Geohazara.net

Geohazara.net تازہ ترین خبروں تبصروں ویڈیوز اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا ک?

افسوسناک خبر خانپور ترناوہ پل کے قریب گہرے پانی میں دو بھائی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے زرائع کے مطابق دونوں کا تع...
29/04/2025

افسوسناک خبر
خانپور ترناوہ پل کے قریب گہرے پانی میں دو بھائی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
زرائع کے مطابق دونوں کا تعلق اٹک کے گاٶں اکھوڑی سے بتایا جاتا ہے۔مقامی غوطہ خوروں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کی نعشیں نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیں ہیں
اللہ پاک مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سجاد حیدر شاہ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے
28/04/2025

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سجاد حیدر شاہ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے

سنڈھی سے جبوڑی آنے والی جیپ کو حادثہ پانچ خواتین کے جانبحق ہونے کی اطلاعات کئی افراد زخمیجبوڑی، مانسہرہ: جیپ حادثے میں 3...
28/04/2025

سنڈھی سے جبوڑی آنے والی جیپ کو حادثہ پانچ خواتین کے جانبحق ہونے کی اطلاعات کئی افراد زخمی
جبوڑی، مانسہرہ: جیپ حادثے میں 3 خواتین اور ایک بچی جاں بحق

جبوڑی کے علاقے میں افسوسناک جیپ حادثے کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک بچی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ممتاز عالم دین قاری عبدالباقی صاحب کا اخری دیدار اللہ تبارک و تعالی کامل مغفرت فرمائے اور تمام لوحقین کو صبر جمیل عطا فر...
27/04/2025

ممتاز عالم دین قاری عبدالباقی صاحب کا اخری دیدار
اللہ تبارک و تعالی کامل مغفرت فرمائے اور تمام لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین

27/04/2025

دی محمدین سکول اینڈ کالج حویلیاں گاؤں میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد
سکول کے بچوں اور بچیوں نے اپنی پرفارمنس سے مہمانوں سے خوب داد وصول کی
دی محمدین سکول اینڈ کالج حویلیاں گاؤں کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے جہاں کوالیفائیڈ سٹاف کی زیر نگرانی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے سکول کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی انتہائی مناسب فیس ہے
دی محمدین سکول اینڈ کالج کی ایک اور خصوصیت انتہائی کشادہ بلڈنگ اور ساتھ میں بچوں کے کھیلنے کے لیے گراؤنڈ بھی موجود ہے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے
اج کی اس پروقار تقریب کی مہمان خصوصی زینب نثار ڈی پی سکول سسٹم اسلام اباد کی ہیڈ تھی

قاری عبدالباقی سرپرت اعلی مرکزی سیرت کمیٹی سابق ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1حویلیاں وفات پا گئے ہیں جنکی نماز جنازہ آج ...
27/04/2025

قاری عبدالباقی سرپرت اعلی مرکزی سیرت کمیٹی سابق ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1حویلیاں وفات پا گئے ہیں جنکی نماز جنازہ آج شام 4 بجے سلطان پور ایجوکیٹر سکول میں ادا کی جائے گی۔

شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب  ٹیوٹا ہائی ایس ٹائر بلاسٹ ہونے  کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں  12 مسافر زخمی
26/04/2025

شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس ٹائر بلاسٹ ہونے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی

اپرخانپورکے علاقہ بسنکیری کارہاٸشی وقاص عباسی  اپنے گھرکے قریب کھاٸی میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔۔
25/04/2025

اپرخانپورکے علاقہ بسنکیری کارہاٸشی وقاص عباسی اپنے گھرکے قریب کھاٸی میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔۔

ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود چٹہ پل میں چچا نے بھتیجے کو ق ت ل کر دیاملزم ذیشان نے اپنے حقیقی بھتیجے کو ھاون کا دستہ کی و...
25/04/2025

ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود چٹہ پل میں چچا نے بھتیجے کو ق ت ل کر دیا
ملزم ذیشان نے اپنے حقیقی بھتیجے کو ھاون کا دستہ کی وار سے ق ت ل کیا پولیس کے مطابق ملزم کی زہنی توازن ٹھیک نہیں تھا زرائع کے مطابق ملزم غیر شادی شدہ تھا ملزم نے مقتول اعزاز جس کی عمر تقریبا 24/25 سال تھی اسکو جمعہ کی صبح سر میں ھاون کا دستہ سر میں مار کر ق ت ل کیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ ق ت ل برآمد کرلیا
اعزاز کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے، ملکپورہ عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔

سندھ طاس معاہدہ کیا تھا ؟؟سندھ طاس معاہدہ (Indus Waters Treaty) ایک تاریخی معاہدہ تھا جو 1960ء میں پاکستان اور بھارت کے ...
24/04/2025

سندھ طاس معاہدہ کیا تھا ؟؟

سندھ طاس معاہدہ (Indus Waters Treaty) ایک تاریخی معاہدہ تھا جو 1960ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا۔ اس معاہدے کا مقصد دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاؤں کے پانی کی تقسیم کا تعین کرنا تھا، تاکہ دونوں ممالک پانی کے مسائل سے بچ سکیں۔

یہ معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں 19 ستمبر 1960ء کو کراچی میں طے پایا، اور اس پر دستخط اُس وقت کے بھارتی وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور پاکستان کے صدر ایوب خان نے کیے۔

معاہدے کی اہم شقیں:

1. مشرقی دریا (راوی، بیاس، ستلج) کا پانی بھارت کو دیا گیا۔

2. مغربی دریا (سندھ، جہلم، چناب) کا پانی پاکستان کو دیا گیا۔

3. بھارت کو مغربی دریاؤں سے کچھ مخصوص مقاصد (مثلاً بجلی پیدا کرنا، زراعت) کے لیے محدود مقدار میں پانی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، لیکن وہ ان دریاؤں کا بہاؤ نہیں روک سکتا۔

4. اگر دونوں ممالک میں پانی کے استعمال پر کوئی تنازع ہو تو عالمی ثالثی کے ذریعے اسے حل کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ آج بمورخہ 23 اپریل 2025 کو ہندوستان کی طرف سے معطل کر دیا گیا ہے
(تحریر مستعار )

24/04/2025

لَا إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰهِ
❤صلّی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم❤

حادثہ کی فوٹو : پینوراما ہوٹل کے مقام پر مسافر کوچ کو حادثہ 2 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی حویلیاں ہسپتال منتقل: ذرائع ...
24/04/2025

حادثہ کی فوٹو : پینوراما ہوٹل کے مقام پر مسافر کوچ کو حادثہ 2 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی حویلیاں ہسپتال منتقل: ذرائع حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ کوچ ابیٹ آباد سے غازی جا رہی تھی۔

24/04/2025

آسمان سے رزق اتارنے والے پیارے رب.
ہم سب کو حلال کشادہ برکت والا رزق عطا فرما..آمین🤲

23/04/2025

ایبٹ اباد۔ !
پی ایم اے پریذیڈنٹ پریڈ کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ۔
پی ایم اے پریزیڈنٹ پریڈ کے موقع پر سکیورٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کی گیا ہے۔
جس کے تحت کسی بھی اجتماع، فائرنگ، مائننگ، بلاسٹنگ، لاوڈ سپیکر کے استعمال، ڈرون، کواڈ کاپٹر کے استعمال، الیاسی گیٹ کے اطراف دکانوں کو کھلا رکھنے، پیٹرول / سی این جی سٹیشنوں پر کارپارکنگ، افغان نیشنل کی کاکول ایریا نقل و حرکت اورموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

20/04/2025

سعودی عرب مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 3 خواتین سمیت 5 افراد ج-ا-ں ب-ح-ق ، متعدد زخمی ۔ حادثہ کا شکار افراد پاکستان کے ضلع بہاول نگر کے رہائشی ہیں

اسلام آباد میں اس دن  ژالہ باری ہوئی تو لوگوں کی گاڑیوں کا کافی نقصان ہوا تھا اور آگلے دن گاڑیوں کے پارٹس کے ریٹ آسمان ک...
20/04/2025

اسلام آباد میں اس دن ژالہ باری ہوئی تو لوگوں کی گاڑیوں کا کافی نقصان ہوا تھا اور آگلے دن گاڑیوں کے پارٹس کے ریٹ آسمان کو چھو رہے تھے۔
گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ان کے اوپر دری، فام رکھا ہوا تا کہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔۔
اللہ پاک ہم سب کو محفوظ رکھے آمین

ایبٹ آباد 1864-65۔ اس تصویر میں ایبٹ آباد شہر، ساربان پہاڑ، کیہال اور کنج کا علاقہ۔ اب اس علاقے میں صرف کنکریٹ کا جنگل ہ...
20/04/2025

ایبٹ آباد 1864-65۔ اس تصویر میں ایبٹ آباد شہر، ساربان پہاڑ، کیہال اور کنج کا علاقہ۔ اب اس علاقے میں صرف کنکریٹ کا جنگل ہے۔
Abbottabad in 1864-65. Abbottabad city,Sarban mountain, kehal and kunj area in this photo. Now there is only concrete jungle in this area.

19/04/2025

حویلیاں سمیت ہزارہ بھر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

Address

Havelian
Abbottabad
HAVELIAN

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geohazara.net posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geohazara.net:

Share