
06/07/2025
عاشورہ محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات کرنے پرسی او بھوآنہ چوہدری انصر چیمہ کی شاندار کارکردگی کو عوام و جلوسوں کے منتظمین کا خراجِ تحسین
عاشورہ کے دوران تحصیل بھوآنہ میں جلوس ہائے عزا اور مجالس کے دوران بلدیاتی انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھوآنہ چوہدری انصر چیمہ نے شاندار انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ صفائی، روشنی، سبیلوں اور دیگر سہولیات کے بہترین انتظامات پر عوام و جلوسوں کے منتظمین کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
عزاداروں، منتظمین، اور معززین علاقہ نے چوہدری انصر چیمہ کی محنت، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں ایک مثالی افسر قرار دیا۔
عوامی رائے کے مطابق اس سال محرم الحرام کے دوران میونسپل کمیٹی کی کارکردگی گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ بہتر دیکھنے میں آئی، جس کا سہرا چوہدری انصر چیمہ اور ان کی متحرک ٹیم کے سر جاتا ہے۔
Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Chiniot Chief Secretary Punjab Govt of Punjab