B N N Basal News Network

B N N Basal News Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from B N N Basal News Network, Media/News Company, Attock.

مقصد دنیا بھر کی نیوز اپڈیٹ ۔ علاقائی ثقافت و ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ۔ باہمی روابط ۔ علاقائی و معاشرتی مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچانا ۔دین و دنیا کی بھلائی کے لیے لوگوں کو موٹیویٹ کرنا

02/01/2026

90 کنال زرعی رقبہ ۔۔

رابطے سے پہلے تفصیل ملاحظہ کر لیں

تفصیل ۔۔۔ رقبہ کچھ آباد ہے اور کچھ غیر آباد ۔۔ زیر زمین علاقے میں وسیع پانی ہے ۔۔۔ وسیع و کشادہ کاغذی راستہ ہے ۔۔۔بجلی بھی قریب موجود ہے ۔۔۔ آبادی سے بھی قریب ہے

موزوں ۔۔۔۔۔زراعت ۔ ڈیرہ ۔ ہر قسم کے فارم ہاؤسز ۔ خصوصاً ڈیری فارم ۔ گوٹ فارم کے لیے موزوں ہے

ڈاکومنٹس : ملکیتی رقبہ ہے ۔۔۔شاملات وغیرہ نہی ہے ۔۔۔موقع پہ قبضہ حوالہ کیا جائے گا ۔۔۔انتقال رجسٹری جو کرانا چاہیں ہو گی ۔ ۔

لوکیشن ۔۔۔ رقبہ اٹک کی تحصیل جنڈ کے نواحی گاؤں
میں واقع ہے ۔ اٹک شہر سے تیس کلومیٹر اور کوہاٹ راولپنڈی روڈ سے سترہ کلومیٹر فاصلہ پہ ۔۔۔ اٹک روڈ سے آدھا کلومیٹر فاصلہ پہ

قیمت ۔۔۔۔ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے فی کنال

رابطہ ۔۔۔ امیر افضل خان (بابو بھائ) CEO معین پراپرٹی ایڈوائزر (رجسٹرڈ )

Ph/whatsapp....03157771162
03449076799

۔۔نوٹ ۔۔۔۔۔۔
⬅️ سارا رقبہ اکھٹا فروخت کرنا ہے
اسکے علاوہ بھی ہر قسم کے رقبے موجود ہیں

⬅️ صرف سسنجیدہ حضرات کو وزٹ کرایا جائے گا ۔

⬅️ فون پہ رابطہ نہ ہونے کی صورت مین واٹس ایپ پہ نام لکھ کہ مسج کر دیں ۔ شکریہ




Bhai

‏برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئیریاضی کی ٹیچر نے دو طلبا سے تعلقات استوار کیے ج...
26/12/2025

‏برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی

ریاضی کی ٹیچر نے دو طلبا سے تعلقات استوار کیے جن میں سے ایک کے بچے کو جنم بھی دیا

دو نابالغ بچوں کیساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر ریاضی کی ٹیچر کو سخت سزائیں

برطانیہ میں نابالغ طلبا کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے سنگین الزامات میں سزا یافتہ خاتون استاد پر ایک اور پابندی تاحیات عائد کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ 31 سالہ ٹیچر نے سوشل میڈیا کے ذریعے کم عمر طلبا سے رابطہ بڑھایا، اعتماد میں لیا اور پھر جنسی تعلق بنایا۔

یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد ٹیچر کو معطل کر دیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود ایک اور طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے اور اس سے ایک بچے کو بھی جنم دیا۔

جس پر عدالت نے پیدا ہونے والے بچے کو بھی حفاظتی بنیادوں پر تحویل میں لے کر بچوں کی نرسری منتقل کیا تھا۔

رواں ماہ اس معاملے پر ٹیچنگ ریگولیشن ایجنسی نے ورچوئل سماعت کی جس میں ملزمہ شریک نہیں ہوئی تھیں۔

سماعت کے بعد قائم پینل نے سفارش کی تھی کہ ری بیکا جوئنس کو تدریس سے مستقل طور پر روک دیا جائے۔

ٹیچنگ ریگولیشن ایجنسی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ری بیکا جوئنس انگلینڈ کے کسی بھی اسکول، سکسٹھ فارم کالج، نوجوانوں کی رہائش گاہ یا بچوں کے گھر میں پڑھانے کی اہل نہیں رہیں گی۔

علاوہ ازیں ری بیکا جوئنس کو مستقبل میں بطور ٹیچر بحالی کی درخواست دینے کا حق بھی حاصل نہیں ہوگا۔

ٹیچنگ پینل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمہ کی حیثیت ایک استاد کے طور پر عوامی اعتماد کے منافی رہی اور ان کے اقدامات نے متاثرہ بچوں پر گہرے اور دیرپا اثرات چھوڑے۔

ٹیچنگ ریگولیشن ایجنس کے پینل کے مطابق ملزمہ نے اپنے جرائم کی سنگینی کو سمجھنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ عوام اساتذہ سے اعلیٰ اخلاقی معیار کی توقع رکھتے ہیں، اور ایسے معاملات میں سخت کارروائی نہ کرنا تدریسی پیشے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 31 سالہ ری بیکا کو گزشتہ برس جولائی میں ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

عدالتی فیصلے میں ری بیکا جوئنس کو بچوں کے ساتھ جنسی سرگرمی کے چھ الزامات میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔

تاہم اب ان پر تاحیات کسی بھی تدریسی مقام پر پڑھانے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیکل بورڈ کے مطابق ان کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں اور انہیں باقاعدہ ڈائیلاسز کی ضرورت ہے، جبکہ مت...
12/12/2025

بنگلہ دیشی میڈیکل بورڈ کے مطابق ان کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں اور انہیں باقاعدہ ڈائیلاسز کی ضرورت ہے، جبکہ متعدد دیگر طبی مسائل بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خالدہ ضیا کی صحت سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں، کیونکہ ان کی حالت انتہائی نازک ہے۔

12/12/2025

مذاکرات کامیاب

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

حکومتی کمیٹی اور گڈز ٹرانسپورٹروں کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومتی کمیٹی نے جرمانوں میں اضافے کے قانون میں ترمیم کرنے کی یقین دہانی کروا دی

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، وقاص نذیر کے دفتر میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کیے

گڈز ٹرانسپورٹروں کو 15 روز کا ریلیف دینے کا بھی اعلان

https://youtu.be/y9Wfed9fEKI?si=A3_cqk1wYHjtqn4o
11/12/2025

https://youtu.be/y9Wfed9fEKI?si=A3_cqk1wYHjtqn4o

بچپن دیاں یاداں… اوہ میٹی رستے، اوہ ٹھنڈی سویران، تے اوہ پرانے دیہات وچ سکول جان دا سفر۔اس پنجابی پوٹری وچ اوہ احساسات زندہ کیتے نیں جنہاں نوں وقت وی مٹا نہی...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے عہدے پر بیرسٹر گوہر علی خان کو باضابطہ طور پر ت...
07/12/2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے عہدے پر بیرسٹر گوہر علی خان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابات کا معاملہ ابھی تک زیر التواء ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اس پر اسٹے آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے باعث کسی بھی فرد کو قانونی طور پر چیئرمین تسلیم کرنا ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو نہ تو پارٹی چیئرمین کے طور پر کوئی آئینی اختیار حاصل ہے اور نہ ہی کمیشن انہیں اس عہدے پر تسلیم کرتا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب بیرسٹر گوہر علی خان نے گزشتہ روز کمیشن سے موصول ہونے والے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انہیں باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں تسلیم کیا جا سکتا۔

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کا پولیس چوکی غورغشتی کا سرپرائز وزٹ* ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان ن...
22/11/2025

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کا پولیس چوکی غورغشتی کا سرپرائز وزٹ*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے پولیس چوکی غورغشتی تھانہ حضرو کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹر، ریکارڈ، جرائم کی صورتحال اور عوامی شکایات کے اندراج کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے چوکی میں موجود سرکاری اسلحہ کی باقاعدہ چیکنگ بھی کی اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر انہوں نے عملے کو تاکید کی کہ گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کی شکایات پر فوری اور میرٹ پر کارروائی یقینی بنائی جائے۔
*ترجمان اٹک پولیس*

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مشترکہ مشاورتی اجلاس راول پبلک سیکرٹریٹ پنڈیگھ...
22/11/2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مشترکہ مشاورتی اجلاس راول پبلک سیکرٹریٹ پنڈیگھیب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کی، جس میں پارٹی رہنماؤں اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں شریک اہم شخصیات میں ملک امانت خان راول، ملک ریاست علی سدھریال، ملک اختر صاحب غریب وال (تحصیل صدر پیپلز پارٹی پنڈیگھیب)، ملک اسفند یار خان، ملک نور محمد راول، عطاالمصطفیٰ جمیل، چوہدری غلام رسول، حاجی مسکین، ملک عدنان صادق ایڈووکیٹ، ملک منیر، ملک عامر شہزاد سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

مشاورتی اجلاس میں تفصیلی غور و فکر کے بعد طارق محمود صاحب (سابق کونسلر) کو متفقہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی صدر پنڈیگھیب نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Govt of Punjab
Sardar Saleem Haider Khan
Sardar Faizan Haider Khan
Pakistan Peoples Party - PPP
Pakistan People's Party Attock

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کھولنے کی منظوری دے دیریاض: سعودی عرب نے اپنی معاشی اصلاحات ویژن 2030 ک...
22/11/2025

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کھولنے کی منظوری دے دی

ریاض: سعودی عرب نے اپنی معاشی اصلاحات ویژن 2030 کے تحت ملک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ غیر ملکی افراد کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق غیر سعودی افراد جنوری 2026 سے سعودی عرب کے مخصوص شہروں میں گھر، اپارٹمنٹ، کمرشل اور صنعتی جائیداد خرید سکیں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی نئے جغرافیائی زونز کی نشاندہی کرے گی جہاں غیر ملکیوں کو براہِ راست ملکیت کی اجازت ہوگی۔ تاہم مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں براہِ راست زمین یا مکان خریدنا ممکن نہیں ہوگا۔ غیر ملکی صرف ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے جو ان شہروں میں جائیداد کی مالک ہیں، اور یہ سرمایہ کاری شیئرز یا قابلِ تبدیلی قرضوں کے ذریعے ہوگی۔

قانون کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار کسی بھی ایسی کمپنی میں 49 فیصد تک ملکیت حاصل کر سکیں گے جو مکہ یا مدینہ میں ریئل اسٹیٹ رکھتی ہو۔ یہ اقدام ہاؤسنگ، ہاسپیٹلٹی اور انفراسٹرکچر سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے سعودی مارکیٹ میں ایک نیا موقع کھولتا ہے، خاص طور پر ریاض، جدہ اور مشرقی ریجن کے تیزی سے بڑھتے
ہوئے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں۔

بابو بھائ جرنلسٹ

#پاکستان
#خبریں




#پاکستانی

#دنیا
#اسلام
#مسلمان


#کاروبار
#معلومات













Address

Attock

Telephone

+923449076799

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when B N N Basal News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to B N N Basal News Network:

Share