30/04/2026
عارف والا:کبوتر بازی کا واقعہ ۔۔۔۔۔۔
عارف والا کے نواحی گاؤں 111 ای بی میں کبوتر بازی کے تنازع پر تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کبوتر بازوں کے حملے میں دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ افراد نے کبوتر بازوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھنے سے منع کیا، جس پر ملزمان مشتعل ہو گئے اور ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں دو بھائی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی افراد کے مطابق گاؤں میں کبوتر بازی پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا جوا لگا ہوا تھا، جس کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہو رہا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ احمد یار پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔