
22/08/2025
میر افضل بادشاہ کا شہزادہ اور داسو بادشاہ کا شاندار آل راؤنڈر ہے۔ اپنی بہترین پرفارمنس سے انہوں نے ہمیشہ شائقین کے دل جیتے ہیں۔ بدقسمتی سے پی پی ایل کھیلتے ہوئے وہ انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے مداح ان کو میدان میں دیکھنے سے محروم رہے۔ مگر اب یہ انتظار ختم ہونے کو ہے، کیونکہ بی پی ایل 3 کے سیکنڈ راؤنڈ میں وہ ایک بار پھر داسو بادشاہ کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ان کی واپسی ٹیم کے لیے نئی جان ثابت ہوگی، کیونکہ میر افضل نہ صرف ایک بہترین بیٹسمین ہیں جو اپنے جاندار چھکوں اور چوکے سے اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہیں، بلکہ اپنی شاندار بالنگ سے مخالف ٹیم کو دباؤ میں لے آتے ہیں۔ ان کا کھیل ہی مخالف ٹیم کے لیے ایک چیلنج اور داسو بادشاہ کے لیے طاقت کی علامت ہے۔
مداح پُرامید ہیں کہ میر افضل پہلے سے زیادہ ہمت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ایک بار پھر اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس سے داسو بادشاہ کی بادشاہی رنگ میں سب کو متاثر کریں گے۔ ✨🏏
Khan Zeb Kohistani