسلہ سپورٹس گالہ اور مینا بازار کا انعقاد بروز ہفتہ کو ہو گا.

شکریہ

Address

Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 22:00

Telephone

+923475044615

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dosti News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dosti News:

Share