23/08/2026
خاموشی کا نتیجہ___✊
🏫 گورنمنٹ ہائی سکول ڈوگر
📢 سٹاف کی Redeployment / تبادلہ
گورنمنٹ ہائی سکول ڈوگر کی عمارت اس وقت فوجی استعمال/قبضے میں ہونے کی وجہ سے سکول کی تدریسی سرگرمیاں متاثر اور سکول بند ہے۔ اسی صورتحال کے باعث سکول کے موجودہ سٹاف کی Redeployment (دوسرے سکولوں میں عارضی یا مستقل تعیناتی) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
یہ صرف اساتذہ کے تبادلے کا مسئلہ نہیں، بلکہ ہمارے بچوں کی تعلیم، ہمارے سکول اور پورے علاقے کے تعلیمی مستقبل کا معاملہ ہے۔
ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر سکول کی عمارت کسی مجبوری کے تحت استعمال میں نہیں ہے تو بچوں کی تعلیم کا متبادل انتظام، سکول کی بحالی اور سٹاف کے مستقبل کے بارے میں واضح پالیسی بھی ہونی چاہیے۔
ہم متعلقہ حکام سے مؤدبانہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلِ علاقہ کو اس معاملے پر مکمل وضاحت دی جائے اور ایسا حل نکالا جائے جس سے ہمارے بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈوگر دوبارہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ بحال ہو۔
خاموشی اختیار کرنے کے بجائے، اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے لیے پُرامن اور مثبت آواز اٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔ 📚
✍️ By: Inkelabi Örakzai