Attock TV

Attock TV بات سے خبر تک ۔بات ہوتی ہے تو خبر بنتی ہے اٹک اور پاکستا? Media Intertenment Network Attock Tv pakistan

اٹک جلسہ پاکستان تحریک انصاف
12/05/2022

اٹک جلسہ پاکستان تحریک انصاف

اٹک پاکستان تحریک انصاف کا ضلع کونسل سٹیڈم میں جھلکیاں  اٹک جلسہ یاور بخاری ،زلفی بخاری قاسم سوری اور ابرارالحق اسٹیج پر...
12/05/2022

اٹک پاکستان تحریک انصاف کا ضلع کونسل سٹیڈم میں جھلکیاں اٹک جلسہ
یاور بخاری ،زلفی بخاری قاسم سوری اور ابرارالحق اسٹیج پر



ذاکر مردان کو پولیس پکڑ کر لے گئےاعلی حکام نوٹس لیںاحتجاج کا حق ہر پاکستانی کو ہیں تاحال ابھی تک معلوم نا ہوسکا کس تھانے...
12/05/2022

ذاکر مردان کو پولیس پکڑ کر لے گئے
اعلی حکام نوٹس لیں
احتجاج کا حق ہر پاکستانی کو ہیں
تاحال ابھی تک معلوم نا ہوسکا کس تھانے میں ہے ۔ذراٸع نے بتایا کوشیش جاری ہے ۔@ DivineAngel Punjab Police Pakistan Islamabad, Pakistan

25/03/2022

جرنلسٹ جاوید گل اور رفقاء نے پورا دن مس نکل کے ساتھ گزارا۔ مس نکل نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا مقصد خدمت ہے اور میں خوش ہوں کہ خداوند نے میری ہرموڑ پر مدد کی ہے اور بے شمار بچیاں یہاں سے تعلیم حاصل کرکے اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔جرنلسٹ جاوید گل نے مس نکل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مس نکل نے دن رات محنت کووطیرہ بناتے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کی بچیوں کو تعلیم دلوائی اپنی جوانی کے ایام سے لیکر آج کے دن تک وہ تعلیم کے حصول کیلئے مدد اور معاونت میں پیش پیش ہیں۔ مس روزی گل۔پاسٹر الیاس گل بھی ہمراہ تھے

اٹک: پی آر او ٹو ڈی پی او طاہر اقبال کے خلاف صحافیوں کا احتجاج۔ عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر تعینات جانبدار، غیر پیشہ وران...
25/03/2022

اٹک: پی آر او ٹو ڈی پی او طاہر اقبال کے خلاف صحافیوں کا احتجاج۔ عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر تعینات جانبدار، غیر پیشہ ورانہ سوچ کے حامل محکمہ پولیس کے متنازعہ افسر تعلقاتِ عامہ طاہر اقبال کی برطرفی کا مطالبہ۔ ہماری لڑائی محکمہ پولیس سے نہیں ہے بلکہ محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں سے ہے۔ احتجاج کرنے والے صحافیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر اقبال نے گزشتہ دنوں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ایک ہی پریس کانفرنس کی دو مختلف پریس ریلیز جاری کیں اور صحافیوں کے لیے اپنی جانبداری کھلے لفظوں میں ظاہر کر دی۔ اٹک کے سینیئر صحافیوں نے ان کی جانب داری پر ان سے ملاقات میں اپنے تحفظات ظاہر کیے اور خوش گوار ماحول میں اختتام پذیر ہونے والی ملاقات میں انہوں نے اپنی غلطی تسلیم بھی کی لیکن ملاقات کے فوراً بعد ڈی پی او آفس کے احاطے میں ایک واقعہ پیش آیا جو مبینہ طور پر انہی کی ایماء پر ہوا تھا۔ اس واقعے پر ان کی مجرمانہ خاموشی بھی ان کی جانبداری واضح کر رہی ہے۔ پی آر او نے صحافیوں پر دوسرا وار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ، خوشامد سے پاک کوریج کرنے والے چند سینیئر صحافیوں کو پولیس میڈیا گروپ سے خود ریموو کر دیا۔ سینیئر صحافی ڈاکٹر لیاقت منیر قادری نے بتایا کہ پی آر او صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اور عوام کو پولیس سے متنفر کرنے میں مصروف ہے۔ من پسند پریس ریلیز جاری کر کے صحافت دشمنی میں بھی ملوث ہے۔ افسر تعلقاتِ عامہ کی سیٹ پر کام کرنے والے شخص کو ہر صورت غیر جانب دار ہونا چاہیے۔ طاہر اقبال کی ٹرانسفراور اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کے آرڈر جاری ہونے تک صحافیوں کا احتجاج جاری رہے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ایاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ پی آر او کے ستائے کئی صحافیوں نے ہمارے اس اقدام پر ہمیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور ہمارے احتجاج میں شامل ہونے کی پیش کش کی ہے لیکن ہم اپنے پر امن احتجاج کو محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ متنازعہ پی آر او کے خلاف قانونی کاروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ بتدریج بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی محکمہ پولیس سے نہیں ہے بلکہ محکمہ پولیس میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں سے ہے جو اپنے مقدس ادارے کا تشخص بگاڑ کر حالات کو کشیدہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے  دو مسیحی بچیوں کا اغوا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے .مسیحی تحریک بیداری کے رہنما متاثرہ خاندانو...
23/03/2022

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے دو مسیحی بچیوں کا اغوا ملزمان گرفتار نہ
ہوسکے .
مسیحی تحریک بیداری کے رہنما متاثرہ خاندانوں کے پاس پہنچ گئے
سیالکوٹ( بیورو چیف) مسیحی تحریک بیداری کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمانوایل نواب ایڈووکیٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن سے 18 سالہ مریم ڈیوڈ اور 15 سالہ میرب محسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ پاکستان بازار میں درج ہو چکا ہے تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے واقعہ کی اطلاع ملتے ھی مسیحی تحریک بیداری کے صوبائی صدر سندھ انور بھٹی صوبائی سیکرٹری ایلبرٹ غوری ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں کے پاس پہنچے اور انہیں ہر ممکن قانونی امداد کی یقین دہانی کرائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں بچیاں ایک ہی گروہوں نے اغوا کی ہیں جس کے سرغنہ کے خلاف پہلے ہی اغوا کے مقدمات درج ہیں یہ گروہ کراچی سے بچیوں کو اغوا کرکے اندرون سندھ فروخت کرتا ہے مسیحی تحریک بیداری کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر عمانوایل عادل غوری نے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے

کون کس کس پارٹی میں تھا
23/03/2022

کون کس کس پارٹی میں تھا

23/03/2022
23/03/2022

اٹک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جناب مرزا شاہد بیگ نے معروف قانون دان ثاقب شازیب اور سید عامر حسنین بخاری ایڈوکیٹ کی جانب سے دیئے گئے بہترین دلائل کی روشنی میں تھانہ صدر اٹک کی حدود مرزا گاوں میں عدالت عالیہ(ہائی کورٹ) کے احکامات کے کھلی خلاف ورزی کرکے دیوار تعمیر کر کے راستہ بند کرنے والے منہ زور قبضہ مافیا جاوید اقبال وحید اقبال وغیرہ سے انکے اپنے ہی ہاتھوں دیوار گرانے کا حکم دے کر انکی فرعونیت کو بھی اس دیوار کے نیچے دفن کروا دیا۔
تھانہ صدر اٹک کے ایس ایچ او انسپکٹر احمد خان نیازی اور ایس آئی زاہد نے معزز جج کے حکم کے باقاعدہ تکمیل تک معاملے کی مکمل نگرانی کی اور بعد ازاں منہدم دیوار کے بلاک بطور مال مقدمہ تھانہ منتقل کر دیئے۔
ضلع اٹک اور خصوصا مرزا گاوں کے باسیوں نے ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود،ڈی ایس پی صدر سرکل محمد افضل لودھی کو قبضہ مافیا کو لگام ڈالنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب اور کمزور افراد کو ڈرا دھمکا کر انکی زمینوں پر قبضے کرنے والے مافیاز کا مکمل سر کچلنے تک ایسے آپریشن جاری رکھیں۔اور یہ بہترین صدقہ جاریہ ہے

اٹک/ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود اپنے فرائض منصبی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔ ہم تمام ورکنگ جر...
23/03/2022

اٹک/ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود اپنے فرائض منصبی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔ ہم تمام ورکنگ جرنلسٹس ان کی ایمانداری ، فرض شناسی اور ان تھک محنت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اور پر امید ہیں کہ وہ جس طرح اٹک کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور تمام امور میرٹ پر مکمل کر رہے ہیں اور ہر مظلوم کو انصاف دلانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے تمام عہدیداران و ممبران ان کے شانہ بشانہ اس جد و جہد میں ساتھ ہیں۔ اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم مثبت تنقید کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس اٹک کی تمام کاوشوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر کریں گے ۔۔۔

الداعی الی الخیر ۔۔۔۔۔۔
شیخ فیصل جاوید
چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ
عہدیداران و ممبران اٹک پریس کلب رجسٹرڈ

اٹک۔جنڈ، عظیم الشان 15ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس جمعیت علماء پاکستان تحصیل جنڈ کے زیر اہتمام پنڈسلطانی میں منعقد ہوئی، ...
22/03/2022

اٹک۔جنڈ، عظیم الشان 15ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس جمعیت علماء پاکستان تحصیل جنڈ کے زیر اہتمام پنڈسلطانی میں منعقد ہوئی، جس میں حضرت پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کے منظور نظر ڈاکٹر محمد عبداللہ آصف مصطفائی، پیر سید عطاء اللہ شاہ گیلانی ڈھیرشریف، استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی آستانہ عالیہ خوشبو ئے مدینہ نقیبیہ اٹک صدر جمعیت علماء پاکستان ضلع اٹک، صاحبزادہ امیر احمد آستانہ عالیہ بسال شریف، شہزاد احمد چشتی، انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ، علامہ وقار احمد ہزاروی، قاضی حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ، مرکزی صدر انجمن نوجوانان الفلاح رجب علی حقانی کے علاوہ جید علمائے کرام ومشائخ عظام و اہلیانِ اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی علمائے کرام نے 73 کے آئین میں امام نورانی صدیقی کی خدمات کو سراہا گیا اور کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان تمام جماعتوں کی ماں ہے، اس وقت تمام فتنوں سے بڑا فتنہ قادیانیت کا ہے جس سرکوبی ہر دور میں ہوتی رہی ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کو شعور دیا جائے کہ مقام مصطفیٰ کے تحفظ اور نظام مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں ۔ مولانا غلام حیدر اور حافظ مہر خان چشتی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کے احکامات پر ایس ڈی پی او سرکل حضرو ڈی ایس پی ملک محمد اقبال نے ڈی پی او آفس اٹک...
22/03/2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کے احکامات پر ایس ڈی پی او سرکل حضرو ڈی ایس پی ملک محمد اقبال نے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے عوام الناس کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مارک کرتے ہوئے فوری انکو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ترجمان اٹک پولیس

Address

Attock Khurd
43600

Telephone

+923105568466

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share