
20/06/2025
میڈیا کیسی زھن سازی کرتا ہے ؟
اس شخص کے متعلق اگر غور کیا جاۓ تو معلوم ہوتا ہے کہ
اس نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا ۔
اس نے عراق ،شام اور افغانستان میں لاکھوں بے گناہوں کا خون نہیں بہایا ۔
یہ فلسطینی بچوں کا قاتل نہیں ہے ۔
اس نے مذھبی نفرتیں، خود کش نہی کروائے ۔
اس نے جاپان پر ایٹم بم نہیں مارا ۔
اس نے لیبیا اور صومالیہ کو تباہ نہیں کیا ۔
اس نے افریقی ممالک کے وسائل نہیں لوٹے ۔
اس نے کمزور ملکوں کا سرمایہ نہیں کھایا ۔
یہ اپنے ملک کی سرحد سے باہر نہیں نکلا ۔
اس کے باوجود ہمارے دماغوں میں اس شخص کا امیج ایک سفاک ڈکٹیٹر، ظالم اور انسانیت دشمن شخص کا ہے۔
جب کہ اس کے دشمنوں(امریکہ وغیرہ) نے لاکھوں انسانوں کا قتل کیا،ملکوں کو تباہ کیا،بچوں کو مارا لیکن وہ جمہوریت کے علمبردار اور انسانیت کے ٹھیکیدار ہیں،اور تو اور اوباما کو امن کا نوبل انعام دیا جاتا ہے۔
میڈیا کچھ اس طرح ہمارے دماغوں میں پرسپشن بناتا ہے یہ میڈیا پروپیگنڈے کی ایک مثال ہے۔
شمالی کوریا میں یورپ جیسی لگژری لائف تو نہیں لیکن وہاں کوئی بھوکا بھی نہیں سوتا اور نہ ہی کوئی بے گھر ہے۔ تعلیم، صحت اور روزگار ریاست کی ذمہ داری ہیں
اس کے برعکس ہمارے نزدیک بھارت بڑی معیشت ہے کیونکہ کیونکہ وہاں ٹاٹا، برلا اور امبانی ہیں ۔ لوگ بھلے بھوک اور بیروزگاری سے خودکشی پر مجبور ہوں