Voice Of Hazara Official

Voice Of Hazara Official Leading News Portal of Hazara-KP, Since 2010

11/04/2026

ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب خوفناک میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق۔

11/04/2026

تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز مانسہرہ کیمپسز میں داخلوں کے لیے دو ہزار سے زائد طلبہ انٹری ٹیسٹ دینے پہنچ گئے۔

انٹری ٹیسٹس ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئر کموڈور (ر) محمد سیف الاسلام کی زیرِ نگرانی منعقد کیے گئے۔

انٹری ٹیسٹ کے موقع پر تعمیر وطن کی بانی پرنسپل حلیمہ سعید، ڈائریکٹر جنرل تعمیرِ وطن گروپ آف ایجوکیشن پاکستان ملک محسن سعید اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید بھی موجود تھے۔

تعلیمی بورڈز، ایٹا اور ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ کامیابی، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں تعمیرِ وطن کے طلبہ کی نمایاں سلیکشن کے باعث والدین کی جانب سے ادارے کی انتظامیہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تعمیرِ وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز میں چار مختلف کیٹگریز کے تحت انٹری ٹیسٹ لیے گئے، جن میں

میرٹ اسکالرشپس

ساتویں جماعت سے سیکنڈ ایئر تک 125 طلبہ کے لیے خاتم النبیین ﷺ حفاظ اسکالرشپ پروگرام۔

سترسے زائد طلبہ کے لیے خاتم النبیین ﷺ شعبۂ حفظ اسکالرشپ پروگرام کے تحت مفت تعلیم۔

پہلی جماعت سے سیکنڈ ایئر تک 300 یتیم طالبات کے لیے ایثار اسکالرشپ پروگرام
اور ریگولر ایڈمشن شامل ہیں۔

ادارے کی جانب سے پہلی جماعت سے سیکنڈ ایئر تک 3300 نشستیں، پہلی سے نویں جماعت تک 2000 نشستیں جبکہ میٹرک سے سیکنڈ ایئر تک 1300 میرٹ اسکالرشپ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

انٹری ٹیسٹ کے موقع پر پنڈال میں شعبۂ حفظ سے تعلق رکھنے والے وہ طلبہ و اساتذہ بھی موجود تھے جنہوں نے ادارے کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کی، جنہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور مبارکبادیں وصول کیں۔

11/04/2026

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چوتھی کنوکیشن کی پروقار تقریب ۔

جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ اور چانسلرایبٹ آباد یونیورسٹی سہیل آفریدی نے چھ سو طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

تقریب کے دوران 66 طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا جبکہ سات طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کامیابی سے مکمل کی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ایبٹ آباد یونیورسٹی آمد پر
ایم این اے علی خان جدون،
ایم پی اے مشتاق غنی،
پاکستان تحریک انصاف اور
آئی ایس ایف کے کارکنوں نے
ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

کنوکیشن میں
وزیر تعلیم و بلدیات اور پرو چانسلر
ایبٹ آباد یونیورسٹی مینا خان،
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان
بھی موجود تھے،
جنہوں نے مختلف شعبہ جات سے
فارغ التحصیل ہونے والے
پی ایچ ڈی، ایم فل اور بی ایس پروگرامز
کے ہونہار طلبہ و طالبات میں
گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔

انتقال پر ملال۔محمد ناصر خان تنولی قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم، محمد الیاس خان تنولی مرحوم کے صاحبزادے، محمد ص...
11/04/2026

انتقال پر ملال۔
محمد ناصر خان تنولی قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم، محمد الیاس خان تنولی مرحوم کے صاحبزادے، محمد صفدر خان تنولی کے بھتیجے، بنارس خان تنولی کے بھانجے اور نیاز خان تنولی کے بھائی تھے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے محلہ مولاخیل، میرپور کی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔
منجانب : سوگواران۔

08/01/2026

مانسہرہ. سکائی ہیوٹل کے کمرہ سے نوجوان کی نعش برآمد .
تھانہ لاری اڈہ مانسہرہ کی حدود میں سکائی ہیوٹل کے کمرہ سے 22 سالہ نوجوان سیاف شاہ ولد دلدار شاہ سکنہ کوہستان حال نیلے پیر ایبٹ آباد بتایا جاتا ہیے

Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Hazara Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share