19/08/2025
عارف والا علمی و ادبی شخصیت سجاد اعجاز، صدر بزمِ ذکر بتول پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ تقریب میاں اعجاز وٹو ایڈووکیٹ، چئیرمین بزمِ ذکر بتول پاکستان کے چیمبر جناح لاء ایسوسی ایٹس، تحصیل کورٹس عارف والا میں منعقد ہوگی۔
تقریب میں وکلاء، صحافی، ادبی و سماجی شخصیات اور معزز مہمان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
اس موقع پر محترم سجاد اعجاز کی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کی دراز عمری، صحت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
سالگرہ کی پروقار محفل میں کیک کاٹا جائے گا اور معزز مقررین اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہیں نیک تمناؤں اور مبارکباد سے نوازیں گے۔
*محمد علی حسن ڈسٹرکٹ رپورٹر ٹی وی 9 پاکستان*
*نائب صدر پاکستان اتحاد میڈیا کونسل ® ڈسٹرکٹ پاکپتن*
*ڈپٹی سیکرٹری نشرواشاعت بزمِ ذکرِبتول پاکستان*
*ناظم نشرواشاعت بزمِ شعر و سخن پاکستان*
*(03081382579)*