12/07/2025
ماں، صرف نو مہینے کی کہانی نہیں ہوتی
تحریر: راشد حسین
کیا آپ جانتے ہیں کہ جب ایک عورت ماں بنتی ہے تو صرف بچہ اُس کے پیٹ میں نہیں پلتا… بلکہ اُس کے خلیے (cells) ماں کے خون میں شامل ہوکر واپس بچے تک آتے جاتے رہتے ہیں؟
یہ سائنسی حقیقت "فیتل-میٹرنل مائیکرو کیمیرزم (Fetal-Maternal Microchimerism)" کہلاتی ہے — ایک ایسا نظام جو صرف خالقِ کائنات کی کاریگری کو سلامی دیتا ہے۔
41 ہفتوں تک ماں اور بچے کے خلیے ایک دوسرے کے جسم میں گردش کرتے رہتے ہیں۔
اور جب بچہ پیدا ہوتا ہے… تو اُس کے کچھ خلیے ہمیشہ کے لیے ماں کے جسم میں محفوظ ہوجاتے ہیں — اُس کے دل، دماغ، ہڈیوں اور جلد میں۔
یہی نہیں، اگر ماں کا دل زخمی ہو جائے، تو تحقیق کے مطابق بچے کے خلیے خود بخود ماں کے دل تک پہنچ کر اُسے مرمت کرنے لگتے ہیں!
یعنی ماں، جو خود بچے کو بنانے میں لگی ہوتی ہے…
وہی بچہ، رحمِ مادر سے ماں کو ٹھیک بھی کر رہا ہوتا ہے۔
کیا یہ محبت نہیں؟ کیا یہ قدرتی قربانی نہیں؟
اگر کبھی دورانِ حمل عورت کی کوئی بیماری ختم ہو جائے — تو یہ محض اتفاق نہیں، بلکہ سائنسی معجزہ ہے۔
بچہ ماں کو بچانے کی کوشش کرتا ہے… کیونکہ ماں کی زندگی اُس کی زندگی ہے۔
اور اگر حمل ضائع ہو جائے، یا اسقاط ہو، تب بھی وہ ننھے وجود کے خلیے ماں کے جسم میں زندہ رہتے ہیں — کئی سالوں تک، بعض اوقات 18 سال بعد بھی ماں کے دماغ میں اُن کا وجود پایا گیا ہے!
ماں، صرف بچے کو جنم نہیں دیتی، وہ اُسے ہمیشہ کے لیے اپنے اندر بساتی ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو دور بیٹھے ہوئے بھی "محسوس" کر لیتی ہیں۔
جب بیٹا پریشان ہو… یا بیٹی رو رہی ہو… ماں کا دل بےچین ہو جاتا ہے۔
یہ کوئی "جادو" نہیں… بلکہ وہ حیاتیاتی رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔
ہر ماں کی بھوک، تھکن، اُلٹی، نیند کی کمی — سب ایک قربانی ہے۔
اور ہر بچہ اپنی ماں کے جسم میں ایک ایسی "نشانی" چھوڑ جاتا ہے جو زندگی بھر باقی رہتی ہے۔
تو جب بھی ماں تھک جائے… یا بیمار ہو جائے…
یاد رکھیے: وہ جسمانی نہیں، روحانی جنگ لڑ چکی ہوتی ہے۔
🕊️ یہی ماں کی عظمت ہے… یہی اُس کا درد ہے… یہی اُس کا انعام بھی۔
یہ بلاگ محض سائنس کی نہیں، انسانیت کی ایک خوبصورت سبق ہے
کہ محبت وہی ہے جو واپس لوٹ کر شفا بن جائے۔
اگر آپ بھی ماں کی محبت سے جُڑی اس حیران کن سچائی سے متاثر ہوئے ہوں، تو اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں — تاکہ ہر انسان ماں کا احترام اور اُس کی عظمت کو سمجھ سکے۔
تحقیق و ترجمہ: راشد حسین
Follow for more: مزید دلچسپ اور انوکھے انسانی و سائنسی حقائق جاننے کے لیے ہمیں فالو کریں