13/09/2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عارف والا میں دریائے ستلج کے مقام حسن حسو کا کے گردونواح کی آبادیوں کے سیلاب سے متاثرہ 200خاندانوں میں بیلی دلاور کے مقام پر ایک ماہ کے لیے خشک راشن کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا یہ پروگرام الخدمت فاؤنڈیشن اور الائیڈ بینک کے تعاون سے کیا گیا جس میں 200 خاندانوں میں آٹا خشک راشن ضرورت کےتمام برتن انتہائی منظم انداز میں تقسیم کیے گئے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی سرپرست رانا محمد معروف نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے پاکستان کی طرح ضلع پاک پتن میں بھی اپنے سیلاب متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لیے پوری طرح کوشاں ہے اس موقع پر صوبائی سرپرست الخدمت میاں رحمت اللہ وٹو اور دیگر مقامی عہدے داران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے بہت خوش اسلوبی سے اس پروگرام کے انعقاد کو ممکن بنایا۔