Azmat E Rafta

Azmat E Rafta Like & Follow my page

بی بی سی نے امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ترکی سے واپسی پر طیارے پر سوار ہونے سے قبل ایرانی حملے کے ڈر سے ٹرمپ ٹرک...
11/08/2026

بی بی سی نے امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ترکی سے واپسی پر طیارے پر سوار ہونے سے قبل ایرانی حملے کے ڈر سے ٹرمپ ٹرک میں چھپنے پر مجبورا ہوا ۔ بڑا سوپا پاوا بنا پھرتا ہے جو انقلابی سے ڈرتا ہے

06/08/2026


اپنی مدد آپ مدح سرائی و نوحہ خوانی کی فیلڈ میں اپنا نام بنانے والا پُرخلوص مدح خواں و نوحہ خواں رجب بلتستانی کو یقینََا آپ میںن سے اکثر جانتے ہونگے ان کی وڈیوز لائیک شئیر کریں تاکہ ان کہ حوصلہ افزائی ہو رجب بلتستانی کا یوٹیوب چینل کا لنک بھی نیچے دیے گئے ہے ان کو سبسکرائب کریں🙏
والسلام
منجانب: عظمتِ رفتہ

نوحہ خواں ہو ماتمی ہو یا ہو وہ شاعر کوئی
پُرسہ دارانِ شہہِ مظلوم ہو یا پھر کوئی
سب کی خواہش ہے ہمیشہ گِریہ و زاری رہے یہ عزاداری رہے

https://youtu.be/qLb9E8gJrDs?si=lAi-lPinwaL81non

امریکہ کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں، صوبہ ہرمزگان کے دیہاتوں 'نیمہ کار' اور 'صیاد' سے تعلق رکھنے والے شہداء fans
01/08/2026

امریکہ کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں، صوبہ ہرمزگان کے دیہاتوں 'نیمہ کار' اور 'صیاد' سے تعلق رکھنے والے شہداء
fans

گذشتہ پچاس سالوں سے کچھ لوگوں نے پروپیگنڈہ پھیلا رکھا تھا ایران و امریکہ اندر سے ملے ہوئے ہیں لیکن 2026 میں امریکہ و سعو...
29/07/2026

گذشتہ پچاس سالوں سے کچھ لوگوں نے پروپیگنڈہ پھیلا رکھا تھا ایران و امریکہ اندر سے ملے ہوئے ہیں لیکن 2026 میں امریکہ و سعودی عرب اندر باہر دونوں جگہوں پر ملے ہوئے نظر آئے ۔
fans

20/07/2026

ایک فلسطینی کہہ رہا ہے کوئی بھی کبھی کسی فلسطینی سے آکر نہ پوچھے کہ وہ "ایران" سے کیوں محبت کرتے ہیں

تمام عالم اسلام میں اگر کسی نے فلسطین کی مدد کی ہے تو صرف ایران نے، خلیجی عرب باقی ممالک تو ویسے ہی غدار اور بزدل ہیں صرف ایرانی شعیہ ہی ہیں جو ہماری مدد کرتے ہیں چاہے وہ ہتھیاروں سے ہو یا اپنی جانوں سے ہو سلام ہو ایران پر الله تبارک وتعالی ایرانی بھائیوں کی مدد فرمائے

fans

20/07/2026

چاہے سنی ہوں یا شیعہ، ہمارا دشمن اسلام ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع

ہائے ہائے اس بات پر ایران پر بمباری کی خوشیاں منانے والے، امریکہ کو اڈے دینے والے، مولویوں کی باتوں میں آ کر ایران کے خلاف من گھڑت الزامات گھڑنے والے، ٹرمپ کو سجدے و سیلیوٹ مارنے والے، ٹرمپ اور پیٹ ہیگزٹ کی قربت پا کر ڈھول بجانے والوں کو تو ڈوب مرنا چاہئیے
fans ゚

17/07/2026

😂 ٹرمپ نے کہا: “ایرانی عوام بھوکے ہیں!”

پھر ایک ایرانی شخص لاس اینجلس کے ایک چوراہے پر جا کھڑا ہوا، تاکہ پوری دنیا کو دکھا سکے کہ اصل میں بھوکا کون ہے! 🤣🍽️😅🙄😂

📢 اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ وہ فارسی میں آواز لگا رہا تھا:

“بیایید، بخورید… صلواتیه (رایگانه)!” 😂

(آؤ کھاؤ… فری ہے!) 😄🍕🍔🥤
fans

16/07/2026

کینسر کے بچوں کے ہسپتال پہ امریکہ دہشت گرد بزدل نے نام نہاد اسلامی ممالک میں موجود دہشتگردی کے ٹھکانوں سے حملہ کردیا۔۔
اسلامی ممالک کی حمایت اچھی چیز ہے لیکن دشمن کے آلہ کار بننے پر خاموش کیوں؟؟؟؟
fans

مجرم امریکی دشمن کے حملے کے بعد اہواز کے کینسر میں مبتلا بچوں کے بقائی سپیشلسٹ ہسپتال کے اطراف کی صورتحال

آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تعزیتی تقریبات کے دوران ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا جس نے عالمی میڈیا، سف...
08/07/2026

آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تعزیتی تقریبات کے دوران ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا جس نے عالمی میڈیا، سفارتی حلقوں اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

مختلف ممالک اور مزاحمتی تنظیموں کے وفود جب تعزیت اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچے تو ان کی آمد کے موقع پر قرآنِ مجید کی مختلف آیات تلاوت کی گئیں۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ بعض مبصرین نے ان آیات کے مضامین کو متعلقہ ممالک کی علاقائی پالیسی، کردار اور ایران کے ساتھ تعلقات سے جوڑ کر دیکھا۔

اگرچہ ایرانی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر یہ نہیں کہا گیا کہ ہر وفد کے لیے آیات کا انتخاب کسی مخصوص سیاسی یا سفارتی پیغام کے تحت کیا گیا تھا، تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ اور مبصرین میں اسے ’’قرآنی سفارت کاری‘‘ (Quranic Diplomacy) اور علامتی پیغام رسانی کے طور پر زیرِ بحث لایا جا رہا ہے۔

🇸🇦 سعودی عرب — سورۃ آل عمران (3:13)

"قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا ۖ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأُخْرَىٰ كَافِرَةٌ..."

(تمہارے لیے ان دو لشکروں میں ایک نشانی تھی جو آپس میں ٹکرائے؛ ایک اللہ کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا انکار کرنے والا تھا...)

مبصرین نے اس آیت کو غزوۂ بدر کے تناظر اور خطے میں طاقت، مزاحمت اور حالیہ کشیدگی کے وسیع تر پس منظر سے جوڑ کر دیکھا۔

🇹🇷 ترکی — سورۃ النساء (4:95)

"لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ... وَالْمُجَاهِدُونَ..."

(ایمان والوں میں وہ لوگ برابر نہیں جو بیٹھے رہتے ہیں، اور وہ جو اپنے مال اور جان کے ساتھ اللہ کی راہ میں جدوجہد کرتے ہیں۔)

اسے بعض حلقوں نے ترکی کی محتاط علاقائی پالیسی اور عملی کردار کے تناظر میں ایک علامتی اشارہ قرار دیا۔

🇱🇧 لبنان کی سرکاری حکومت — سورۃ التوبہ (9:38)

"مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ اثَّاقَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ..."

(تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں نکلو تو تم زمین سے لگ کر بیٹھ جاتے ہو؟)

اس آیت کو بعض مبصرین نے مشکل حالات میں غیر فعالیت اور قربانی سے گریز کے خلاف ایک تنبیہی پیغام کے طور پر دیکھا۔

🇱🇧 حزب اللہ — سورۃ آل عمران (3:139)

"وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ"

(نہ کمزور پڑو، نہ غم کرو، اگر تم مومن ہو تو تم ہی غالب رہو گے۔)

اس آیت کو استقامت، حوصلے اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے کے پیغام کے طور پر تعبیر کیا گیا۔

🇵🇸 حماس — سورۃ الاحزاب (33:23)

"مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ..."

(مومنوں میں ایسے مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا عہد سچا کر دکھایا؛ ان میں سے کچھ اپنی ذمہ داری پوری کر چکے اور کچھ انتظار میں ہیں۔)

اس آیت کو شہادت، وفاداری، عہد اور ثابت قدمی کے حوالے سے دیکھا گیا۔

🇾🇪 یمن (انصار اللہ/حوثی) — سورۃ آل عمران (3:146)

"وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ فَمَا وَهَنُوا..."

(کتنے ہی نبی ایسے گزرے جن کے ساتھ بہت سے اللہ والے لڑے، پھر وہ نہ کمزور پڑے اور نہ ہمت ہارے۔)

مبصرین نے اسے طویل مزاحمت، دباؤ کے باوجود ثابت قدمی اور حوصلہ نہ ہارنے کی علامت قرار دیا۔

🇶🇦 قطر — سورۃ النور (24:22)

"وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا ۗ أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ..."

(انہیں چاہیے کہ معاف کریں اور درگزر کریں، کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے؟)

اس انتخاب کو قطر کے ثالثی، مذاکرات اور مصالحتی کردار کے تناظر میں دیکھا گیا۔

🇵🇰 پاکستان — سورۃ الإسراء (17:80)

"رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا"

(اے میرے رب! مجھے سچائی کے ساتھ داخل فرما، سچائی کے ساتھ نکال، اور اپنی طرف سے مددگار قوت عطا فرما۔)

مبصرین نے اسے پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت سفارتی تعلقات، باہمی تعاون اور ایک دوسرے کے لیے معاون کردار کی علامت کے طور پر دیکھا۔

🇮🇳 بھارت — سورۃ آل عمران (3:173)

"حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ"

(اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔)

اس نسبت کا ذکر بھی بعض میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس میں سامنے آیا، تاہم اس کی باضابطہ سرکاری تشریح موجود نہیں۔

یہ سب محض اتفاق تھا یا واقعی ایک نہایت باریک اور سوچا سمجھا سفارتی پیغام؟ اس کا حتمی جواب شاید ایرانی حکام ہی دے سکتے ہیں۔ لیکن ایک بات واضح ہے کہ ایران میں مذہب، تاریخ، علامتوں اور سیاست کا امتزاج اکثر اس انداز میں سامنے آتا ہے کہ ایک تقریب، ایک جملہ یا حتیٰ کہ ایک آیت بھی عالمی سطح پر سفارتی بحث کا موضوع بن جاتی ہے۔

Iran is a country where symbolism often carries a message beyond words.

ایک ایسی قوم جہاں سیاست صرف بیانات سے نہیں، بلکہ تاریخ، مذہب اور علامتوں کی زبان میں بھی کی جاتی ہے۔

07/07/2026

Agha Jan Khuda Hafiz🙏

Address

Karachi
770044

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azmat E Rafta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azmat E Rafta:

Shortcuts

Share