21/07/2025
/محترم بھائیوں/ ،بہنوں
آپ کی تکلیف اور پریشانی کا ہمیں پورا احساس ہے۔ یقین کریں کہ ہم خود بھی ان مسائل سے دوچار ہوتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ جیسے ہی کسی فالٹ کی اطلاع ملے، فوری طور پر ٹیم حرکت میں آئے اور بحالی کا کام کیا جائے۔
حقانیہ ،خوشحال خان ،اور میاں عیسی فیڈرز پر کنسومرز کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے اوورلوڈنگ ہو رہی ہے، خاص طور پر شدید گرمی کے موسم میں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جمپر یا لائنز کٹ جاتی ہیں، جس سے رات کے اوقات میں بھی بجلی بند ہو جاتی ہے۔
ہم مسلسل فیلڈ میں موجود رہتے ہیں، دن رات محنت کرتے ہیں تاکہ آپ تک جلد از جلد بجلی بحال ہو، مگر بدقسمتی سے کچھ لوگ تنقید کے ساتھ ساتھ گالیاں دیتے ہیں، جو نہ صرف ہماری ٹیم کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں بلکہ مسئلے کے حل میں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔
ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ تنقید ضرور کریں، رہنمائی بھی کریں، لیکن مہذب انداز میں۔ آپ کی دعائیں اور تعاون ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کے حال پر رحم فرمائے، آمین۔