H TV

H TV The purpose of creating this page is to keep you informed about the latest situation & Vlog

10/09/2025

تحصیل علی پور شہر میں پانی داخل ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے شہری محتاط رہیں پلیز 🙏

10/09/2025

علی پور کے نواحی علاقوں میں کافی لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں فضائی آپریشن کی اشد ضرورت ہے

10/09/2025

تحصیل علی پور شہر کو اب شدید خطرہ ہے کسی بھی وقت کہی سے بھی سیلابی پانی داخل ہو سکتا ہے

10/09/2025

عزت نفس کو مجروح کیے بغیر اور ویڈیو بنائے بغیر جتنی ہماری فرصت ہے ہم سیلاب زدگان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ہمیں کریڈٹ نہیں چاہیے بس آپ سب بہن بھائیوں کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے

09/09/2025

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقہ موضع لتی میں چھ افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے متاثرین کے مطابق مقامی انتظامیہ کو ریسکیو کے لئے کال کی لیکن ہماری مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچا، ڈوبنے والے افراد کی عمریں 3 سال سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں متاثرین کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوٹس لینے

DGPR Punjab
Maryam Nawaz Sharif

09/09/2025

ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح کم ہونے کے بعد مزید بڑھ گئی
یا اللہ رحم

09/09/2025

ہیڈ پنجند علی پور کے مقام پر تازہ ترین صورتحال
9-9-2025

09/09/2025

خدا کے لئے سیلاب زدگان کے لئے آسانی پیدا کریں منافع خوری مت کریں یہ پہلے سے ڈوبے ہوئے لوگ ہیں ان کے گھر ڈوب گئے فصلیں ڈوب گئی ہیں کھلے آسمان تلے اپنی بیوی بچوں کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں خدا کا واسطہ ہے منافع خوری بند کرو

09/09/2025

علی پور شہر کے چاروں اطراف ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے لوگ بے یاروں مدد گار ہیں متعدد بستیاں دریا کی نظر ہو گئی ہیں بستیوں کے لوگ سڑک پر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں

یقین کریں دل خون کے آنسو رو رہا ہے 😭

09/09/2025

یہ دیکھیں بے رحم پانی اپنا راستہ کیسے بنا رہا ہے سیت پور روڈ پر سیلابی پانی کیسے داخل ہو رہا ہے اور کیسے شگاف پڑ رہے ہیں سیت پور روڈ اس وقت غیر محفوظ روڈ ہے اپنا خیال رکھیں یہاں پر جانے سے گریز کریں

09/09/2025

علی پور کے شہری سیت پور روڈ پر مت جائیں سیلابی پانی چاروں طرف داخل پو گیا ہے شہر سے چند کلومیٹر دور سیلابی پانی موجود ہے سیلابی پانی روڈ کے نیچے داخل ہوکر شگاف ڈال رہا ہے

09/09/2025

سیت پور روڈ پر خود با خود شگاف پڑنے لگ گئیں روڈ کے کئی اطراف پر زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہر طرف اَفْرا تَفْری کا عالم ہے پاک فوج کے جوان مقامی لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں

Address

Ali Pur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when H TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to H TV:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share