10/07/2026
ایبٹ آباد شہر کے لوکل روٹس پر چلنے والی سوزوکی گاڑیوں کا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس آر ٹی اے سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔۔۔۔۔
ایبٹ آباد تا سیٹھی مسجد 20روپے,ایبٹ آباد تا دھوبی گھاٹ 20روپے ,ایبٹ آباد تاکمپلیکس 30روپے ایبٹ آباد تا نواں شہر 30روہے و دیگر روٹس کا کرایہ نامہ نوٹیفکیشن میں درج ہے
ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے لئے امتحان کا مرحلہ
شہری شکایات کی صورت میں متعلقہ دفاتر میں درج کروائیں
تفصیلات
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) ہزارہ ڈویژن، ایبٹ آباد نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت اور قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق شہری روٹس پر چلنے والی سوزوکی پک اپس کے کرایوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تمام روٹس کے نئے مقرر کردہ کرائے درج ذیل ہیں:
ایبٹ آباد تا منڈیاں (کمپلیکس): کل کرایہ: 30 روپے | (درمیان کا اسٹاپ: سیٹھی مسجد تک کرایہ: 20 روپے)
ایبٹ آباد تا میرپور: کل کرایہ: 35 روپے
ایبٹ آباد تا نواں شہر (بنی): کل کرایہ: 30 روپے | (درمیان کا اسٹاپ: کالا پل مری روڈ تک کرایہ: 20 روپے)
ایبٹ آباد تا گڑھی پنہ: کل کرایہ: 30 روپے
ایبٹ آباد تا دھمتوڑ: کل کرایہ: 35 روپے
ایبٹ آباد تا ہرنوئی: کل کرایہ: 40 روپے
ایبٹ آباد تا عزیز آباد: کل کرایہ: 45 روپے
ایبٹ آباد تا کاکول مین گیٹ: کل کرایہ: 25 روپے | (درمیان کا اسٹاپ: کاکول چوک تک کرایہ: 20 روپے)
ایبٹ آباد تا پی ٹی اسکول: کل کرایہ: 35 روپے
ایبٹ آباد تا کاکول ولیج: کل کرایہ: 40 روپے
ایبٹ آباد تا کالا پل: کل کرایہ: 35 روپے
ایبٹ آباد تا ڈوبتھر: کل کرایہ: 30 روپے | (درمیان کا اسٹاپ: شملہ پہاڑی تک کرایہ: 20 روپے)
ایبٹ آباد تا سلحد: کل کرایہ: 30 روپے
ایبٹ آباد تا کوٹھا قبر: کل کرایہ: 35 روپے
ایبٹ آباد تا بانڈہ املوک: کل کرایہ: 20 روپے
ایبٹ آباد تا ملک پورہ (اپپر، لوئر اور چڑی): کل کرایہ: 20 روپے
نواں شہر (بنی) تا کمپلیکس براستہ بلال ٹاؤن: کل کرایہ: 40 روپے | (درمیان کا اسٹاپ: میزائل چوک تک کرایہ: 20 روپے)
ایبٹ آباد تا بانڈہ پھگواریاں: کل کرایہ: 20 روپے
اہم ہدایات و نوٹس:
50% رعایت برقرار: تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلبہ، خصوصی افراد (معذور برادری) اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے اصل کرایے میں 50 فیصد رعایت بدستور نافذ العمل رہے گی۔
کرایہ نامہ آویزاں کرنا لازمی ہے: تمام سوزوکی گاڑیوں کے اندر اور جنرل سوزوکی اسٹینڈ ایبٹ آباد پر یہ کرایہ نامہ واضح جگہ پر لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کی ذمہ داری ٹی ایم اے (TMA) پر ہوگی۔
قانونی کارروائی: نئے کرایوں پر سختی سے عمل درآمد کروانا ٹریفک پولیس، اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (بحیثیت اسپیشل مجسٹریٹ) کی ذمہ داری ہوگی۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔