Overseas kamal pur musa Journalist

Overseas kamal pur musa Journalist Ismail khan Journalist
SUNO News Reporter,Hazro City/ Attock

An important meeting regarding the elections of Aman Welfare Society was held at its office in Kamal Pur Musa. By the gr...
27/12/2025

An important meeting regarding the elections of Aman Welfare Society was held at its office in Kamal Pur Musa. By the grace of Allah, the election meeting of Aman Welfare Society concluded smoothly and with mutual consensus.
During the meeting, a new executive body was elected for the next two years, with the following details:
Patron-in-Chief: Mr. Qari Atta-ur-Rehman
President: Dr. Sajjad Ahmed
Senior Vice President: Mr. Muhammad Waqas
Finance Secretary: Mr. Safdar Awan
General Secretary: Mr. Shamsheer Khan
Joint Secretary: Mr. Aftab Ahmed
Information / Media Secretary: Mr. Muhammad Junaid
At the end of the meeting, prayers were offered, asking Allah Almighty to grant the newly elected team sincerity, renewed enthusiasm, and dedication in serving the people of the village. Ameen.
The newly elected team will, Insha’Allah, commence its duties from 1st January 2026.
امن ویلفیئر سوسائٹی کامل پور موسیٰ کے دفتر میں الیکشن کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ الحمدللہ، امن ویلفیئر سوسائٹی کا انتخابی اجلاس خوش اسلوبی اور اتفاقِ رائے سے اختتام پذیر ہوا۔
اجلاس میں آئندہ دو سال کے لیے نئی باڈی کا انتخاب کیا گیا، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
سرپرستِ اعلیٰ: جناب قاری عطا الرحمٰن صاحب
صدر: جناب ڈاکٹر سجاد احمد صاحب
نائب صدر اول: جناب محمد وقاص صاحب
فنانس سیکرٹری: جناب صفدر اعوان صاحب
جنرل سیکرٹری: جناب شمشیر خان صاحب
جوائنٹ سیکرٹری: جناب آفتاب احمد صاحب
سیکرٹری نشر و اشاعت / انفارمیشن سیکرٹری: جناب محمد جنید صاحب
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نئی منتخب ٹیم کو اخلاص، نئے جذبے اور لگن کے ساتھ گاؤں کے عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
نئی منتخب شدہ ٹیم انشاء اللہ یکم جنوری 2026 سے کام کا آغاز کرے گی

توجہ فرمائیں اعلان فوتگی و نمازجنازہ
27/12/2025

توجہ فرمائیں
اعلان فوتگی و نمازجنازہ

26/12/2025

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے جاری ترقیاتی و صفائی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

25/12/2025

اٹک /وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کھلی کچہریوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تھانہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے سامنے پیش کیے۔۔۔۔۔۔۔

25/12/2025

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالہ سے حضرو کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کا انعقاد ممبر پنجاب اسمبلی قاضی احمد اکبر خان کے میڈیا ایڈوائزر اور چیئرمین چھچھ محافظ کمیٹی عمران خان نے کیا' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان عمران خان' چیئرمین پریس کلب حضرو چیف ایڈیٹر فکر وطن ڈاکٹر مسعود اختر ،چیف ایڈیٹر اٹک نیوز نیٹ ورک ایکسپریس نیوز نواز خان نے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلیے قائد اعظم محمد علی جناح کے ہمراہ ہمارے بزرگوں نے آزادی کے حصول کیلیے بڑی قربانیاں دیں تب جاکر پاکستان آزاد ہوا آج قائد اعظم کا یوم پیدائش ہے اس دن کی مناسبت سے ہم سب کو عہد کرنا ہے کہ اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کی خاطر سب سبز ہلالی پرچم تھامے اپنے اختلافات بھلا کر وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنے حصہ کی شمع جلائیں' تقریب میں سابق چئیرمین/ناظم جمریز خان سینئر صحافیوں اعجاز اکرم ،اسماعیل خان
احسان قریشی ، چوہدری عبدالرشید،ابو بکر نقیب ،حافظ احمد حضروی ،حافظ عبدالحی' امین اللہ خان،ملک مہربان ،احمد خان نے خصوصی شرکت کی آخر میں ملکی ترقی وخوشحالی کے ساتھ ساتھ سابق ایم این اے میجر طاہر صادق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی

25/12/2025

اٹک /وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کھلی کچہریوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تھانہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے سامنے پیش کیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کر کے ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔سب سن لو جو بھی غریب مظلوم طبقے کو ڈرا دھمکا کر قانون کی پرواہ کیے بغیر اپنے ناجائز مقاصد پورا کرنے کی کوشش کریگا وہ پھر ضلع اٹک میں ریے گا نہیں۔اس کھلی کچہری میں کثیر تعداد شہریوں نے شکایت کی کہ ان کی زمینوں پر ناجائز افراد نے قبضہ کر رکھا ہے جب کہ کثیر تعداد شہریوں نے شکایت کی کہ کئی سالوں سے ان کے موٹرسائیکل چوری ہو چکے ہیں جن کا تال سراغ نہ مل سکا ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سردار موارہن خان نے تھانہ رنگو اور تھانہ حضرو کے ایس ایچ او صاحبان کو حکم دیا کہ وہ جلد از جلد ان شہریوں کو موٹرسائیکل فراہم کریں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد غریب مظلوم بے سہارا افراد کو ظالم کہ جنگل سے نکال کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ بلا خوف بلا جھجک کسی قسم کی شکایت کی صورت میں تھانوں میں مایوسی کی صورت میں براہ راست مجھ سے ملیں تمام تر وسائل بروے کار لاتے ہوئے ان کو انصاف فراہم کیا جائے گا کثیر تعداد شہریوں نے کہا کہ جب بھی ہم کسی ظالم وڈیرے قبضہ مافیا کے خلاف اواز اٹھاتے ہیں تو ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس پر ڈی پی او اٹک نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ میرا عوام سے وعدہ ہے کہ جو بھی شخص کسی بھی مظلوم متاثرہ شخص کو قانون کا دروازہ کھٹکھٹانے کے دوران دھمکی دے گا وہ ضلع اٹک میں نہیں رہے گا اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات کو شاں ہے تھانوں میں عوام کے ساتھ پولیس ملازمین و افسران اپنا رویہ بہتر رکھیں کسی بھی شکایت کی صورت میں ناانصافی کرنے والے ملازم کو مجھ سے رعایت نہ ملے گی۔بعد ازاں ڈی پی او اٹک نے تھانہ حضرو اور پولیس خدمت مرکز حضرو کا وزٹ بھی کیا، جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو ڈیوٹی میں نظم و ضبط، شفافیت اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاق رویہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔

24/12/2025

ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی حضرو کھلی کچہری میں آئی ماں اور اس کی بیٹی کی سسرال کی طرف سے ظلم و ذیادتی پر فوراً ایکشن ۔۔۔۔متاثرہ بچی کا سونا اور قیمتی سامان برآمد کرکے اورشام تک ملزم کو پکڑ کر پیش کرنے کا حکم ۔۔۔ڈی پی او کے اس اقدام کو شہریوں نے خوب سراہا ۔۔۔

24/12/2025

تھانہ حضرو میں ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی کھلی کچہری ۔۔۔۔میرےسوال پرڈی پی او کا جواب

*ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب کا عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد*وزیراعلیٰ پنجاب کی ا...
23/12/2025

*ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب کا عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد*

وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی خصوصی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب نے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، ایس پی انوسٹی گیشن زینب ایوب نے شہریوں کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری و مؤثر حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی اور شہریوں کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

*ترجمان اٹک پولیس*

نجی ایئرلائن پی آئی اے خریدنے والے عارف حبیب کاتعارف اور ان کی کون کونسی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں ۔۔۔عارف حبیب ...
23/12/2025

نجی ایئرلائن پی آئی اے خریدنے والے عارف حبیب کاتعارف اور ان کی کون کونسی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں ۔۔۔
عارف حبیب کنسورشیم میں کون کونسی کمپنیاں شامل ہیں، حبیب گروپ (Habib Group) پاکستان کا ایک بہت بڑا اور تاریخی کاروباری گروپ ہے، جو بینکاری (بینک حبیب)، ٹیکسٹائل، سیمنٹ، انشورنس، اور رئیل اسٹیٹ سمیت کئی شعبوں میں پھیلا ہوا ہے، اور اس کی بنیاد حبیب خاندان نے رکھی تھی۔اس کنسورشیم کی سربراہی عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کر رہی ہے۔ عارف حبیب کارپوریشن ایک معروف مالیاتی اور سرمایہ کاری گروپ ہے، جو پاکستان کی بڑی انویسٹمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
فاطمہ فرٹیلائیزر : پاکستان کی معروف فرٹیلائزر (زرعی کھاد) بنانے والی کمپنی ہے۔دی سٹی اسکول: نجی تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک، جو ملک بھر میں اسکولز چلاتا ہے۔
لیک سٹی ہولڈنگ لمیٹڈ،Lake City Holdings
رئیل سٹیٹ ڈویلپر ہے،جو رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کے منصوبوں میں مصروف ہے۔واضع رہے پاکستان انٹر نیشنیل ایئرلائن کو 135 ارب روپے میں عارف حبیب کنسورشیم نے خرید لیا ہے ۔قومی ایئر لائنز کی نجکاری کے تیسرے اور حتمی مرحلے میں135ارب روپے کی بولی لگا کامیاب دہندہ قرار پائے جب کہ لکی سیمنٹ نے 134 روپے میں بولی خرید لی

23/12/2025

Address

Riyadh

Telephone

+966552011909

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Overseas kamal pur musa Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Overseas kamal pur musa Journalist:

Share