KPK news. کے پی کے نیوز

KPK news.  کے پی کے نیوز دن بھر کی تازہ ترین خبروں کیلئے ہمارے پیج پر ویزٹ کریں ?

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دع...
20/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں قتل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے...!!!
آج پھر جرگے میں اسکے عشق کا ہے امتحاں
آج پھر وہ گِھر گئی ہے ، پگڑیوں کے درمیاں
شیتل نے چادر میں قرآن تھام رکھا ہے ، قبیلے کے ایک مرد کو قرآن تھما کر یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گولی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ قتل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔ پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئی اس کے زرک کی باری آئی...!!!
مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس قتل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا...!!!
اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا
اس بیغیرت بلوچ قبیلے کی غیرت کو سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی...!!!
پگڑی ، غیرت اور بندوق کے سامنے ایک اور شیتل ہار گئی ، مگر سوال چھوڑ گئی...!!!
بِاَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی؟

الطائی کے پہاڑوں میں جہاں منگولیا کے قزاق نسل کے چرواہے اپنے ریوڑ چرا رہے ہوتے ہیں, اوپر منگولیا کے مشہور سنہری عقاب اپن...
14/07/2025

الطائی کے پہاڑوں میں جہاں منگولیا کے قزاق نسل کے چرواہے اپنے ریوڑ چرا رہے ہوتے ہیں, اوپر منگولیا کے مشہور سنہری عقاب اپنے پر پھیلائے ہوا میں تیر رہے ہوتے ہیں. یہ بہت بڑے عقاب ہوتے ہیں جن کے پر 6 سے 7 فٹ تک پھیل جاتے ہیں. عقاب بہت ہی آزاد فطرت پرندہ ہے.

قزاق شکاریوں نے اسے بھی لیکن رام کر لیا. ان شکارپوں کے پاس بس دو چیزیں ہوتی ہیں. ایک ہاتھ کا چرمی دستانہ اور دوسرا ایک ٹوپی جو یہ سنہری عقاب کی آنکھوں پر چڑھا دیتے ہیں. یہ پھر اس کی خوب خدمت کرتے ہیں. اسے کھلاتے پلاتے ہیں. یہاں تک کے عقاب ان پر اعتماد شروع کردیتا ہے. ایک تعلق بن جاتا ہے جو عقاب کو بتاتا ہے تمہارے کھانے پینے کا ذمہ دار یہی شخص ہے.

شکار لیکن عقاب کی فطرت میں رچا بسا ہے. قزاق شکاری جب یہ تعلق جوڑ لیتا ہے تب عقاب کی آنکھوں کی پٹی ہٹا کر اسے شکار دکھاتا ہے. عقاب اس شکار پر لپک کر اسے اپنے مضبوط پنجوں میں اٹھا لیتا ہے. لیکن یہ اسے کھاتا نہیں بلکہ مالک کے پاس لے کر آجاتا ہے. کیونکہ وہ یہ مان چکا ہوتا ہے اسے کھلانا پلانا اس شخص کی ذمہ داری ہے.

ہمارا تعلق و یقین بھی ایسا ہے. شیطان ہم سے تعلق بناتا ہے کیونکہ اسکا کردار یہی ہے. وہ ایمان کا شکاری ہے. جبکہ اللہ پر یقین و اعتماد اور تعلق جوڑنا ہمیں بنانا ہوتا ہے کہ یہی ہمارا امتحان ہے. ہم جب شیطان سے تعلق جوڑ لیتے ہیں تو آنکھوں پر ایک پٹی چڑھ جاتی ہے اور ہم شیطان کے تابعدار و غلام بن جاتے ہیں. اللہ پر یقین و بھروسہ ہو تو ہم آزاد ہوتے ہیں. ہم صبر و استقامت کی راہ کے مسافر بن جاتے ہیں.

یہ ظاہری حسن و جمال اور سوشل میڈیا پر فیمس ہونا بھی کسی کام نہیں آتا ۔۔۔ یہی کچھ اداکارہ حمیرا اصغر علی کے ساتھ ہوا ۔۔۔ ...
09/07/2025

یہ ظاہری حسن و جمال اور سوشل میڈیا پر فیمس ہونا بھی کسی کام نہیں آتا ۔۔۔ یہی کچھ اداکارہ حمیرا اصغر علی کے ساتھ ہوا ۔۔۔ پولیس اہلکار بھی اپنی ناک ڈھانپے بِنا اداکارہ و ماڈل کے پاس پہنچنے کی ہمت نہ کر سکے ۔۔۔ ہے نا یہ وقت کا بے رحم وار !!!
سچ کہا کسی نے:
یہ عبرت کی جاہ ہے تماشا نہیں ہے!!

واضح رہے کہ یہ حال ہی میں کراچی میں ایسا دوسرا واقعہ ہے جہاں اکیلی رہنے والی ادکارہ کی لاش ملی ہو اور وہ بھی کئی روز پرانی ہو ۔۔۔ یہ اموات کتنی اذیت ناک رہی ہوں گی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا !!!

اداکارہ، ماڈل حمیرا اصغر علی
جی ہاں !!
سوشل میڈیا پر سات لاکھ فالوورز رکھنے والی
فیمس اداکارہ و ماڈل
جس کی نعش بوسیدہ و متعفن صورت میں کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے کے فلیٹ سے ملی
پولیس کے مطابق یہ لاش کئی ہفتے پرانی ہے

ایس ایس پی جنوبی محذور علی کے مطابق حمیرا علی لاہور کی رہائشی تھیں اور اتحاد کمرشل کراچی میں 2018 سے فلیٹ میں رہتی تھیں۔

ایس ایس پی کے مطابق: اداکارہ نے 2024ء سے کرایہ دینا بند کردیا تھا جس کے خلاف مکان مالک نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ایس ایس پی محذور علی کا کہنا ہے کہ پولیس عدالت کے بیلف کے ساتھ منگل کو متعلقہ فلیٹ پر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا جب آہنی گیٹ اور لکڑی کا دروازہ توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی تو حمیرا علی کی لاش زمین پر موجود تھی جو کئی روز پرانی تھی۔

آخر میں ہم بس اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ بھلا ہو مالکِ مکان کا جو کرایہ نہ ملنے پر (اداکارہ کی خبر گیری کے بجائے) عدالت جا پہنچا (ہے نا بے حسی کی انتہا) ۔۔۔ ورنہ نہیں معلوم کہ وقت کی مشہور اداکارہ و ماڈل لاکھوں فالورز رکھنے کے باوجود کتنے دنوں تک گلتی سڑتی رہتی ۔۔۔

🔸معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی کا ایرانی عوام کے نام پیغام:  🔹اے عظیم اور مقاوم ایرانی عوام!  میں اپنے دکھوں، تباہیوں ا...
24/06/2025

🔸معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی کا ایرانی عوام کے نام پیغام:

🔹اے عظیم اور مقاوم ایرانی عوام!
میں اپنے دکھوں، تباہیوں اور دھوکے کے بعد تم سے بات کر رہی ہوں۔ میں ایک ایسی عورت کی آواز ہوں جس نے اپنے وطن کی موت کو دیکھا، نہ کھلے دشمنوں کے ہاتھوں، بلکہ مغرب کے دھوکے بھرے مسکراہٹوں اور جھوٹے وعدوں کے ہاتھوں۔

🔹میں تمہیں خبردار کرتی ہوں! مغربی سامراج کے میٹھے بول اور نعروں پر یقین مت کرو۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے میرے والد سے کہا تھا: **"دنیا کے دروازے تم پر کھل جائیں گے اگر تم اپنے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو ترک کر دو۔"**

🔹میرے والد نے نیک نیتی سے مذاکرات کا راستہ اپنایا، لیکن ہم نے دیکھا کہ کیسے نیٹو کے بمباری نے لیبیا کو خاک و خون میں تبدیل کر دیا اور ہمارے عوام کو غلامی، غربت اور بے گھری کی طرف دھکیل دیا۔

🔹اے ایرانی بہنو اور بھائیو!
تمہاری مقاومت، تمہا را غرور، تمہاری ثابت قدمی پابندیوں اور معاشی و میڈیا جارحیت کے سامنے تمہاری قوم کی زندگی اور عزت کی علامت ہے۔ مصالحت سے صرف تباہی، تقسیم اور بدحالی ہی ہاتھ آئے گی۔ بھیڑیے کے ساتھ مذاکرات بکری کو نہیں بچاتے، بلکہ صرف اس کے اگلے کھانے کا وقت طے کرتے ہیں!

🔹ہم نے دیکھا ہے؛ جن قوموں نے مقاومت کی، جیسے کیوبا، وینزویلا، شمالی کوریا اور فلسطین، وہ عوامی دلوں میں زندہ ہیں اور تاریخ کو عزت سے لکھ رہے ہیں۔ اور ہم نے دیکھا ہے؛ جنہوں نے جھک کر تسلیم کیا، وہ کیسے اپنی ہی راکھ میں گم ہو گئے۔

🌾محبت اور ہمدردی کے ساتھ — **عائشہ قذافی لیبیا .

بجلی ...جب تھامس ایڈیسن، جنہوں نے بلب ایجاد کیا، وفات پا گئے تو پوری دنیا نے ان کی عزت اور سوگ کے طور پر ایک گھنٹے کے لی...
05/06/2025

بجلی ...
جب تھامس ایڈیسن، جنہوں نے بلب ایجاد کیا، وفات پا گئے تو پوری دنیا نے ان کی عزت اور سوگ کے طور پر ایک گھنٹے کے لیے روشنی بند کر دی۔
وقت گزرنے کے ساتھ دنیا نے انہیں بھلا دیا...
لیکن پاکستان میں بجلی کی کمپنیاں انہیں یاد رکھتی ہیں اور روزانہ ان کی عزت میں بجلی بند کرتی ہیں۔۔۔۔۔

پاکستان ایئر فورس کی طرف سے مار گرائے گئے انڈین ایئر فورس کے طیاروں اور متعلقہ پائلٹوں کی معلومات:- 🇮🇳⚡🇵🇰 1: میراج-2000 ...
01/06/2025

پاکستان ایئر فورس کی طرف سے مار گرائے گئے انڈین ایئر فورس کے طیاروں اور متعلقہ پائلٹوں کی معلومات:- 🇮🇳⚡🇵🇰

1: میراج-2000 مقام: پامپور
پائلٹ کا نام: ونگ کمانڈر اومان کتم
سروس نمبر: 30384
شاٹ کریڈٹ: J-10C بذریعہ PL-15
حالت: تشویشناک حالت میں 92 بیس ہسپتال سری نگر میں رکھا گیا۔

2: مگ 29
مقام: رام بن
پائلٹ کا نام: سکواڈرن لیڈر کیشو یادو
سروس نمبر: 32394
شاٹ کریڈٹ: Jf-17 بذریعہ PL-15
حالت: 22 مئی 2025 کو کمانڈ ہسپتال ادھم پور میں رکھا گیا تھا-

3: سخوئی Su-30 MKI
مقام: اکھنور
پائلٹ 1: ونگ کمانڈر للت گرگ
سروس نمبر: 29690
پائلٹ 2: فلائٹ لیفٹیننٹ منڈت تیواری۔
سروس نمبر: 36415
شاٹ کریڈٹ: J-10C بذریعہ PL-15
حالت: مستحکم حالت میں اکھنور کے 170 ملٹری ہسپتال میں رکھا گیا-

4: رافیل ای ایچ
مقام: بھٹنڈا
پائلٹ: ونگ کمانڈر ارون پنوار
سروس نمبر: 30217
شاٹ کریڈٹ: J-10C بذریعہ PL-15
حالت: 174 ملٹری ہسپتال، بھٹنڈا میں رکھا گیا، تشویشناک حالت کی وجہ سے چندیمندر کمانڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

5: رافیل ای ایچ
مقام: پنجاب (بھٹنڈا کا شمالی)
پائلٹ: ونگ کمانڈر منیش
سروس نمبر: 27976
شاٹ کریڈٹ: J-10C بذریعہ PL-15
حالت: مستحکم حالت میں چندیمندر کمانڈ ہسپتال میں رکھا گیا-

6: رافیل ای ایچ
پائلٹ: سکواڈرن لیڈر سنیل
سروس نمبر: 32091
شاٹ کریڈٹ: J-10C بذریعہ PL-15
حالت: مستحکم حالت میں 92 بیس ہسپتال، سری نگر میں رکھا گیا-

26/05/2025

‏عمر اور درجہ حرارت 40 سے اوپر ہو تو گھر سے اور آپے سے باہر نہ نکلیں۔😔

معروف ہارٹ سرجن میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ملک بھر کے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو اچانک سینے کے درمیان کھچاؤ ...
26/05/2025

معروف ہارٹ سرجن میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ملک بھر کے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو اچانک سینے کے درمیان کھچاؤ اور درد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے۔ پسینہ چھوٹ پڑے۔ رنگ زرد ہو جائے۔ سانس لینے میں دشواری ہو۔ یا ایسا ایسا محسوس ہو جیسے اُسکے سینے پہ کوئی بیٹھا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو یہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو گی۔
اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ شخص کو ایک ڈسپرین ٹیبلٹ فوری طور پہ چبا کر نگل لینی چاہئے اور زبان کے نیچے ایک ٹیبلٹ اینجی سڈ Angised رکھ لینی چاہئے۔ شرٹ کے اندر سینے کے بائیں جانب Deponid این ٹی فائیو سکن پیچ (PATCH) لگا لینا چاہئے۔ اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے بنے گی۔
فرسٹ ایڈ کے اس فوری عمل سے ہسپتال پہنچنے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔ انشاء اللہ۔
تمام مرد و خواتین جن کی عمر 40 سال سے زائد ہو چکی ہو اپنی ہارٹ سیفٹی کٹ خود تیار کر کے گھر۔ آفس۔ گاڑی۔ کوٹ کی اندرونی جیب یا لیڈیز ہینڈ بیگ میں اپنے ساتھ رکھیں تو وہ اچانک ہارٹ اٹیک سے موت کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں.
اللہ کریم سب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔آمین ثمہ آمین

22/05/2025

Address

Attock

Telephone

+923409306147

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK news. کے پی کے نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KPK news. کے پی کے نیوز:

Share