Charsadda Press Network

Charsadda Press Network News

31/08/2026

*جماعت اسلامی ضلع چارسدہ سے سینکڑوں کارکنان گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے احتجاجی دھرنے کے لیے روانہ*
*پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنا میں شرکت کے لئے چارسدہ سے امیر جماعت اسلامی چارسدہ شاہ حسین ایڈوکیٹ کے قیادت میں سینکڑوں کارکنان موٹروے انٹر چینج چارسدہ سے روانہ ہورہے ہیں یاد رہے آج کے دھرنا میں نوجوانوں کا خصوصی پروگرام ہے جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن خطاب کرینگے*

31/08/2026

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام پرائمری سکولز کل بروز منگل، یکم ستمبر 2026 سے کھل رہے ہیں۔
حاضری: 7:30 بجے
چھٹی: 12:40 بجے

عالمی یومِ خواندگی 2026یکم تا 8 ستمبر 2026 تک صوبہ بھر میں عالمی یومِ خواندگی منایا جائے گا، جس کے تحت آگاہی نشستیں، سیم...
31/08/2026

عالمی یومِ خواندگی 2026

یکم تا 8 ستمبر 2026 تک صوبہ بھر میں عالمی یومِ خواندگی منایا جائے گا، جس کے تحت آگاہی نشستیں، سیمینارز، تقریری و مباحثہ مقابلے، مطالعہ، مضمون نویسی، پوسٹر مقابلے اور آگاہی مہمات منعقد کی جائیں گی۔

تمام پرائیوٹ سکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ منعقدہ سرگرمیوں کی رپورٹ بمعہ تصاویر روزانہ کی بنیاد پر 8 ستمبر 2026 تک اتھارٹی کو جمع کرائیں۔

31/08/2026

اے پی سی مشران کے واپڈا ای سی کے ساتھ ڈی سی آفس میں کامیاب مذاکرات ہوئے۔ ملاقات کے دوران ٹرپنگ اور فورس لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ واپڈا ای سی نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ٹرپنگ اور فورس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں ہوگا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

31/08/2026

چارسدہ میں ایک ہفتہ وار صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز

چارسدہ میں ایک ہفتہ جاری رہنے والی خصوصی صفائی مہم کا باقاعدہ اغاز ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص الرحمان آفریدی نے باچا خان چوک سے کیا۔

اس موقع پر شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اگر کسی علاقے میں گندگی یا صفائی سے متعلق کوئی مسئلہ ہو تو شہری فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے دفتر سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست کی رات سے 4 ستمبر تک بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں تیزی ...
31/08/2026

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست کی رات سے 4 ستمبر تک بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں تیزی اور دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافے کا خدشہ ہے۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ:
دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
نشیبی اور خطرناک علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔
مویشیوں اور ضروری سامان کو محفوظ اور بلند مقامات پر منتقل رکھیں۔
ندی نالوں میں پانی کے رنگ یا بہاؤ میں اچانک تبدیلی اور غیر معمولی آوازوں کی صورت میں فوری احتیاط کریں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

30/08/2026

اے پی سی کے واپڈا چیف کے ساتھ مذاکرات کامیاب، اے پی سی کے مشران اور واپڈا چیف کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 15 دن کے لیے روزانہ 2 گھنٹے بجلی کا ریلیف بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اس ریلیف میں مزید توسیع بھی کی جائے گی ، مذاکرات کی کامیابی کے بعد فی الحال احتجاج ملتوی کر دیا گیا ہے۔

30/08/2026

کل کلاڈھیر والا احتجاجی مظاہرہ دھرنا ملتوی

30/08/2026

بجلی ریلیف کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور آل پارٹی کونسل کے درمیان مذاکرات کے حوالے فواد احمد خان رہنما آل پارٹی کونسل میڈیا سے حطاب

30/08/2026

اے پی سی کے واپڈا چیف کے ساتھ مذاکرات کامیاب، مذاکرات کی کامیابی کے بعد فی الحال احتجاج ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Address

Peshawar

Telephone

+923038760929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Charsadda Press Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share