14/05/2024
تعمیر وطن بوائز بورڈنگ سکول اینڈ بوائز کالج کاغان کالونی کیمپس ایبٹ آباد میں سال 2024 کیلئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ( ایڈمیشن ٹیسٹ کی جھلکیاں )
تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن کاشمارخیبرپختونخوا کے صف اول اداروں میں ہوتا ہے جس کی وسیع وعریض عمارت کلاسیکل تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں عصر حاضر کے تقاضوں کی روشنی میں تمام بنیادیی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
تعمیر وطن کاغان کالونی کیمپس میں سال 2024-25کیلئے ایف ایس سی پارٹ ون داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ،علی الصبح فیکلٹی ممبران کو ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،کیمپس آمد پر ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعیدکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ملک کے طول عرض سے کثیر تعداد میں طلباء نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی ،طلباء کورجسٹریشن کے عمل سے گزارا گیا۔نئے آنے والے طلباء اوروالدین کیلئے ہیلپنگ ڈیسک کا خصوصی قیام عمل میں لایا گیا۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئرکموڈور عمران مدد ترمذی (تمغہ امتیاز ملٹری)نے تمام امور کی نگرانی کی۔انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انٹرویو کے عمل سے بھی گزارا گیا۔ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پرڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کاغان کالونی کیمپس ایئرکموڈور عمران مدد ترمذی،ڈائریکٹر اکیڈیمکس گروپ کیپٹن شاہد حفیظ اورڈائریکٹر اکیڈیمکس میرپور کیمپس سید ایوب شاہ نے امتحانی ہال کا دورہ کیااورطلباء سے ٹیسٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر میرپور کیمپس راجہ طلحہ ایوب نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئرکموڈور عمران مدد ترمذی اوردیگر کے ہمراہ مختلف امور کا جائزہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر والدین کیلئے خصوصی سیشن کا انعقاد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئرکموڈور عمران مدد ترمذی نے ادارہ کی پالیسیزواغراض مقاصد پر بات چیت کی۔
ڈائریکٹر اکیڈیمکس گروپ کیپٹن شاہد حفیظ نے ادارہ کی شاندارکآٓمیابیوں کے حوالہ سے والدین کو آگاہ کیا،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اورڈائریکٹر اکیڈیمکس نے طلباء سے انٹرویو ز بھی لئے۔تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کے استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 15مئی بروز بدھ کیاجائے گا۔