HD News Nisatta

HD News Nisatta News

*ڈپٹی کمشنر چارسدہ، عظمت اللہ وزیر اور ڈی ایچ او ڈاکٹرواسع اللہ کا بڑا اقدام — ڈینگی کے خلاف مہم میں مزید تیزی**ڈینگی سے...
14/09/2025

*ڈپٹی کمشنر چارسدہ، عظمت اللہ وزیر اور ڈی ایچ او ڈاکٹرواسع اللہ کا بڑا اقدام — ڈینگی کے خلاف مہم میں مزید تیزی*

*ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں جہاں بھی کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا پایا گیا ہے کل سے وہاں ڈرون کے ذریعے فوری سپرےشروع کیا جائے گا*🦟🚁

عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل:
• سپرے کے دوران بچوں اور جانوروں کو محفوظ مقام پر رکھیں۔
• براہِ کرم اسپرے کے وقت باہر نہ نکلیں اور اوپر مت دیکھیں۔

یاد رکھیں: آپ کا تعاون ہی آپ کی صحت اور خاندان کی حفاظت کی ضمانت ہے

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیر صدارت ماہانہ پرفارمنس ریویو میٹنگپشاور:-  کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں سزا و ...
14/09/2025

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیر صدارت ماہانہ پرفارمنس ریویو میٹنگ

پشاور:- کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں سزا و جزا کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ، کرپشن، قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط رکھنے پر 6 ایس ایچ اوز (تھانہ پہاڑی پورہ، تھانہ فقیر آباد، تھانہ ہشتنگری، تھانہ پشتخرہ، تھانہ غربی اور تھانہ خزانہ) انچارج چوکی جہانگیر آباد اور تھانہ خزانہ میں تعینات جونیئر کلرک کو معطل کردیا گیا۔ اسی طرح ناقص سپرویژن پر 6 ایس ڈی پی اوز (پشتخرہ سرکل ، ٹاؤن سرکل ، فقیر آباد سرکل، ہشتنگری سرکل، گلبہار سرکل اور ریگی سرکل) کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جبکہ ناقص کارکردگی پر 11 ایس ایچ اوز (تھانہ تاتارا، حیات آباد، شرقی، گلبرگ، سربند، کوتوالی، بھانہ ماڑی، داودزئی، چمکنی، متھرا اور تھانہ بڈھ بیر) کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔

عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ متنی واجد خان کو توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ڈی پی او ضلع خیبر رائے مظہر اقبال، ایس ایس پی کوآرڈی نیشن خالد خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نور جمال سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

*سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپٹ عناصر کے لیے پشاور پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا بنیادی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم اور سماجی برائیوں کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں تیز کی جائیں۔

ہر جرم کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

سی سی پی او نے کہا کہ تمام تھانوں کے محرران باوردی ڈیوٹی سرانجام دیں اور ہفتہ وار صرف ایک دن رخصت پر جائیں۔

سی سی پی او نے واضح کیا کہ پشاور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر بالخصوص *قبضہ مافیا، قحبہ خانوں، منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان، قمار بازوں اور سوشل میڈیا پر فحاشی و غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں* کے خلاف جامع کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا ہے تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

14/09/2025

آج کا میچ کون جیتے گا؟
پاکستان
بھارت

14/09/2025

خیبرپختونخوا میں کل شام سے بارشوں کی پیشگوئی جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔پی ڈی ایم اے
🌧️🌧️🌧️

14/09/2025

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان

14/09/2025

افسوسناک!
ایم ایس تنگی ہسپتال کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے۔ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے ایک بھی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

یہ صورتحال منتخب نمائندوں بشمول ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ایم ایس صرف لفاظی بیانات میں پیش پیش ہے لیکن عملی کارکردگی صفر ہے۔

14/09/2025

*چارسدہ: پڑانگ پولیس کی کارروائی، پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے دو ٹک ٹاکرز گرفتار*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او پڑانگ فضل داؤد خان نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹک ٹاکرز صبیح اللہ ولد نادر اور ارسلان ولد اختر علی ساکنان پڑانگ ماجوکے کو گرفتار کیا، جو سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے تھے۔

ملزمان نے آئندہ اس طرح کی ویڈیوز نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کو سخت وارننگ
14/09/2025

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کو سخت وارننگ

نام کی تبدیلی نے کھیل بدل دیا!غلط لکھنے والے کے خلاف انکوائری کی درخواست دائر۔علی امین گنڈا پور کو علی امین گانڈ پور لکھ...
14/09/2025

نام کی تبدیلی نے کھیل بدل دیا!
غلط لکھنے والے کے خلاف انکوائری کی درخواست دائر۔

علی امین گنڈا پور کو علی امین گانڈ پور لکھ دیا گیا

#خیبرپختونخوا #علی #آمین #گنڈا #پور #انکوائری

14/09/2025

*دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل شائقینِ کرکٹ کو سخت وارننگ*
*بد زبان، پرتشدد اور نسل پرستانہ جملے کسنے والے کرکٹ فینز کو 1 سے 3 ماہ کی قید ہوگی اور 23 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے

14/09/2025

شاہداقبال حاجی زائی ۔۔۔

پشاور تعلیمئ بورڈ ()

اصلاحات کے نام پر ناکام تجربات جاری ہیں

صوبائی حکومت کے پاس کوئی ماہر تعلیم نہیں کمشنر پشاور جیسے مصروف افسر کو چیئرمین بنا دیا تھا
نتیجہ یہی تو نکلنا تھا ۔

روم جل رہا تھا نہرو بانسری بجا رہا تھا
بورڈ محض چند صحافیوں اور چند مخبروں کے سہارے امتحانی سسٹم چلا رہا ہے کہ کب یہ لوگ اوٹ ھونے والا پیپر بھجوادیں ،تاکہ انتظامیہ پیپر پہ لگے خفیہ کوڈ کے زریعے اس ہال تک پہنچے ۔ بورڈ کے پاس اپنا کوئی مضبوط نظام نہیں ہے ۔
امتحان کے دوران ستر فیصد پیپرز اوٹ ہوتے رہے کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اگر کوئی انکار کرتا ہے تو ٹھوس ٹبوت اور ناقابل تردید شہادتیں دستیاب ہیں

ڈپٹی کنٹرولو کا موبائل امتحانات کے دوران بھی اف ہوتا ہے طلبا اورسپروائزری سٹاف امتحان کے دوران در در دھکے کھانے پہ مجبور ہوتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔

سیکریٹری پشاور بورڈ اور کنٹرولر امتحانات اس بات پہ بضد ہیں کہ 9.15 پر اوٹ ھونے والے ایم سی کیوز کے پیپرز میں بورڈ کی کوئی غلطی نہیں بلکہ وہ ان پیپرز کو اوٹ ہونا بھی نہیں کہتے میں ان کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کرتا ہوں ۔عقل کے اندھوں پیپر اگر سپروائزری سٹاف سے اوٹ ہوتا ہے تو یہ بورڈ ہی کی زمہ داری ہے یہ سپروائزری سٹاف بورڈ ہی نے بیجھا ہوتا ہے۔

حیات اباد گرلز کالج کے پورے ہال کی طالبات بیالوجی پریکٹیکل میں فیل فریاد کریں تو کس سے کریں۔

امسال جماعت نہم و دہم کے امتحان جو چھ اضلاع میں ایک ساتھ 713 امتحانی ہالز میں منعقد ہوئے جس میں امتحان دینے والے دو لاکھ طلبا میں ایک معذور اور اندھی لڑکی نے ٹاپ کیا لیکن اس غریب لڑکی کو میڈل اور پوزیشن دینے کے بجائے طفل تسلیاں دیکر رخصت کیا گیا بورڈ نے اس حوالے کوئی نیوز تک شیئر نہیں کی ( اگر کی ہو تو کم از کم میری نظر سے نہیں گزری ) تاکہ کلیئرنس ہو ۔

بورڈ انتظامیہ کی نااھلی کی وجہ سے ایک نجی کالج کے طلبہ نے جی ٹی روڈ پر امتحانی حل شدہ پیپرز پھاڑ دئیے جبکہ ایک اور کالج کے طلبہ نے یونیورسٹی روڈ بلاک کیا اور بورڈ سستی پبلسٹی کے کرتب دکھاتا رہا ۔

پشاور کے ایک امتحانی ہال میں ایک ایسا شخص بھی سپروائزری سٹاف کی خود ساختہ اور جعلی ڈیوٹی نبھا رہا تھا جو سرے سے استاد ہی نہیں تھا

محتاط زرائع کے مطابق سترہ ہزار طلبا سال دوم کے امتحان میں پیپرز کی بازی ہار گئے کیا یہ سب کے سب نالائق، نکمے اور نااھل تھے ۔

بورڈ کے زیر انتظام انے والے تقریبا تمام پرائیویٹ سکولز سے امتحانی ہال یہ کہہ کر واپس لئے گئے کہ کلسٹر سسٹم رائج ہو رہا ہے
لیکن ورسک روڈ پر واقع پشاور ماڈل سکول بوائز 2 اور پشاور ماڈل سکول فار گرلز ورسک روڈ کو ان کے ہالز طشتری میں رکھکر پیش کئے گئے ۔ ہے کوئی مائی کا لعل جو صرف اتنا کہہ سکے کہ ٭ اخر اس لطف و کرم کا راز کیا ہے؟

دلہ زاک روڈ پر ایک گرلز ہال میں ایک پرائیویٹ سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ نے خاتون ممتحن کو ہراساں کیا اور بلیک میلنگ کی حد تک پہنچے باس کی رپورٹنگ میں نے خود بورڈ کو کی ، بورڈ خاموش رہا۔

رنگ روڈ پر حدف گرلز کالج کی ممتحن کو دھمکیاں دی گئی بورڈ نے چپ سدھ لی ۔اسی ہال میں ایک خاتون انسپکٹر نے ایک بچی کی غیر اخلاقی تلاشی لی بچی روتی رہی بورڈ کو اطلاع دی گئی لیکن وہی مجرمانہ خاموشی ۔

بورڈ انتظامیہ ٹک ٹاک سٹارز بھی ہے بورڈ کا ایک سینئر اھلکار امتحانی ہالز میں اپنے جانے سے پہلے اپنا وڈیو پروڈیوسر کیمرہ مین جو کہ مقامی کالج میں مدرس بھی ہیں بیجھا کرتے رہے اس کے بعد صاب بہادر شانٍ بے نیازی سے ہال میں قدم رنجہ فرماتے وڈیو بنتی اور شام کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوتی کوئی اتنا پوچھنے والا تو ہو کہ پوچھے ، صاب یہ اپ کی ڈیوٹی ہے تنخواہ ملتی ہے بنگلہ ملا ہے نوکر چاکر ہیں یہ اپ قوم پر احسان نہیں کر رہے ،مجھے نہیں پتہ ریاست اس پہ خاموش کیوں؟

کسی دوست کو اگر قانون کا پتہ ہو تو میری رہنمائی فرمائے کہ کیا انسپکشن ڈیوٹی کے فرائض بورڈ کا الیکٹریکل انجنئیر کرسکتا ہے یا بورڈ کا امام مسجد کر سکتا ہے یا امام مسجد کا بیٹا جو سرے سے استاد ہی نہ ہو ،کسی کو معلوم ہو تو مجھے ضرور بتائیے گا ۔

ری ٹوٹلنگ کے نام پر بورڈ میں پیر بابا کا مزار سجا ہے فی سبجیکٹ کا شکرانہ متعین ہے حاجت مند اتے ہیں کچکول میں شکرانہ ڈالتے ہیں مراد پانے کی توقع کرتے ہیں لیکن 95 فیصد حاجت مندوں کو Marks not improved کی تاویز دیکر رخصت کر دیا جاتا ہے
اے انصاف والو!
مارکس زیادہ ہو جایئں تو فیس لے لو اگر زیادہ نہ ہو تو کم از کم وہ فیس تو واپس کردو ۔ میں تو کہتا ہوں کہ ری ٹوٹلنگ کی یہ منڈی ہی بند ہونی چاہیئے۔
بس صاب!

کہاں تک لکھوں گا
کہاں تک سنوگے ؟

؟چارسدہ: ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے انچارچ ابرار ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے ...
14/09/2025

؟

چارسدہ: ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے انچارچ ابرار ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے

ڈپٹی کمشنر دفتر میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے انچارچ ابرار ڈینگی بخار کے باعث جان بحق ہو گئے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے ڈی سی آفس کے سامنے والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

Address

Peshawar

Telephone

+923038760929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HD News Nisatta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share