07/11/2025
کوھستان محکمہ ورکس اینڈ تعمیرات کرپشن سیکنڈل نیب تفتیش میں نت نیے انکشافات کا سسلہ جاری
سکول کے کلاس فور ملازم کے اکاونٹ میں بھی اٹھارہ کروڑ ٹرانسفر نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے 4 مزید سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں اپر کوہستان صبر جمیل بھی شامل ہے۔
صبر جمیل پر الزام ہے کہ انہوں نے کیس کے مرکزی ملزم قیصر اقبال سے کروڑوں روپے وصول کیے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ صبر جمیل کے ساتھ دیگر تین ملازمین بھی کرپشن کیس میں ملوث پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب کی کارروائی کے دوران ایک سرکاری اسکول کا چوکیدار گرفتار کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ اسکول چوکیدار نے مرکزی ملزم قیصر اقبال سے 18 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔
نیب ذرائع کے مطابق دیگر دو سرکاری ملازمین کو بھی اس کرپشن کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔ تازہ کارروائی کے بعد اب تک اس اسکینڈل میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 18 ملین روپے کی خطیر رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیمیں مزید شواہد اور رقوم کی برآمدگی کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل صوبے کے بڑے مالیاتی مقدمات میں شمار کیا جا رہا ہے، جس میں اب تک درجنوں سرکاری اہلکاروں اور بااثر شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔