Gardash News گردش نیوز

Gardash News گردش نیوز علاقائی،ملکی اور غیر ملکی خبروں سے باخبر رہنے کیلئے گردش نیوز کے آفیشیل پیج کو فالو کریں،شئیر کریں۔💞

افغـ۔انسـ۔تان، یہ ہے اصل قیادت جو تخت و تاج کے بجائے زمین پر بیٹھ کر مسائل حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔جہاں وزراء محلات می...
24/07/2025

افغـ۔انسـ۔تان، یہ ہے اصل قیادت جو تخت و تاج کے بجائے زمین پر بیٹھ کر مسائل حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
جہاں وزراء محلات میں نہیں، بلکہ عوام کے بیچ نظر آتے ہیں۔

درخواست گزار وہیل چیئر پر اور افغانـ۔ستان کا مرکزی وزیر زمین پر،
یہ وہ نظام ہے جہاں عہدے خدمت بن چکے ہیں،
اور اقتدار سادگی، عدل اور عاجزی کی علامت بن چکا ہے .

اسلام آباد: پروفیشنل صحافیوں کو پیکا ایکٹ سے استثنیٰ، ترمیمی بل منظوروفاقی حکومت نے پیکا (پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ا...
24/07/2025

اسلام آباد: پروفیشنل صحافیوں کو پیکا ایکٹ سے استثنیٰ، ترمیمی بل منظور

وفاقی حکومت نے پیکا (پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) میں اہم ترمیم کرتے ہوئے قومی سطح پر تسلیم شدہ صحافیوں کو اس قانون کے دائرہ اختیار سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں ترمیمی بل باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

ترمیم کے مطابق، ایسے پروفیشنل صحافی جو نیشنل ٹی وی چینلز، قومی اخبارات سے منسلک ہوں اور مقامی پریس کلبز کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ ہوں، ان پر پیکا ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس ترمیمی بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی صحافی کو اس کی صحافتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران دھمکی دی جائے، نقصان پہنچایا جائے یا اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جائے، تو اس کے مرتکب شخص کو 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔

صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز نے اس ترمیم کو اظہارِ رائے کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

پاکستان میں میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دو حقیقی بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ دو...
24/07/2025

پاکستان میں میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دو حقیقی بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ دونوں بھائیوں کی عمریں 16 اور 17 سال تھیں، اور وہ مقامی اسکول کے طالب علم تھے۔ جب امتحانی نتائج کا اعلان ہوا اور دونوں کے نمبر توقعات سے کم نکلے، تو وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔ ایس پی جہلم کے مطابق ایک بھائی نے کم نمبر أنے پر دلبرداشتہ ہو کر پہلے دریا میں چھلانگ لگائی جبکہ دوسرے بھائی نے بچانے کی کوشس کی تو دریا کی بے رحم موجوں نے دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اہلِ خانہ کے مطابق بچوں پر اچھے نمبر لانے کا دباؤ بہت زیادہ تھا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دونوں کی لاشیں کچھ دیر بعد نکال لی گئیں۔

ڈگری کالج اماخیل ٹانک کے سامنے امن و امان کی مخدوش صورتحال اور وانڈذلو میں معصوم بچی کی شہادت کے واقعے پر احتجاج جاریہزا...
24/07/2025

ڈگری کالج اماخیل ٹانک کے سامنے امن و امان کی مخدوش صورتحال اور وانڈذلو میں معصوم بچی کی شہادت
کے واقعے پر احتجاج جاری
ہزاروں افراد کی شرکت

24/07/2025

7 اور 8 ماڈل کے والوو ایکسویٹر خریدنے ہیں،
اگر کوئی فروخت کرنا چاہے تو واٹس ایپ پر رابطہ کریں: 03491990872

23/07/2025

24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹانک شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے

23/07/2025

ایکسویٹر برائے فروخت
سولر 2007
14
کوٹ لوکیشن جنگلات منسجر پر رابطہ کریں

*چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف*`کابینہ کی ہدایت پر 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیل...
23/07/2025

*چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف*`کابینہ کی ہدایت پر 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے چار اقسام کے ٹیکسز کم کیے گئے، چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف

پیٹرول مزید مہنگاکرنےکی تیاری، لیوی 10 روپے تک بڑھانے پر غورحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری ...
23/07/2025

پیٹرول مزید مہنگاکرنےکی تیاری، لیوی 10 روپے تک بڑھانے پر غور

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری شروع کر دی اور گردشی قرضوں سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں تین سے دس روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت بینکوں سے دو ہزار ارب روپے تک قرض لینےکے حوالے سے بھی مشاورت کر رہی ہے تاکہ گیس سیکٹر کے مالی بحران پر قابو پایا جا سکے، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے درمیان اس حوالے سے جلداہم اجلاس متوقع ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے’’آئی ایم ایف‘‘ نے پاکستان سے گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں کے حوالے سے واضح منصوبہ طلب کر لیا ہے، آئی ایم ایف کاکہناہے کہ حکومت دو ہزار آٹھ سو ارب روپے کے گردشی قرضوں کے خاتمے کا ٹھوس روڈ میپ فراہم کرے ورنہ آئندہ قسط کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ حکومت بجلی کے شعبے کی طرح گیس سیکٹر میں بھی اصلاحات کی رفتار تیز کرنے پر مجبور ہو چکی ہے، اسی تناظر میں پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ اندرونی وسائل سے گردشی قرضے کم کیے جا سکیں۔پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 2800 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے گیس کمپنیاں اور دیگر سرکاری تیل و گیس ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہیں،یہ اضافہ منظور ہونے کی صورت میں نہ صرف پٹرول اورگیس مہنگی ہوگی بلکہ اس کے نتیجے میں مہنگائی کی لہربھی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

23/07/2025

⛽⛽
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی تیاریاں
تفصیلات 👇 کمینٹ میں

23/07/2025

نیشنل بینک میں اربوں کے اسکینڈل، پی اے سی اجلاس میں ہوشربا انکشافات
ایف آئی اے انکوائری کا سامنا کرنے والے ہیسکول پٹرولیم ملازمین کو ایک ارب کی ادائیگی، شوگر ملوں کا 190 ارب کا قرضہ معاف

23/07/2025

مجبوری کی آخری حد
وادی تیراہ میں قبیلہ برقمبرخیل نے درجنوں قرآن پاک کو عسکریت پسندوں کی مقامی قیادت کے سامنے پیش کرتے ہوئے قرآن کا واسطہ دیکر مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے سے نکل جاؤ ،یہ فیصلہ قومی جرگے میں ہوا،

Address

Attock

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gardash News گردش نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share