30/01/2022
ڈاکٹر احمد اعجاز اینڈ ڈاکٹر نادیہ احمد
ملک کے ماہر اور مایہ ناز ہومیوپیتھس، سائکولوجسٹ (ماہرین نفسیات) اور مائنڈ تھیراپسٹ ہیں۔
عوام کو مستند، آسان اور قابل رسائی علاجی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 1999ء میں ''سمیلیہ ہومیوکلینکس'' کی بنیاد رکھی اور اپنی انھی کاوشوں کو مزید آگے بڑھانے کیلئے 2007ء میں سمیلیہ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی (SHES) کی بنیاد رکھی۔
اپنے پروفیشن کے ابتدائی کئی برس ایلوپیتھک طریق علاج سے وابستہ رہے، لیکن بعض ذاتی واقعات اور ہومیوپیتھی کی زود آفرینی سے متاثر ہوکر ہومیوپیتھی کو باقاعدہ پیشے کے طور پر اختیار کیا اور پھر اسی کو اپنے انسانیت کی خدمت کا ذریعہ قراردے لیا۔ اس وقت ہومیوپیتھی اور سائیکالوجی میں گولڈ میڈلسٹ اور بی ایچ ایم ایس، ایم ا یس سی، ایم بی اے کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔ آپ کے قائم کردہ سمیلیہ ہومیوکلینکس میں پاکستان بھر سے لوگ اپنے علاج کیلئے آتے ہیں، بلکہ دیگر ممالک میں رہنے والے پاکستانی بھی آنلائن ان سے رابطہ کرتے ہیں۔
مائنڈ سائنس اور مائنڈ تھیراپی آپ کا خاص شغف ہے، اور وہ اس جدید فکر کے حامی ہیں کہ انسانی جسم کے تمام تر امراض اور مسائل کی جڑ ذہن (Mind) میں کہیں موجود ہوتی ہے، اس لیے ایک ماہر اور مخلص معالج کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے مریض کی ظاہری بیماری اور ظاہری علامات ہی تک اپنی توجہ محدود نہ رکھ، بلکہ اپنے بیماری کے ذہنی پہلو پر بھی غور کرے۔ چنانچہ انھوں نے اسی غرض سے بعض جدید ترین مائنڈسائنس تھیراپیز سیکھیں تاکہ وہ اپنے مریضوں کا علاج بہتر طور پر کرسکیں اور جہاں دوا کی جگہ محض چند ذہنی مشقوں کی ضرورت ہے، وہ دوا کی جگہ انھیں اس کی رہنمائی فراہم کردیں۔ چنانچہ اسی غرض سے انھوںنے ''رائٹ انسیٹیوٹ آف مائنڈ سائنسز''کے نام سے ادارے چلارہے ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔مذکورہ اداروں میں مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھی اور سائیکولوجی کے طلبہ و طالبات کو ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔
www.youtube.com/DocAhmedEjazOfficial
www.youtube.com/DocAhmedEjazunlimited
www.similiaclinix.com
www.drahmedejaz.com
Dr. Ahmed Ejaz (Gold Medalist) Homoeopath & Psychologist & Life Coach M.Phil (Research Scholar), MBA (Marketing), M.Sc (Clinical Psychology), BHMS(Gold Meda...