
22/09/2025
محکمہ تعیلم کے ذمہ داران سے اصلاح و احوال کا مطالبہ
باوثوق ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شنکیاری میں دیر سے آنے والی طالبات کو سزا کے طور پر گیٹ سے باہر کھڑا کر دیا جاتا ہے جبکہ گیٹ کے باہر نوجوانوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے جس سے طالبات کا وقار مجروح ھوتا ھے ذرائع کے مطابق طالبات سے دیر سے آنے کی وجہ سے جرمانے بھی وصول کیئے جاتے ہیں جس سے والدین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے والدین نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے