KPK MEDIA

KPK MEDIA Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KPK MEDIA, Media/News Company, Attock.

19/10/2024

جمشید کیس خال خال میں ہیں صمد خان کا انکشاف

پختونوں کی طرف سے چاروں صوبائی حکومتوں، وفاقی حکومت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کھلا خط۔‏آپ سب کی خیریت چاہتے ہیں۔‏۱۱ اکتوبر ...
04/10/2024

پختونوں کی طرف سے چاروں صوبائی حکومتوں، وفاقی حکومت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کھلا خط۔
‏آپ سب کی خیریت چاہتے ہیں۔
‏۱۱ اکتوبر کو پشتون جرگہ منقعد ہونا ہے جسکا مقصد پشتون بیلٹ میں امن، وسائل اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے مشاورت کرنا ہے جسمیں پورے پشتون بیلٹ سے 30,000 سے زائد علاقائی مشران، قبائلی عمائدین، بااثر شخصیات و علماء، تمام قومی و علاقائی سماجی تنظیموں کے سربراہان، تمام سیاسی پارٹیوں کے مشران اور ضلع لیول تک عہدیدار، تمام پروفیشنز کے یونینز کے ہر ضلعے و تحصیل کے مشران، سٹوڈنٹ یونین کے صدور اور ادبی مشران موجود ہونگے اور مشترکہ طور پر عوامی مسائل اور امن کے لئے مشاورت کرینگے۔
‏شاید آپ لوگ پشتون روایات سے واقف نہیں ہونگے جرگہ پشتونوں کی ایک مثبت دستور ہے اور اس کی ایک اصول یہ بھی ہے کہ اس کے انتظامات ہر کوئی کر سکتا ہے مگر یہ اختیار کے لحاظ سے سب کا مشترکہ ہوتا ہے اس پر کوئی ایک تنظیم، تحریک، فرد یا علاقہ دعوی نہیں کرسکتا ہے اور نہ کسی کا مخصوص ہوتا ہے، نہ اس میں نعرے ہوتے ہیں، نہ جنڈے ہوتے ہیں اور نہ کسی ایک تنظیم یا فرد کے ایجنڈے پر ہوتا بلکہ اس کے سب کچھ سب نمائندگی کے برابر اور شریک ہوتے ہیں اور اس کے فیصلے بھی سب کے مشترکہ اتفاق رائے پر ہوتے ہیں۔آپ لوگوں نے نوٹس بھی کیا ہوگا کہ ۱۱ اکتوبر جرگے کو بھی سب پختون بغیر کسی اختلاف کے مشترکہ سپورٹ دے رہے ہیں کیونکہ جرگہ تو اصولاً سب کا مشترک عمل ہے۔
‏ہمیں معلوم ہے کہ چند پراکسی و ڈالری جنگوں کے حمایتی جرنیلوں اور مسلح پراکسی تنظیموں کی خواہش ہے کہ کسی بھی صورت اس جرگے کو ناکام کرے تاکہ امن کی ایک بہت بڑی کوشش کو سبوتاژ کر کے ڈالری جنگیں اور وسائل کی لوٹ مار کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے حتی کے اپنی کارندوں سے پی ٹی ایم لیڈرشپ پر لوو پروفائل سیٹ اپ میں جان لیوا حملوں کی کوششیں بھی کئے ہیں جس کے ہمارے ساتھ واضح ثبوت بھی موجود ہے۔جنگ نواز قوتیں جرگے ناکامی کے لئے ہر حد تک جائینگے کیونکہ اس جرگے کے کامیابی کہ بعد ہم مکمل گارنٹی کےساتھ کہتے ہیں کہ پختون وطن پر کسی پراکسی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں رہیگی۔
‏ہم ان قوتوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ مزید پختونوں پر رحم کرے اور ظلم بند کی جائے۔
‏ہمیں پولیس اور سیاسی حکومتوں سے یہی ایک گلہ ہے کہ کم از کم آپ لوگ جرگے کو ناکام کرنے کے لئے سہولتکاری نہ کرے، باقی اُن قوتوں کو خود سامنے آنے دے وہ جو بھی طاقت استعمال کرنا چاہے کر لے حتی کہ پولیس و سیاسی حکومتیں اخلاقی سپورٹ بھی ان ظالموں کو دے مگر صرف فیزیکلی خود سامنے نہ آئے۔ وعدہ ہے کہ اُس اخلاقی سپورٹ پر ہم پختون عوام کبھی بھی آپ لوگوں سے گِلہ نہیں کرینگے اور نہ اسکا کبھی ذکر کرینگے۔
‏ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ جرگے منتظمین کے خلاف جاری کاروائی پولیس وفاقی حکومت کے لیٹر پر کر رہی ہے یا کسی صوبائی حکومت کے لیٹر پر۔اور نہ پولیس سے کوئی غرض ہے اور نہ شاید ان میں سے کسی کو ایسے اعمال کرنے کا کوئی خواہش ہے۔ ہم ان سب کے مجبوریاں اور اختیارات جانتے ہیں مگر ہم سب پختون مل کر ان سب حکومتوں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے دِلی درخواست کرتے ہیں کہ صرف اس ایک موقع پر سہولتکاری سے انکار کرو باقی پوری عمر کم از کم پختون بیلٹ میں آپکے امن، آئینی آزادی اور باعزت زندگی کی ضمانت ہم سے لے لو۔
‏ہم آپ سب کو تفصیل سے واضح کر سکتے ہیں کہ یہ جرگہ ہم پختون عوام اور ہر امن چاہنے والے انسان کے فائدے میں ہے۔
‏یہ کوئی جلسہ یا جلوس بھی نہیں بلکہ انتہائی سنجیدہ عمل جرگہ ہے جہاں مسائل حل کرنے کے لئے 30,000 ہزار سے زائد پشتون وطن کے مشران مل کر اپنے مسائل کے حل کے لئے مشاورت کرینگے۔
‏اگر آپ لوگ فزیکلی ظالم کے صف میں کھڑے ہوکر ہمار مثبت روایات پر پابندی لگا کر ہمیں اپنے امن اور حقوق کے لئے ایک جرگہ کرنے کے لئے بھی نہیں چھوڑتے ہو اور طاقت سے جرگے کے عمل کو کچلنے کی کوشش کرتے ہو تو اسکو قطعاً برداشت نہیں کرینگے۔۔اور پھر مستقبل میں پشتونوں بلخصوص پشتون نوجوانوں کے کسی بھی سخت موقف اور تم لوگوں کے ان انگنت مظالم پر پشتون نوجوانوں کی ردعمل کے زمہ دار تم لوگ خود ہونگے۔
‏فیصلہ آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے کہ پشتونوں کے ساتھ کیا کرنا ہے طاقت یا محبت؟؟؟
‏ظاہر سی بات ہے کہ پشتونوں کی طرف سے بھی مستقبل میں وہی جواب دیا جائیگا جو آج تم لوگ ان کو دینگے۔
‏امید کرتے ہیں کہ آپ سب مثبت اور انسانی راستے کا چناو کرینگے اور حتی کہ جنگ نواز قوتوں کو بھی منت کرینگے کہ وہ پشتونوں پر مزید رحم کرے اور امن و حقوق حاصل کرنے میں انکے سامنے روکاوٹ نہ بنائے۔
‏پنجاب کے سارے نہیں مگر اکثریت سیاسی پارٹیوں کے ورکر پشتون جرگے اور پشتون اتحاد کی مخالفت کرتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ یہ جرگہ امن اور وسائل اور اپنے مستقبل کی زندگی کے لئے ہے۔کیا یہاں کسی قوم کو اپنے امن اور وسائل کے لئے جرگے کا بھی حق نہیں ہے۔؟

‏وسلم۔
‏منجانب۔
‏دنیا کی ایک مظلوم و محکوم قوم پختون

13/09/2024

بنوں پولیس کانسٹیبل نے واضح کر دیا کہ ہمیں منظور پشتین نے شعور دیا ہے۔

۔


#پشتون #قومی #عدالت



#شاعری #پشتوشاعری #منظورپاشتین #پشتون

11/09/2024

KP Police Updates
#امن








26/08/2024

😢

08/07/2024

اس امانت کا سہی حقدار کون ہے
16/06/2024

اس امانت کا سہی حقدار کون ہے

23/03/2024

وہ کونسی مسجد تھی جسکے بننے پراللہ ناراض ہوئے اور اس مسجدکوگرانے کا حکم دیا

11/01/2024

bannu naghit

19/12/2023

اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت کون ہے؟

12/11/2023

*شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے متعلق اہم اعلان - اتمانزئی جرگہ نے پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلۓ پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ملکر مہم چلانے کا اعلان کر دیا*

۔ اتمانزئی جرگہ ، شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے۔

۔ اتمانزئی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلۓ حکومت کے ساتھ ملکر مہم کے آغاز کے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے .

۔ پاک فوج ، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر اپنے وسائل بروۓ کار لاتے ہوۓ شمالی وزیرستان سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس مکمل خاتمے کیلۓ کام کررہی ہے ۔

۔ جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔

۔ اتمانزئی جرگہ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اور ترقی میں حصہ لیں گے ۔

۔ اتمانزئی جرگہ نے سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں کا مقامی لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور پولیو آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کرنے پہ بھی شکریہ ادا کیا۔

۔ پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔

Address

Attock

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK MEDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share