25/09/2025
پاکپتن تھانہ کلیانہ کے علاقہ میں تین روز قبل دوران ڈکیتی شہری کو گھر میں قتل کرنے کا ڈراپ سین۔مقتول کی بیوی شوہر کے قتل کی ماسٹر مائنڈ جبکہ اس کا آشنا قاتل نکلا۔۔۔
پاکپتن ایس ایچ او کلیانہ سب انسپکٹر ذیشان اکرم نے تحقیقات کے بعد ملزمہ کو اسکے آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔مزید تفتیش جاری
پاکپتن تھانہ کلیانہ کے علاقے میں شوہر کو قتل کرکے واویلا کرنے والی ظالم بیوی نے اپنے آشنا سے مل کر شوہر کی ہی زندگی چھین لی۔
پاکپتن تین روز قبل تھانہ کلیانہ کے علاقے میں پولیس کو اطلاع ملی کہ دوران واردات شہری ندیم کو قتل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوۓ نعیش کو تحويل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے وقوعے کا فوری نوٹس لیتے ہوۓ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ کلیانہ سب انسپکٹر ذیشان اکرم پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔جس پر پولیس نے جدید سائنٹفک طریقے سے قتل کے کیس کی تحقيقات شروع کردی۔مقتول ندیم کی بیوی آمنہ بی بی کو شک کے دائرے میں رکھ کر تحقيقات کی گئیں تو آمنہ بی بی نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے آشنا زوار حسین کے ساتھ مل کر شوہر ندیم کو قتل کردیا ہے۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوۓ ملزم زوار حسین کو بھی گرفتار کرلیا۔مقدمہ مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمہ آمنہ بی بی کے ملزم زوار حسین کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔مقتول ندیم ان کو روکتا تھا۔اس بنا پر مقتول ندیم کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کیا گیا۔ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا
ایس ایچ او تھانہ کلیانہ پاکپتن سب انسپکٹر ذیشان اکرم نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان کیا جاۓ گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گئی۔