Hunza News

Hunza News VOICE OF NATION

News,Interviews,Entertainment, Informative videos and much more.
(1)

The objective of HUNZANEWS(pvt) is to bring information related to the region’s unique cultural, natural and social heritage into the global knowledge mainstream. The political, economic and other social issues of the region are also highlighted and discussed on Hunza News. News received from different sources pertaining to and serving the Nation societies is presented to create and enhance links across different frontiers of identity, capitalizing on the technology led tides of globalization.

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَچلاس بابوسر سیلاب میں لاپتہ ہونے والا ڈاکٹر سعد اسلام کا تین سالہ بیٹا عبدال...
24/07/2025

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
چلاس بابوسر سیلاب میں لاپتہ ہونے والا ڈاکٹر سعد اسلام کا تین سالہ بیٹا عبدالہادی اب اس دنیا میں نہیں رہا،عبدالہادی کی میت مل گئی ہے۔
نمازِ جنازہ کا اعلان میت لودھراں آنے پر کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ معصوم عبدالہادی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔

  ملکی و غیر ملکی سیاح جو حالیہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر گلگت بلتستان تا اسلام آباد زمینی راستوں کی بندش کی وجہ سے گلگ...
24/07/2025



ملکی و غیر ملکی سیاح جو حالیہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر گلگت بلتستان تا اسلام آباد زمینی راستوں کی بندش کی وجہ سے گلگت، سکردو اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے لئے گلگت سے اسلام آباد کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مورخہ جولائی 24 بروز جمرات کو C130 پرواز کا اہتمام کیا ہے، جس کے زریعے سیاحوں کو مفت فضائی سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

جو سیاح سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ مندرجہ ذیل معلومات فراہم کریں:-

۱- نام
۲- والد / شوہر کا نام
۳- شناختی کارڈ نمبر

مزید معلومات / رابطے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت صداقت علی سے ذیل میں دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

*Focal Person (Officers)*
1. Mr. Rahat Karim Baig, Deputy Director Tourism Skardu 03465885405
2. Mr. Ghulam Nabi (DSP) HQ Skardu 03555712272

 #گلگت : (پ ر) گورنر ہاؤس کی میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری کرہ بیان میں کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے آفیشل ف...
24/07/2025

#گلگت : (پ ر) گورنر ہاؤس کی میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری کرہ بیان میں کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ کی نگرانی ایک نظریاتی کارکن کے ذریعے ماضی میں کی جا رہی تھی۔ ادارہ جاتی اصولوں اور سائبر سیکیورٹی کے پیش نظر، جب اکاؤنٹ کی باضابطہ حوالگی کا تقاضا کیا گیا تو مذکورہ فرد نے اکاؤنٹ حوالہ کرنے سے مختلف حیلہ بہانوں سے انکار کیا۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ یہ مسئلہ خالصتاً ادارہ جاتی نظم و نسق، ڈیجیٹل سیکیورٹی اور سرکاری شناخت کے تحفظ سے جڑا ہوا ہے، جس میں کسی قسم کی ذاتی رنجش یا انتقامی نیت شامل نہیں، گورنر گلگت بلتستان ایک ہائی پروفائل آئینی عہدہ ہے جس کے نام سے منسوب آئی ڈی یا پیج سرکاری ملکیت ہوتی ہے اور کسی بھی غیر سرکاری شخص کا اس استعمال غیر قانونی ہے۔
اسی پس منظر میں سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا گیا تاکہ قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اکاؤنٹ سے متعلق شواہد اور ذمہ داریوں کا تعین کیا جا سکے۔ سائبر کرائم نے اپنی معمول کی کارروائی کے تحت فریقین کو وضاحت کا موقع دیا، اور قانونی طریقہ کار اپنایا۔اس معاملے پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے نہ میں نے پارٹی قیادت کے دوران اس اکاؤنٹ کو ذاتی طور پر استعمال کیا، نہ بطور گورنر میرے استعمال میں رہا۔ مجھے اکاؤنٹ حذف ہونے کی خبر بھی میڈیا سے ملی۔ اگر میرے اسٹاف کی طرف سے اکاؤنٹ حوالگی کا تقاضا کیا گیا تھا تو اسے احسن طریقے سے حوالے کر دینا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریات کے مطابق کارکنوں کو عزت دیتے ہیں اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ تاہم، قانون کا احترام ہر فرد پر لازم ہے۔ میں نے ذاتی طور پر اس معاملے میں مداخلت نہیں کی۔
ترجمان گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے میڈیا، سیاسی کارکنان، اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں اور قانونی، اخلاقی اور ادارہ جاتی تقاضوں کا احترام کریں۔.

23/07/2025

شاہراہ قراقرم
چلاس تا بشام سیکشن کو بحال کردیا گیا ہے تاہم کوہستان ایریا میں لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے کا کام
جاری ہے زرائع

23/07/2025

گانچھے ڈغونی میں بارش ،مکان کی چھت گرنےسے ایک لڑکی جاں بحق ۔

23/07/2025

سوست دھرنہ کا اعلامیہ!
ہنزہ، تاجران ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زہر اہتمام انکم ٹکس اور سیلز ٹیکس کے زبری وصولی کے خلاف احتجاجی دھرنہ تیسرے روز بھی جاری.

23/07/2025

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھک اور تھور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں.

23/07/2025

تازہ ترین
حسن آباد ہنزہ شیشپر گلیشئر سے پانی کے اخراج میں غیر
معمولی حد تک اضافہ۔

23/07/2025

Day 3 of Global Encounters 2025:

The Global Concert lit up Dubai as Natasha Baig and other artists delivered powerful performances. The evening was honored by the presence of Prince Amyn Aga Khan, Prince Hussain Aga Khan, and Prince Ali Muhammad Aga Khan.

Report by Furqan Ali

‎پہاڑوں میں سفر سے پہلے احتیاطی تدابیر – زندگی سب سے قیمتی ہے‎‎پاکستان کے شمالی علاقے، جیسے ناران، کاغان، ہنزہ ,    سکرد...
23/07/2025

‎پہاڑوں میں سفر سے پہلے احتیاطی تدابیر – زندگی سب سے قیمتی ہے

‎پاکستان کے شمالی علاقے، جیسے ناران، کاغان، ہنزہ , سکردو اور سوات، ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ ان علاقوں کا قدرتی حسن، ٹھنڈی ہوائیں اور پرسکون فضا ہر کسی کو مسحور کر دیتی ہے۔ مگر اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ اس خوبصورتی کا لطف اٹھانے سے پہلے ہم حفاظتی پہلوؤں کو بھی نظر میں رکھیں۔

‎کل کا واقعہ بابوسر میں آنے والے اچانک سیلاب نے کئی گاڑیاں بہا دیں، چار سیاح جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ واضح کرتا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں موسم کسی بھی وقت خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔ مسلسل بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور غیر متوقع طوفانی پانی کا بہاؤ اکثر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

‎محفوظ سفر کے لیے احتیاطی تدابیر

‎موسم کی پیش گوئی چیک کریں سفر سے پہلے متعلقہ علاقوں کی موسم کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں۔ صرف اپنے شہر کا موسم دیکھنا کافی نہیں۔

‎سڑکوں کی صورتحال معلوم کریں بارشوں کے بعد سڑکیں بند یا خطرناک ہو سکتی ہیں، اس لیے روانگی سے پہلے مقامی انتظامیہ سے معلومات ضرور لیں۔

‎مقامی ہدایات پر عمل کریں اگر کسی علاقے کو خطرناک قرار دیا گیا ہو یا سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہو تو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

‎تجربہ کار ڈرائیور کے ساتھ جائیں خاص طور پر اگر آپ خود پہاڑی ڈرائیونگ کے عادی نہیں تو مستند ڈرائیور کے ساتھ سفر کریں۔

‎ضروری سامان ہمراہ رکھیں ادویات، گرم کپڑے، ایندھن اور ایمرجنسی رابطے کے ذرائع سفر میں ضرور ساتھ رکھیں۔

‎سیاحت کا شوق اپنی جگہ، مگر حفاظت ہر چیز پر مقدم ہے۔ اگر حالات یا موسم سازگار نہ ہوں تو سفر مؤخر کرنا عقلمندی ہے۔ اپنی اورh دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا کوئی بہادری نہیں بلکہ لاپروائی ہے۔

‎یاد رکھیں احتیاط میں ہی تحفظ ہے۔ باخبر رہیے، محتاط رہیے، اور فطرت کے حسن کا لطف محفوظ انداز میں اٹھائیے۔

23/07/2025

Abdul Basit a Solo bike rider from Hunza reached Urumqi today.

23/07/2025

---

گلگت بلتستان اب قدرت کی جنت نہیں، ایک خاموش تباہی کا دہکتا دہانہ بن چکا ہے، اور یہ دہانہ ہر دن ایک نئی چیخ کے ساتھ کھل رہا ہے۔ کل بابوسر ٹاپ پر جو قیامت برسی، وہ صرف بارش نہیں تھی — وہ آسمان کا غصہ تھا جو پہاڑوں پر ٹوٹا، وہ بادل نہیں پھٹے تھے، جیسے وقت کا صبر پھٹ گیا ہو۔ سیلابی ریلوں نے پتھروں کو ایسے بہایا جیسے کاغذ ہوں، زمین کا سینہ لرز اٹھا، اور سڑکیں ایسے غائب ہو گئیں جیسے وہ کبھی تھیں ہی نہیں۔ ابھی وہ ہولناک آوازیں دل سے اتری نہ تھیں کہ آج دنیور نالے نے وہ منظر دکھایا جس کا تصور بھی خوفناک ہے۔ قراقرم ہائی وے کے نیچے بہنے والا نالہ، جو ہمیشہ کھائی کی گہرائیوں میں شور مچاتا تھا، آج کھائی کو نگل کر پل کے اوپر سے گزر گیا۔ پل نہیں ڈوبا، انسانیت کا غرور ڈوبا، ہمارا اعتماد ڈوبا، ہماری لاپرواہی کی ساری پرتیں کھل گئیں۔ پانی کی ہر لہر چیخ رہی تھی: "میں آرہا ہوں — اور اب کوئی نہیں بچے گا اگر تم نہ جاگے!" یہ سیلاب صرف زمین پر نہیں آیا، یہ ہماری نیند پر آیا، ہمارے سکون پر، ہمارے جھوٹے اطمینان پر۔ اور یہ صرف ابتدا ہے۔ وہ پہاڑ جو صدیوں سے برف سے ڈھکے تھے، اب جولائی میں ننگے ہو چکے ہیں۔ گلیشیئرز اب نہیں رُک رہے۔ نالے صرف بہہ نہیں رہے، تباہ کر رہے ہیں۔ زمین پر دراڑیں صرف پتھروں میں نہیں، ہمارے مستقبل میں پڑ رہی ہیں۔ قدرت اب وارننگ نہیں دیتی، وہ بدلہ لے رہی ہے — اور ہم اب بھی منصوبوں، کاغذوں اور فائلوں میں گم ہیں۔ اگر آج ہم نے بابوسر اور دنیور کے واقعات کو بھی "ایک دن کا واقعہ" سمجھا تو کل شاید نہ دن بچے گا، نہ رات۔ جو پانی آج پل کے اوپر سے گزرا ہے، کل وہ ہماری چھتوں کے اوپر ہوگا، اور اگر ہم نے اب بھی کچھ نہ کیا تو پرسوں وہ ہماری قبروں کو چیر کر گزرے گا۔ یہ وقت خالی بیانات کا نہیں، بلکہ ہنگامی اقدامات کا ہے۔ ایمرجنسی نافذ کرو، نالوں کو محفوظ بناؤ، گلیشیئرز کو مانیٹر کرو، عوام کو تیار کرو — یا پھر اپنی قبریں کھودنا شروع کرو۔ قدرت اب رحم نہیں کرے گی، کیونکہ ہم نے بھی زمین پر رحم نہیں کیا۔ ۔
سجّاد علی

Address

Hunza

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunza News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hunza News:

Share