Click Syeda

Click Syeda Digitel Marketer || Graphic designer
Social Media Marketer || Content Writer Story Writer

12/09/2023

آپ اکثر سنتے ہیں کہ "سوشل میڈیا مارکیٹنگ" دور جدید کی most demanding skill ہے۔

لیکن سوشل میڈیا مارکیٹنگ ہے کیا؟؟
سوشل میڈیا مارکیٹنگ "مارکیٹنگ" کی ایک قسم ہے، جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے کاروبار کو وسیع پیمانہ پہ فروغ دیا جاتا ہے۔
جب کووڈ 19 کے بعد تمام آف لائن کاروبار آن لائن کاروبار کی طرف منتقل ہوئے توکاروباری خواتین وحضرات نے اپنے کام کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا سہارا لیا۔

آج کل سوشل میڈیا مارکیٹرز کی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ
**کاروباری خواتین و حضرات اپنے کاروبار اور پراڈکٹس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
** وہ صارفین کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے لیے وہ سوشل میڈیا مارکیٹرز کو ہائیر کرتے ہیں۔

ہمارا ادارہ "سوشل میڈیا مارکیٹنگ" کا نیا کورس شروع کرنے جا رہا ہے جس میں آپ کو سوشل میڈیا کے تمام بڑے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے مارکیٹنگ سکھائی جائے گی۔

اس کورس میں آپ کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے پلیٹ مارمز
* فیس بک, *ٹویٹر, *یوٹیوب, *پن ٹرسٹ,*لنکڈ ان,*انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے ، ایڈ کے ذریعے, پراڈکٹس اور کاروبار کی تشہیر کرنی سکھائی جائے گی۔

اس کورس کو کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کا کوئی کاروبار نہیں ہے تو آپ سوشل میڈیا مارکیٹر کی حیثیت سے اپنی سکل کو بیچ سکتے ہیں۔

کوئی بھی کام ایک ہی دن میں آپ کو لاکھوں کمانے کے قابل نہیں کر دیتا اس کے لیے ضروری ہے آپ کی کمٹمنٹ، آپ کی محنت۔

شوق ، لگن اور محنت آپ کی
ساتھ ہمارا۔۔۔۔

سوشل میڈیا مارکیٹر بنیں اور کاروبار خواتین و حضرات کے کاروبار کا لازمی جز بن جائیں۔

مزید تفصیلات کے لیے کمنٹ باکس میں لکھیں

"سوشل میڈیا مارکیٹنگ"

06/09/2023
06/09/2023

*دنیا کی سب سے بڑی حماقت .. ڈگریاں*

ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کی پانچ بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ھے ،
اِس یونیورسٹی میں 16 ہزار استاد ہیں۔
جن میں سے ڈھائی ہزار فُل پروفیسر ہیں ۔۔
سٹوڈنٹس کی تعداد 36 ہزار ھے۔
اس یونیورسٹی کے 160 سائنسدانوں اور پروفیسرز نے نوبل انعام حاصل کۓ ہیں

ہارورڈ یونیورسٹی یہ دعوٰی کرتی ھے کہ ہم نے دنیا کو آج تک جتنے عظیم دماغ دیۓ ہیں وہ دنیا نے مجموعی طور پر پروڈیوس نہیں کیۓ اور یہ دعویٰ غلط نہیں ھے کیونکہ دنیا کے 90 فیصد سائنسدان ، پروفیسرز ، مینجمنٹ گرو اور ارب پتی افراد اپنی زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طالب علم رھے ہیں ،

اس یونیورسٹی نے ہر دور میں کامیاب لوگوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ھے.

ہارورڈ یونیورسٹی کا ایک میگزین ھے ، جس کا نام ھے
Harvard University Business Review

اور یہ دنیا کے بہترین ریسرچ میگزینز میں شمار ہوتا ھے ،
اس میگزین نے پچھلے سال تحقیق کے بعد یہ ڈکلئیر کیا کہ ہماری یونیورسٹی کی ڈگری کی شیلف لائف محض پانچ سال ھے ، یعنی اگر آپ دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں سے بھی ڈگری حاصل کرتے ہیں تو وہ محض پانچ سال تک کارآمد ھو گی.

یعنی پانچ سال بعد وہ محض ایک کاغذ کا ٹکڑا رہ جائے گی ،
آپ اِس بات سے دوسری یونیورسٹیوں کی ڈگری کی عمر اور ایکسپائری ڈیٹ کا اندازہ خود لگا سکتے ہیں.

آپ خود بھی یقیناً ایک ڈگری ہولڈر ہوں گے ، آپ خود بھی چند لمحوں کے لیے ذرا سوچئے اور جواب دیجئے

آپ نے آخری مرتبہ اپنی ڈگری کب دیکھی تھی ، مجھے یقین ھے کہ آپ کو یاد بھی نہیں ہوگا، مجھے یہ بھی یقین ھے کہ آپ کی ڈگری اِس وقت کہاں پڑی ھے آپ کو یہ بھی یاد نہیں ہوگا

ہارورڈ یونیورسٹی کیا کہہ رھی ھے؟ کہ آپ کے پاس اگر ہماری یونیورسٹی کی ڈگری ھے تو آپ پانچ سال بعد اِس ڈگری کی بنیاد پر کوئی جاب حاصل نہیں کر سکیں گے

آپ نالج کا اندازہ بھی کر لیجئے ، یعنی ہمارے پاس اِس وقت جو علم ھے اُس کی شیلف لائف محض اڑھائی سال ھے یعنی اڑھائی سال بعد اس کی کوئی ویلیو نہیں ہوگی

آپ اگر آج ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں تو اڑھائی سال بعد آپ کا نالج زیرو ہو جائے گا ، آپ اس کی بنیاد پر کوئی جاب حاصل نہیں کر سکیں گے

آپ ڈاکٹر ہیں تو اڑھائی سال بعد آپ آج کے نالج کے ذریعے مریضوں کا علاج نہیں کر سکیں گے ،

آپ انجینئر ہیں تو اڑھائی سال بعد آپ کی انجینئرنگ کا نالج زیرو ھو جائے گا

اور آپ اگر MBA ہیں تو اڑھائی سال بعد آپ میٹرک سے بھی نیچے چلے جائیں گے

تو اب سوال یہ ھے کہ اگر نالج کی یہ حیثیت ھے ، اگر دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی کی ڈگری پانچ سال بعد بے کار ہو جاتی ھے

تو پھر ہم ڈگریوں کے پیچھے کیوں بھاگ رھے ہیں؟
کیا یہ حماقت نہیں ۔۔ ؟

جی ہاں ! یہ حماقت ھے

تو پھر سوال یہ ھے کہ اب ہمیں کیا کرنا چاھۓ ؟

*یہ یاد رکھیں کہ آج کے دور میں انسان کے لۓ دو چیزیں بہت زیادہ ضروری ھیں*

*ایک تجربہ (Experience)*
*اور دوسرا مسلسل نالج*

آپ کوئی بھی ایک شعبہ منتخب کریں اور پھر اپنی پوری زندگی اُس کے لۓ وقف کردیں

آپ کا تجربہ 10 ڈگریوں سے زیادہ قیمتی ثابت ھو جائے گا

دوسری بات ۔۔ آپ خود کو مسلسل اَپ ڈیٹ اور اَپ گریڈ کرتے رھیں ۔۔

*آپ سال میں کم از کم ایک مرتبہ اپنے شعبے سے متعلق کوئی نیا کورس ضرور کریں*

یہ کورس آپ کے نالج کو بڑھا دے گا

مثلا اگر آپ کوئی ویلڈر بھی ہیں تو آپ سال بعد ویلڈنگ کا ایک نیا کورس ضرور کریں

کیونکہ سال بعد ویلڈنگ کی ٹیکنالوجی بہت آگے جا چکی ہوگی

اور آپ اگر ڈاکٹر ، پروفیسر ، انجینئر ، MBA یا صحافی ھیں ۔۔

تو بھی آپ سال بعد خود کو اَپ ڈیٹ اور اَپ گریڈ ضرور کرتے رھیں ۔۔ ورنہ آپ کا شعبہ آپ سے بہت زیادہ آگے نکل جائے گا ۔۔

چنانچہ عمر بھر کے لۓ یہ بات اپنے پلے باندھ لیں کہ آپ تجربہ حاصل کرتے رھیں اور اپنا نالج بڑھاتے رھیں

لیکن آپ یہ بات بھی یاد رکھئے کہ نالج بھی اس وقت تک نالج رہتا ھے جب تک آپ اُس کو ریفریش کرتے رہتے ہیں ۔۔

آپ اسے ریفریش نہیں کریں گے تو وہ گندے پانی کی طرح بد بو دینے لگے گا

دنیا میں دس برس میں آئی فون کے گیارہ ورژن آگئے ، لیکن آپ اپنے پرانے نالج سے آج کے دور میں کام چلانا چاہ رھے ھیں ۔۔

یہ کیسے ممکن ھے؟

لہذا آپ ہر سال اپنا آئی فون اپڈیٹ کرنے سے پہلے اپنا نالج اَپ ڈیٹ کیا کریں ۔۔

یہ اَپ گریڈیشن آپ کو ہر سال دوسروں کے مقابلے میں اپنے شعبے میں بہت زیادہ آگے لے جائے گی

ورنہ آپ مَندر کا پرانا گھنٹا یا مسجد کا پرانا ٹوٹا ہوا لوٹا بن کر رہ جائیں گے


لوگ آپ کو اٹھا کر کچرے میں پھینک دیں گے یا کباڑ خانے میں بیچ دیں گے.

06/09/2023

"Digitel marketing is not an art of selling product.
Is is the art of making people buy the product that you sale."

05/09/2023

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی بنیادی باتیں

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟

ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک وسیع میدان ہے جس میں ڈیجیٹل چینلز اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعات، خدمات، یا برانڈز کو فروغ دینا شامل ہے۔ ابتدائیوں کے سمجھنے کے لیے کچھ بنیادی معلومات یہ ہیں:

ویب سائٹ:
اس کے لیے ایک اچھی طرح سے ڈیزائن کردہ ویب سائٹ ضروری ہے۔ یہ آپ کا آن لائن اسٹور فرنٹ ہے جہاں گاہک آپ کے کاروبار کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

مواد کی مارکیٹنگ:
اپنے ہدف کے سامعین کو راغب کرنے اور مشغول کرنے کے لیے قیمتی اور متعلقہ مواد (جیسے بلاگ پوسٹس، ویڈیوز، یا انفوگرافکس) بنانا۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ:
ممکنہ صارفین سے رابطہ قائم کرنے کے لیے Facebook، Instagram، Twitter، اور LinkedIn جیسے پلیٹ فارمز پر اپنے کاروبار کو فروغ دینا۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO):
آپ کی ویب سائٹ اور مواد کو سرچ انجن کے نتائج میں اعلیٰ درجہ دینے کے لیے بہتر بنانا، لوگوں کے لیے آپ کو تلاش کرنا آسان بناتا ہے۔

ای میل مارکیٹنگ:
اپنے سبسکرائبرز کو ٹارگٹ ای میلز بھیجنا تاکہ تعلقات استوار ہوں اور اپنی مصنوعات یا خدمات کو فروغ دیں۔

پی پی سی کلک (PPC) ایڈورٹائزنگ:
مخصوص سامعین تک پہنچنے کے لیے گوگل اشتہارات یا فیس بک اشتہارات جیسے پلیٹ فارمز پر بامعاوضہ اشتہارات چلانا۔

تجزیات:
ویب سائٹ ٹریفک کو ٹریک کرنے اور اپنی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی کوششوں کی تاثیر کی پیمائش کرنے کے لیے گوگل جیسے ٹولز کا استعمال۔

موبائل مارکیٹنگ:
موبائل آلات کے لیے اپنی مارکیٹنگ کی حکمت عملی کو بہتر بنانا، کیونکہ بہت سے صارفین اسمارٹ فونز کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

ملحق مارکیٹنگ:
کمیشن کے بدلے آپ کی مصنوعات/خدمات کو فروغ دینے کے لیے دوسرے کاروباروں یا افراد کے ساتھ شراکت داری۔

تبادلوں کی شرح کی اصلاح (CRO):
اپنی ویب سائٹ اور مارکیٹنگ کے مواد کو بہتر بنانا تاکہ ان زائرین کا فیصد بڑھایا جا سکے جو مطلوبہ کارروائی کرتے ہیں، جیسے خریداری کرنا۔

یاد رکھیں کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک ابھرتا ہوا میدان ہے، اس لیے صنعت کے رجحانات اور بہترین طریقوں سے اپڈیٹ رہنا کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ایک موزوں ڈیجیٹل مارکیٹنگ حکمت عملی بنانے کے لیے اپنے اہداف اور ہدف کے سامعین کی وضاحت کرنا بھی ضروری ہے۔
بنت سیدہ

Marketing is very important if you want to grow your business.
05/09/2023

Marketing is very important if you want to grow your business.

Welcome to our page "Click Syeda"! 🚀Are you ready to take your online presence to the next level? 🌐 Our mission is to he...
04/09/2023

Welcome to our page "Click Syeda"! 🚀

Are you ready to take your online presence to the next level? 🌐 Our mission is to help businesses like yours thrive in the digital world. 📈

🔍 Explore our page for:
✅ Expert tips on SEO, social media, and content marketing.
💡 Creative strategies to boost your brand.
📊 Insights into the latest digital marketing trends.

👥 Join our community of digital enthusiasts and let's grow together! 💪

Stay tuned for daily updates, valuable resources, and engaging discussions. 📲 Don't forget to hit that "Follow" button and turn on post notifications so you never miss out on our digital marketing insights!

📣 Let us know in the comments: What's your biggest digital marketing challenge right now? We're here to help! 💬

Address

Arifwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Click Syeda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share