Kdhala news

Kdhala news جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں

06/17/2026

سولر پر ٹیکس ختم کر دیا لیکن انورٹر پر رہےگا، یہ کیا منطق ہے؟بلب پر ٹیکس نہیںہے تار پر ٹیکس رہےگا، بغیر تارکے بلب کیسے چلے گا؟ یہ کونسا کام ہے؟ عبدالقادر پٹیل

06/17/2026

فورسز کی واپسی اور گرفتار افراد کی رہائی سمیت 10 مطالبات پیش

مظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی حلقوں کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں مذاکراتی پیش رفت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ صحافی کاشف میر کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مجوزہ 10 نکاتی فارمولے میں فورسز کی واپسی، عائد پابندیوں کا خاتمہ، عدالتی کمیشن کا قیام، گرفتار افراد کی رہائی اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اور مقتدرہ حلقوں کا مؤقف ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت پہلے احتجاجی سرگرمیاں ختم کرے اور گرفتاریاں پیش کرے، جس کے بعد پابندی کے شکار تنظیم سے وابستہ قیادت اور کارکنان کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان شرائط اور مطالبات پر مشاورت جاری ہے، تاہم تاحال کسی حتمی معاہدے یا پیش رفت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

06/17/2026

آزادکشمیر اسمبلی کی متفقہ قرارداد منظور، احتجاج کے دوران زخمی افراد کے علاج، مذاکرات اور مسئلے پُرامن حل کا مطالبہ

مظفرآباد(کڈہالہ نیوز): آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آج ایک اہم قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کر لی گئی، جس میں حالیہ صورتحال کے تناظر میں متعدد اہم اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے تمام افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور مظاہرین کے نمائندوں کے ساتھ فوری مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ قرارداد کے مطابق ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے جو تمام فریقین کا مؤقف سن کر مسئلے کا پرامن اور دیرپا حل تجویز کرے تاکہ ریاست میں معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔
قرارداد میں گرفتار افراد کو اپنے اہلِ خانہ اور قانونی مشیروں سے ملاقات کی سہولت فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اسمبلی نے راشن اور ضروری اشیاء کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔
اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ دھرنے اور حالیہ واقعات سے متاثرہ خاندانوں، خصوصاً ماؤں اور بہنوں کی دلجوئی کی جائے، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی جائے، متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے اور جن میتوں کی حوالگی تاحال نہیں ہوئی انہیں فوری طور پر ورثاء کے سپرد کیا جائے۔
قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام فریقین مل کر ریاست میں امن، استحکام اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں گے۔


06/16/2026

اہم ترین-ایکشن کمیٹی سے بیک ڈور مذاکرات آفیشلز کی نگرانی میں جاری ہیں-وزیرِ حکومت نبیلہ ایوب کا دعویٰ

مظفرآباد(کڈہالہ نیوز) 16 جون 2026  وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی صدارت میں پری بجٹ اجلاس منعقد ہو...
06/16/2026

مظفرآباد(کڈہالہ نیوز) 16 جون 2026
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی صدارت میں پری بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری، ترقیاتی منصوبوں، عوامی ضروریات اور مختلف شعبہ جات سے متعلق تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر میاں وحید ،وزراء حکومت سردار جاوید ایوب ،چوہدری قاسم مجید،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ عاطف رحمان ،پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامر لطیف اور سٹاف آفیسر صاحبزادہ یونس نے شرکت کی ۔
اجلاس میں حکومت کی ترقیاتی ترجیحات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال پر غور کیا گیا۔مختلف تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ بجٹ کو عوامی توقعات اور ریاست کی ترقیاتی ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جائے۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک ایسا متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے جو عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، روزگار کے مواقع میں اضافے اور ریاست کی پائیدار ترقی کو یقینی بنا سکے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجٹ سازی کے عمل میں عوامی فلاح، شفافیت اور ترقیاتی ترجیحات کو مقدم رکھا جائے تاکہ ریاست کے تمام علاقوں کو ترقی کے ثمرات یکساں طور پر پہنچ سکیں۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر، جامع اور حقیقت پسندانہ بجٹ سازی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

06/16/2026

کیا مرنے والے کشمیری دہشتگرد ہیں ؟ اسمبلی اجلاس سے قبل چوہدری اخلاق کی میڈیا سے گفتگو؟

06/16/2026

پانی پلانے اور میڈیکل کیمپ لگانے سے دہشگرد قرار دے کر گولی کھلانے تک۔۔وزیراعظم کا جواب سنیں

انتہائی افسوسناک خبر انا للّٰہ وانا الیہ راجعون   وسیم بھائی پتنی کی والدہ محترمہ آج اچانک روڈ ایکسیڈنٹ میں اللہ کو پیار...
06/15/2026

انتہائی افسوسناک خبر
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
وسیم بھائی پتنی کی والدہ محترمہ آج اچانک روڈ ایکسیڈنٹ میں اللہ کو پیاری ہو گئ ہیں
دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ وسیم بھائی اور پوری فیملی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین
اللہ تعالیٰ پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

06/15/2026

I got over 3,000 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

Address

Dublin, OH

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kdhala news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kdhala news:

Share