IdeoLogical Ahmedpur East

IdeoLogical Ahmedpur East Official Facebook Account of IdeoLogical Ahmedpur East, Punjab. IdeoLogical AhmedPur East Official

صبح بخیر احمد پور ❤️❤️❤️ مقام۔ برقع شہید مزار سکھیل روڈ موضع ٹھہری ضبطی
29/07/2025

صبح بخیر احمد پور ❤️❤️❤️
مقام۔ برقع شہید مزار سکھیل روڈ موضع ٹھہری ضبطی

دراوڑ قلعہ چولستان کے صحرا میں، بہاولپور ضلع، پنجاب، پاکستان میں واقع ایک بڑا اور قدیم قلعہ ہے۔ اسے سب سے پہلے 1730 کی د...
27/07/2025

دراوڑ قلعہ چولستان کے صحرا میں، بہاولپور ضلع، پنجاب، پاکستان میں واقع ایک بڑا اور قدیم قلعہ ہے۔ اسے سب سے پہلے 1730 کی دہائی میں جیسلمیر کے بھاٹی قبیلے کے ایک ہندو راجپوت حکمران نے بنایا تھا۔ یہ قلعہ مٹی کی اینٹوں سے بنایا گیا ہے اور اس کی مضبوط مربع شکل ہے۔ اس کے چاروں اطراف میں 10 بڑے گول برج ہیں، جو کل 40 برج بنتے ہیں۔ یہ برج تقریباً 30 میٹر بلند ہیں اور قلعے کو طاقتور اور عظیم الشان شکل دیتے ہیں۔ قلعے کی دیواریں تقریباً 1500 میٹر لمبی ہیں اور صحرا میں دور سے نظر آتی ہیں۔ قلعے کا ڈیزائن پارسی، تیموری اور ہندو ثقافتوں کے امتزاج کو ظاہر کرتا ہے، جو مغلیہ دور میں یکجا ہوئیں۔ ڈیزائن کا یہ امتزاج قلعے کو خاص بناتا ہے اور ماضی میں مختلف ثقافتوں کے مل کر رہنے اور تعمیر کرنے کے طریقوں کو دکھاتا ہے۔ قلعے کے قریب ایک شاہی قبرستان بھی ہے جہاں بادشاہوں اور امراء کو دفن کیا گیا، اور ساتھ ہی وادی سندھ کی تہذیب کا ایک بہت پرانا آثار قدیمہ کا مقام بھی ہے، جو دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے

☀️ آج احمد پور شرقیہ کی شدید گرمی!آج شہر میں درجہ حرارت 38 °C سے 40 °C تک پہنچ گیا، جس نے گرمی کی شدت کو بے حد محسوس کرو...
27/07/2025

☀️ آج احمد پور شرقیہ کی شدید گرمی!
آج شہر میں درجہ حرارت 38 °C سے 40 °C تک پہنچ گیا، جس نے گرمی کی شدت کو بے حد محسوس کروایا۔ دن کے نیمے حصے سے شام تک 100 °F سے اوپر رہنے والی یہ گرمی یقینی طور پر مشکل حالات پیش کر رہی ہے۔

نوٹ:
ہائیڈریٹ رہیں — زیادہ سے زیادہ پانی اور فلوئڈز کا استعمال کریں۔
باہر نکلتے وقت سن بلاک کنشن کریں، ایسا لباس پہنیں جو اثرانداز ہو۔

اگر ممکن ہو تو دوپہر کی شدید دھوپ سے گریز کریں اور سایہ دار مقامات پر رہیں۔

آپ نے آج کا دن کیسے گزارا۔ کمنٹ میں بتائیے — کیا آپ بھی گرمی سے پریشان ہیں؟ 🥵

21/03/2025

احمد پور شرقیہ بلدیہ انتظامیہ سول ہسپتال روڈ ظفر ہسپتال کے پاس گٹر کا ملبہ نکالنے کے بعد فوری اس کا کوئی نہ کوئی حل کرے کافی سارے حادثات ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے اندر ہو چکے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے اپیل ہے کہ صفائی کے عملے سے اس کا جلد سے جلد کوئی حل کروائیں تاکہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے مقامی لوگوں نے لوگوں کو حادثات اور گرنے سے بچانے کے لیے بورڈ رکھ کر کچھ نہ کچھ حفاظتی اقتدام کیا ہے. جلد سے جلد انتظامیہ اس پر فورا ایکشن لے کر حل کروائے تاکہ مزید نقصان اور حادثے سے بچا جائے ۔

سبزیوں اور فروٹ کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہشہریوں کا ان...
02/03/2025

سبزیوں اور فروٹ کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

شہریوں کا انتظامیہ سے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

احمد پور شرقیہ... رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ، قیمتیں تیس فیصد تک بڑھ گئیں۔تفصیل کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں اور فروٹ کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔ کینو جو 150 روپے کلو تھا اس کے نرخ 200 روپے فی کلو تک ہو گئے ہیں۔ لیموں کے نرخ 150 سے بڑھ کر 300 روپے کلو ہو گئے ہیں ۔ کیلا دو سو سے ڈھائی سو روپے فی درجن ہو گیا ہے مٹر پچاس روپے کلو سے بڑھ کر سو روپے کلو ہو گئے ہیں۔ سیب چار سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا he ہے.


ہم ڈاکٹر خاور عباس بھُٹہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال  احمد پور شرقیہ کا  ایم ایس بننے پر دل کی اِتہاہ گہرائیوں سے مبارک ب...
27/02/2025

ہم ڈاکٹر خاور عباس بھُٹہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا ایم ایس بننے پر دل کی اِتہاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔۔آپ ایک بہترین شخصیت اور با اخلاق انسان ہیں آپ کی قابلیت کسی سے چھُپی ہوئی نہیں ۔۔۔
اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہسپتال کے تمام مسائل کو حل کروانے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے، عوامی مسائل کا حل آپ کی پہلی ترجیحات میں سے ہوگا ۔۔




یہ گندم کے سٹے نہیں میرے دیہاتوں میں بسنے والے زمیندار کاشت کار مزدور اور چرند پرند کے رزق کی امید ہے یہ وہ امید جس سے م...
26/02/2025

یہ گندم کے سٹے نہیں میرے دیہاتوں میں بسنے والے زمیندار کاشت کار مزدور اور چرند پرند کے رزق کی امید ہے یہ وہ امید جس سے میرے دیہات کے لوگوں کی بہت سی امیدیں بندھی ہیں بیمار ماں باپ گھر کے مریض کے علاج کی امید ہے جوان بیٹی بیٹے کے فرض ادا کرنے اور قرض سے جکڑے لوگوں کی نجات کی امید ہے دعا ہے رب العالمین سے میرے دیہات کے لوگوں کی امید حقیقت میں بدلے اور پوری ہو اللّٰہ پاک اپنی رحمت کے صدقے فصلوں کو قدرتی آفات سے بچائے میرے ملک پاکستان کو تاقیامت سرسبز شادو آباد رکھے میرے کسانوں پر خصوصی رحم و کرم فرمائے تمام مشکلیں آسان فرمائے آمین 🤲😥

کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے گزارش ہے کہ سعود شکیل کو بینچ کر کے عثمان خان کو امام الحق کے ساتھ اوپن کرنے دو اور بابر کو ون ...
22/02/2025

کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے گزارش ہے کہ سعود شکیل کو بینچ کر کے عثمان خان کو امام الحق کے ساتھ اوپن کرنے دو اور بابر کو ون ڈاؤن آنے دو
عثمان خان کو فری ہینڈ دو کہ فل چڑھائی کر دے انڈیا پر
یہی راستہ ہے جیت کا



پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ جاریبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم گروپ میچز کھیلنےکیلئے اسلام آباد پہنچ گئیاسلام آباد...
22/02/2025

پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ جاری
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم گروپ میچز کھیلنےکیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت نجم الحسن کریں گے
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں دبئی میں شکست ہوئی تھی

اوچ شریف ۔ بس پر بیٹھے  زائرین آپس میں لڑ پڑے ڈنڈوں کے وار سے  35 سالہ شخص قتل ، بس پر سوار افراد عرس ختم ہونے پر سیہون ...
22/02/2025

اوچ شریف ۔ بس پر بیٹھے زائرین آپس میں لڑ پڑے ڈنڈوں کے وار سے 35 سالہ شخص قتل ، بس پر سوار افراد عرس ختم ہونے پر سیہون شریف سے چنیوٹ واپس جارہے تھے

ماہ فروری کے آخری آیام اور ماہ رمضان کا پہلا ہفتہ نسبتاً ٹھنڈا گزرنے کے اِمکانات موجود ۔
22/02/2025

ماہ فروری کے آخری آیام اور ماہ رمضان کا پہلا ہفتہ نسبتاً ٹھنڈا گزرنے کے اِمکانات موجود ۔

Address

Ahmadpur East

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IdeoLogical Ahmedpur East posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IdeoLogical Ahmedpur East:

Share

Category