tnn news

tnn news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from tnn news, Media/News Company, attock, Attock City.

19/10/2025

کامرہ کینٹ ۔مہمان خصوصی سابق سینیئر نائب صدر انجمن تاجران حضرو حاجی قاسم خان انٹر ویلج کرکٹ ٹورنامنٹ ٹپ بال ہٹیاں پریمیر لیگ سیزن ون جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دے رہے ہیں
رپورٹ ملک تنویرحسین

18/10/2025

*جنڈ، تراپ، سی پیک پر کار کی سامنے جاتے ٹرک کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی*

تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے علاقے تراپ میں سی پیک پر کار کی سامنے جاتے ٹرک کو ٹکر، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 جنڈ اور موٹر وے پولیس کی ایمبولینس موقع پر پہنچیں
لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا

نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں.انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مغفرت فرماے پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ...
18/10/2025

نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں.
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مغفرت فرماے
پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میں 80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں خبریں پڑھا کرتی تھیں, 2007 تک، اس کے بعد ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا۔ آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام "کھیل اور کھلاڑی" کی میزبانی سے کیا۔ شروع میں پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئیں، بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔
اپنے ناک کے کوکے کی وجہ سے مشہور تھیں۔

17/10/2025

۔ اٹک ہٹیاں روڑ پرائیر یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار موثر سائیکل کی سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر

اٹک ۔ موٹر سائیکل پرسوار باپ اور اس کے دوبیٹا بیٹی جاں بحق ۔ اہلیہ شدید زخمی ۔ جاں بحق افراد کا تعلق "حمید گاؤں" سے ہے ۔

اٹک ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک راجہ طاہر بشیر موقع پر پہنچ گئے ۔

اٹک ۔ ایس ایچ او نے ریسکیو 1122 کی مدد سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کرایا۔

اٹک ۔ ایس ایچ او نے تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے والے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرا دیا ۔

17/10/2025

افغان مہاجرین اور انکو کرایہ پر دینے والوں کیلئے ڈی پی او اٹک،ایس ڈی پی او حضرو اور ایس ایچ او حضرو کی طرف سے سخت انتباہ
دو دن کے اندر اندع افغان مہاجرین اپنے ملک چلے جائیں اور جن لوگوں نے بھی ان کو مکان و دکان کرایہ پر دیے ہوئے ہیں انکے لیےانچارج پولیس چوکی غورغشتی کا اجالا ویلفئیر سوسقئٹی کے آفس میں وڈیو ہیغام

16/10/2025
16/10/2025

پنجاب بھر میں 18 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفیکیشن

احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن

پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا، نوٹیفیکیشن

سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے، نوٹیفیکیشن

لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جائینگے، نوٹیفیکیشن

*ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی ایئر یونیورسٹی کامرہ کے ڈائریکٹر کیمپس AVM  شمس الحق سے اپنے دفتر میں ملاقات* تفصیلات ...
16/10/2025

*ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی ایئر یونیورسٹی کامرہ کے ڈائریکٹر کیمپس AVM شمس الحق سے اپنے دفتر میں ملاقات*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے ایئر یونیورسٹی ایروسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ کے ڈائریکٹر کیمپس ایئر وائس مارشل شمس الحق سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، داخلی و خارجی حفاظتی انتظامات اور مزید بہتری کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈی پی او اٹک نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ باہمی رابطے کے ذریعے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائیں گے۔

اٹک . ضلعی صدر مرکزی انجمن نمبرداران ضلع اٹک رجسٹرڈ شیخ عارف رفیق  کی قیادت میں وفد نے ڈسٹرکٹ آفیسر  سی سی ڈی اٹک  قاضی ...
15/10/2025

اٹک . ضلعی صدر مرکزی انجمن نمبرداران ضلع اٹک رجسٹرڈ شیخ عارف رفیق کی قیادت میں وفد نے ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی اٹک قاضی فیصل منظور سے ان کے آفس میں ملاقات کی ،اس موقع پر ایس ایچ او سی سی ڈی اٹک صاحبزادہ عابد حسین قریشی ،ریڈرٹو ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی اٹک اے ایس آئی محمد عثمان بھی موجود تھے ،وفد نے مختصر مدت میں ضلع اٹک میں ڈکیتی/ راہبری/ گاڑی چوری جیسے سنگین نوعیت کے جرائم پر قابو پانے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لاکر ضلع اٹک میں امن کی فضاء قائم کرنے پر افسران سی سی ڈی اٹک کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے، سی سی ڈی اٹک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں بہتریں الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پرنائب صدر ساجد علی خان ، سرپرست اعلی ملک محمد خان، نمبردار میاں طارق محمود احمد اعوان خزانچی، نمبردار سردار ساجد خان ممبر، نمبردار ملک محمد آصف ممبر،نمبردار سید ناصر شاہ ممبر، نمبردار عارف علی خان بھی موجود تھے۔

شہید کانسٹیبل زاہد علی شاہ کی برسی کے موقع پر اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستہ کی سلامی،  تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ...
15/10/2025

شہید کانسٹیبل زاہد علی شاہ کی برسی کے موقع پر اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستہ کی سلامی،

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی خصوصی ہدایات پر شہید کانسٹیبل زاہد علی شاہ کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی حضرو سکندر گوندل اور ایس ایچ او حضرو سجاد حیدر نے اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کی قبر پر حاضری دی اور سلامی پیش کی، کانسٹیبل زاہد علی شاہ نے 15 اکتوبر 2009 کو جام شہادت نوش کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ترجمان اٹک پولیس

RPO Rawalpindi
Punjab Police Pakistan

کامرہ کینٹ میں مہنگائی کو  کنٹرول کرنے اور سبزی فروشوں پر جرمانے ۔ اٹک سے عابد رضاخان کا کامرہ کینٹ سبزی دکانوں پر ایکشن...
15/10/2025

کامرہ کینٹ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور سبزی فروشوں پر جرمانے ۔ اٹک سے عابد رضاخان کا کامرہ کینٹ سبزی دکانوں پر ایکشن ریٹ لیسٹ سے تجاوز سبزی فروخت کرنے والوں کو جرمانے فی سبزی فروش دکاندار کو ہزار روپے کا جرمانہ

13/10/2025

اٹک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنےاور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے شہر بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھافلیگ مارچ کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سردار موارہن خان اور ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف نے کی اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ایلیٹ فورس، پیرا فورس اور پولیس کی درجنوں گاڑیاں شامل تھیں مارچ شہر کی اہم شاہراہوں اور مصروف بازاروں سے گزرا جس دوران شہریوں کو پولیس کی موجودگی کا احساس دلا کر جرائم پیشہ عناصر کو خبردار کیا گیا ڈی پی او کے مطابق فلیگ مارچ کا دائرہ صرف اٹک شہر تک محدود نہیں بلکہ یہ اٹک خورد حضرو اور حسن ابدال تک بھی جائے گا تاکہ پورے ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

Address

Attock
Attock City

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when tnn news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share