Karwan e Hazara

Karwan e Hazara کاروانِ ہزارہ صوبہ ہزارہ کا ایک نمائندہ چینل ہے

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی سیکیورٹی کی بروقت کارروائی موبائل چوری میں ملوث نوجوان گرفتارایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موبائل فون چوری ...
27/09/2026

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی سیکیورٹی کی بروقت کارروائی موبائل چوری میں ملوث نوجوان گرفتار

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موبائل فون چوری کے حالیہ واقعات پر ہسپتال کی سیکیورٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موبائل فون چوری کے بعض واقعات رپورٹ ہوئے، جن کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کی سیکیورٹی ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ شخص کی شناخت کی اور اسے حراست میں لے لیا۔

گرفتار نوجوان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی چوکی میں تعینات پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی سیکیورٹی ٹیم مریضوں، ان کے لواحقین اور ہسپتال آنے والے دیگر افراد کے تحفظ کے لیے 24/7 متحرک رہتی ہے۔ سیکیورٹی عملہ ہسپتال میں امن و امان برقرار رکھنے چوری سمیت دیگر واقعات کی روک تھام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

انتظامیہ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قیمتی سامان اور موبائل فونز کی حفاظت کا خصوصی خیال رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر سیکیورٹی عملے کو اطلاع دیں۔

27/09/2026

اگر کسی کو شوق ہے تو ہزارہ کا ریفرنڈم کروا لے۔

26/09/2026
تھانہ بگنوتر کی حدود جنگل ہوٹل کے قریب ٹویوٹا ہائ ایس کو حادثہ
25/09/2026

تھانہ بگنوتر کی حدود جنگل ہوٹل کے قریب ٹویوٹا ہائ ایس کو حادثہ

25/09/2026

𝗝𝘂𝗺𝗺𝗮𝗵 𝗠𝘂𝗯𝗮𝗿𝗮𝗸 🌙✨

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ

یا اللہ! ہمارے دلوں کو سکون، گھروں میں برکت، رزق میں وسعت اور زندگی میں خیر و عافیت عطا فرما۔
ہماری دعاؤں کو قبول فرما اور ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرما۔ آمین 🤲

𝗭𝗫𝗽𝗹𝗼𝗿𝗲 — 𝗪𝗲 𝗦𝗵𝗮𝗽𝗲 𝗬𝗼𝘂𝗿 𝗗𝗶𝗴𝗶𝘁𝗮𝗹 𝗣𝗿𝗲𝘀𝗲𝗻𝗰𝗲

ہریپور تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ، کاگ کے رہائشی کے گھر سے 02 اے سی ،02 سٹیبلائزرز،  مائیکرو اون اور دیگر  اشیاء چوری  ...
25/09/2026

ہریپور تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ، کاگ کے رہائشی کے گھر سے 02 اے سی ،02 سٹیبلائزرز، مائیکرو اون اور دیگر اشیاء چوری کرنے والے ملزمان نجیب خان ولد سرور خان سکنہ کاگ حال چونگی نمبر3 کھلابٹ ،اعزاز خان ولد محمد سلیم خان سکنہ کاگ حال ڈانہ کالونی اور موسی خان ولد علی خان سکنہ کاگ کو گرفتار کرکے چوری ہونے والی تمام اشیاء برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف 380 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

24/09/2026

ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار نسیم خان کا نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دیا گیا۔
۔
۔
۔
۔

ایبٹ آباد ہزارہ موٹروے بند ہونے کے سبب GT روڈ پر شدید رش، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر (کچل جانے) سے ٹریفک پولیس اہلکار نسیم سا...
24/09/2026

ایبٹ آباد ہزارہ موٹروے بند ہونے کے سبب GT روڈ پر شدید رش، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر (کچل جانے) سے ٹریفک پولیس اہلکار نسیم ساکنہ بالڈھیری قلندرآباد موقعے پر جاں بحق، نعش ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل

جعلی ڈاکٹر گرفتارایوب میڈیکل کمپلیکس میں سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درجایبٹ آباد: ایوب میڈیکل ...
24/09/2026

جعلی ڈاکٹر گرفتار
ایوب میڈیکل کمپلیکس میں سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں لوگوں سے ٹیسٹوں کے نام پر رقم وصول کرکے فرار ہونے اور ڈاکٹرز کا لباس زیب تن کرکے خود کو جعلی ڈاکٹر ظاہر کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت عمر ولد اکبر سکنہ تورغر، حال پھل گلاب روڈ کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف 419، 420، 171 اور 172 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو مبینہ طور پر دھوکہ دے کر ٹیسٹوں کی مد میں رقم وصول کرتا اور فرار ہوجاتا تھا، جبکہ ڈاکٹرز کا لباس پہن کر خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا۔

بند مطلب بندجھاری کس سے جی ٹی روڈ مکمل طور پہ کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔
24/09/2026

بند مطلب بند
جھاری کس سے جی ٹی روڈ مکمل طور پہ کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔

Address

Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan e Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category