18/03/2026
جو کام دبئی میں تجربہ کار بھارتی ڈاکٹر انجام نہ دے سکے، وہ پختونخوا کے ایک سرکاری ہسپتال کے نوجوان ڈاکٹر نے کر دکھایا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے رہائشی امجد روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم تھے جہاں ان کے دماغ کے نہایت حساس حصے میں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی۔ دبئی کے ایک معروف ہسپتال میں ماہر بھارتی ڈاکٹروں نے انہیں تقریباً آٹھ گھنٹے تک مکمل بے ہوشی کی حالت میں رکھ کر آپریشن کیا، لیکن وہ رسولی نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
بعد ازاں مزید علاج کے لیےامجد پاکستان واپس آ گئے ایبٹ آباد کے بینظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال کے نوجوان نیوروسرجن ڈاکٹر شاہ خالد نے ان کا دوبارہ آپریشن کیا اور اس بار بغیر مکمل بے ہوشی کے رسولی کو کامیابی سے مکمل طور پر نکال دیا۔
امجد کے جسم میں کسی قسم کی کمزوری پیدا نہیں ہوئی اور وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔