
13/08/2025
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد کا اعزاز
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں نے ایبٹ آباد کا پہلا کالج ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں داخلے کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد صوبے کے ان منتخب کالجز میں شامل ہے جہاں بی ایس میں داخلے کے لئے طلبہ وطالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا ۔ یاد رہے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد اپنی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کی بدولت صوبہ بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے ۔