Hassan Raza Sipra

Hassan Raza Sipra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hassan Raza Sipra, Digital creator, Kot Sipra Kulab, Ahmadpur East.

04/11/2025
29/09/2025
01/09/2025

دعوت نامہ

محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں

آتے ہیں وہی جن کو سرکار ﷺ بلاتے ہیں

بحضور جناب سرور کائنات فخر موجودات محمد ﷺ

کی خدمت میں درود و سلام پیش کرنے کے لیے سالانہ نویں محفل جشن عید میلاد النبی ﷺ

کا اہتمام کیا گیا ہے شرکت فرما کر دلوں کو منور فرمائیں

GPS Location

https://maps.app.goo.gl/5rwksNZkTjSartD38


30/08/2025
07/06/2025

تمام عاشقان رسول کو عیدالاضحیٰ مبارک


اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ

عید کے دن خداوند قدوس کی بارگاہ میں دعا

اے ہمارے رب، اے کریم و رحیم مولا
آج عیـــؔـدالاضـحـــؔـی مبـــؔـارکـــؔـ کا دن ہے،

ہم تیری بارگاہ میں تیرے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے، ان کے وسیلے سے،

دستِ دعا دراز کرتے ہیں۔

یا اللہ!امتِ محمدیہ کے تمام مرد و خواتین کی مغفرت فرما،

ان کی نمازیں، قیام، رکوع و سجدے، تلاوت و ذکر اور دعائیں،

سب عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرما۔

اے بخشنے والے پروردگار! ہماری کوتاہیوں، لغزشوں، غفلتوں اور گناہوں کو معاف فرما، ہمیں علم نافع، عمل صالح،

دل کی پاکیزگی، زبان کی صداقت، اور تیری دائمی رضا نصیب فرما۔

یا رب العالمین! جو تنگدست ہیں، ان کے رزق میں کشادگی فرما،

جو بیمار ہیں، انہیں کامل شفا عطا فرما،جو پریشان حال ہیں،

ان کے حالات سنوار دے، جو دکھ و غم میں ہیں، ان کے دلوں کو راحت و اطمینان عطا فرما،

جو اولاد کے متمنی ہیں، انہیں صالح،

نیک سیرت، آنکھوں کی ٹھنڈک بخشنے والی اولاد عطا فرما۔

یا اللہ! جن گھروں میں ناچاقی،

بے برکتی اور بے سکونی ہے،

ان میں محبت، الفت، رزق اور نورِ ایمان داخل فرما،

ہماری جھولیاں اپنی عطاؤں،

رحمتوں، کامیابیوں اور نعمتوں سے بھر دے۔

اے ربِ کریم! دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں پر رحم فرما،

ان کی بے بسی کو طاقت، ان کی پکار کو قبولیت،

اور ان کے لیے عزت، آزادی اور مسرت کی راہیں کھول دے،

خصوصاً فلسطین اور کشمیر اور ہر مظلوم خطے کے اہلِ ایمان کو اپنی خاص مدد و نصرت سے سرفراز فرما۔

اے ربِ ذوالجلال! تجھے واسطہ ہے اپنے محبوب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا،

سارے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم،

اہلِ بیتِ اطہار و ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہم،

اور تیرے جلیل القدر اولیاء،

بالخصوص سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ کے صدقے سے،

ہمیں اپنی رحمتِ خاص، قربِ خاص اور نعمتِ خاص سے نواز دے۔

آمین یارب العالمین
وصلِّی اللّٰہ على سيدنا محمدٍ وآله وأصحابه أجمعين

23/04/2025

Address

Kot Sipra Kulab
Ahmadpur East

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Raza Sipra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share