Voice Of Attock

Voice Of Attock This page is specifically for Attock, Punjab Pakistan. All news, data, images are the sole property of the page holders.

Anyone trying to make fake pages, malicious information or copy of this page will be reported accordingly.

ایسی لڑکیاں جن کا نکاح ہو چکا ہو اور ان کے والدین مہنگائی کی وجہ ابھی رخصتی نہیں کر سکے، وہ یہ فارم فل کر کے اپنے ضلع زک...
29/07/2026

ایسی لڑکیاں جن کا نکاح ہو چکا ہو اور ان کے والدین مہنگائی کی وجہ ابھی رخصتی نہیں کر سکے، وہ یہ فارم فل کر کے اپنے ضلع زکوة دفتر میں جمع کروائیں اور گورنمنٹ کی طرف سے 10 سے 12 دنوں میں اہل ہونے پر دو لاکھ کا چیک مل جائے گا اور اپنی ضروریات کا سامان لے سکے گے اگر آپ کے کام کی پوسٹ نہیں ہے تو ایک شیئر کردیں آپ کے شیئر کی وجہ سے کسی مستحق بیٹی کا کام بن سکتا ہے

28/07/2026

وائٹلٹی فٹنس میں پرائم ٹائم پورے زور و شور سے! 🔥

مستقل مزاجی حقیقی نتائج دیکھنے کی کلید ہے۔ کام میں لگیں، توجہ مرکوز رکھیں، اور ترقی کو خود بولنے دیں۔

روزانہ ورزش کی ترغیب، فٹنس ٹپس، اور جم اپ ڈیٹس تلاش کر رہے ہیں؟ ہماری پیروی کریں اور آئیے مل کر ان مقاصد کو کچل دیں! 🚀

#اٹک سٹی
#اٹک
#مہریٹاون
#جاندار فٹنس




حکومت کا عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا فارمولہ!ایران امریکہ جنگ کی دھمکی پر فوراً  10 روپے، میزائل آنے پر...
21/07/2026

حکومت کا عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا فارمولہ!
ایران امریکہ جنگ کی دھمکی پر فوراً 10 روپے، میزائل آنے پر فوراً 50 روپے، جنگی جہاز تباہ ہونے پر فوراً 200 روپے مہنگا جبکہ امن قائم ہونے کے 5 ماہ بعد صرف 4 روپے سستا

مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کے دوران اردن میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل اور ڈرون حم*لوں میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز ...
20/07/2026

مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کے دوران اردن میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل اور ڈرون حم*لوں میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز فیہان اور 19 سالہ پرائیویٹ ازابیلا گونزالیس ہلا*ک ہوگئے۔
پینٹاگون کے مطابق ان ہلا*کتوں کے بعد تنازع میں امریکی ہلاک*توں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے، جس سے خطے میں براہِ راست عسکری تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

‏لامین یمال اپنی والدہ کیساتھ فائنل جیتنے کیلئے دعا کر رہے ہیں♥️‏باقی تو مجھے نہیں پتہ پاکستانی قوم لامین یمال کی وجہ سے...
19/07/2026

‏لامین یمال اپنی والدہ کیساتھ فائنل جیتنے کیلئے دعا کر رہے ہیں♥️
‏باقی تو مجھے نہیں پتہ پاکستانی قوم لامین یمال کی وجہ سے 80 فیصد اسپین کی ٹیم کے ساتھ ہیں

‏عدنان صدیقی پاکستان بھر کی اداکاروں کے ساتھ ایکٹنگ کر تے ہیں  ‏مگر  جب اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تصویر لگانے کی باری آئی...
19/07/2026

‏عدنان صدیقی پاکستان بھر کی اداکاروں کے ساتھ ایکٹنگ کر تے ہیں

‏مگر جب اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تصویر لگانے کی باری آئی تو بیٹی کا چہرہ بلر کر دیا ۔۔

‏اداکار فردوس جمال ایک انٹرویو میں کہہ رہا تھا کہ میں پٹھان ھوں میری بہو کیسے غیر مردوں کے ساتھ اداکاری کر سکتی ھے جب انہوں نے اس بات پر منع کیا تو ان کی بات کسی نے نہی سنی اور اندر کا پٹھان جاگ گیا گھر چھوڑ دیا ۔ اج بھی اکیلے زندگی گزار رہے ہیں ۔

‏نسیم وکی کہتا ہے میں اپنی خاندان کی کسی بھی بچی کو تھیٹر پر نہی لاونگا ۔ شوبز کی زینت نہی بناونگا اور خود سارا دن دوسروں کی بچیوں کے ساتھ پاپی چو لو گانے پر ڈانس کرتے ہیں ۔

‏مشہور اداکار علی خان نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ دن رات محنت ہی اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ان کے بچوں بشمول بیٹی کو شوبز کی دنیا میں قدم نہ رکھنا پڑے۔

‏معروف ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان نے بھی اپنی بیٹی علیزہ کو اداکاری کی آفرز کے باوجود صرف اس لیے روک دیا کیونکہ ان کے نزدیک یہ فیلڈ خواتین کے لیے بہت زیادہ ذہنی دباؤ اور عدم استحکام کا باعث بنتی ہے۔

‏اس کے علاوہ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ ملک نے بھی ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں سختی سے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اس انڈسٹری میں درپیش نامناسب رویوں اور چیلنجز کی وجہ سے کبھی بھی شوبز کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیں گی۔

‏نعمان اعجاز پاکستان کے اس مایہ ناز اداکار نے اپنے بیٹوں کو تو شوبز میں انٹری کروائی ہے لیکن اپنی نجی زندگی اور فیملی کو ہمیشہ میڈیا سے دور رکھا اور بیٹیوں کے اس فیلڈ میں آنے کے حق میں نہیں ہیں۔

‏ مشہور اداکار سلیم شیخ کی تین بیٹیاں ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ یہ موقف اپنایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو شوبز انڈسٹری کی چکا چوند اور اس کی سخت زندگی سے دور رکھا۔

‏ شفتہ اعجا پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نے بھی متعدد انٹرویوز میں واضح کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو کبھی شوبز میں آنے کی ترغیب نہیں دی اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے اپنی پیشہ ورانہ زندگی الگ شعبوں میں بنائیں۔

‏یہ ہے ہمارے سیلبرٹی کی اصل چہرہ جن سے متاثر ہو کر ہم ان جیسا بننا چاہتے ہیں۔ شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کا خود اسی فیلڈ سے بے پناہ عزت دولت اور شہرت سمیٹنا لیکن اپنی بیٹیوں کے لیے اسے شجرِ ممنوعہ قرار دینا کھلی منافقت اور دہرے معیار کی بدترین مثال ہے۔

‏ کیونکہ جس دسترخوان کا رزق آپ نسلوں سے کھا رہے ہیں اسی کو دوسروں کے لیے حلال اور اپنے بچوں کے لیے غلیظ سمجھنا ایک ایسا تضاد ہے جس کا اخلاقی طور پر کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

‏اگر یہ انڈسٹری اتنی ہی غیر محفوظ اور داغدار ہے تو پھر دوسروں کی بیٹیوں کو اس دلدل میں دھکیل کر اپنی تجوریاں بھرنا کہاں کی شرافت ہے کیونکہ عزت اور تحفظ صرف کسی ایک مخصوص گھرانے کی بیٹی کا حق نہیں بلکہ معاشرے کی ہر اس بیٹی کا حق ہے جو محنت کر کے اپنا نام بنانا چاہتی ہے۔

17/07/2026

ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشن کامران خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہر میں ڈوبنے والے تین سالہ بچے کی جان بچا لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کامران خان اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ راستے میں نہر کے کنارے ایک بچے کو بے ہوش حالت میں دیکھا، جسے اہلِ خانہ مردہ سمجھ رہے تھے۔ انہوں نے فوری طور پر بچے کو سی پی آر (CPR) دی، جس کے نتیجے میں چند لمحوں بعد بچے کی سانس اور دھڑکن بحال ہو گئی۔
بچے کو مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے پر اہلِ علاقہ نے ریسکیو اہلکار کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت اقدام اور جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا۔

ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پارو پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے ...
17/07/2026

ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پارو پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اضافہ جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا درخواست پر 29 جولائی کو سماعت کرے گی۔

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے
17/07/2026

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔😭🤲🏻انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عبدالغفار اور عبدالجبار کے بھ...
12/07/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔😭🤲🏻

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عبدالغفار اور عبدالجبار کے بھائی، سعید خان اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، خصوصاً عبدالغفار بھائی اور عبدالجبار بھائی اور انکی پوری فیملی کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین۔ 🤲

Address

Attock City
Attock City
43260

Telephone

+923115556661

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Attock:

Shortcuts

Share