04/12/2025
وزیر اعظم شہباز شیریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے انصاف کی درخواست
ڈسٹرکٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک میں صفائی کی خدمات فراہم کرنے والی غلام اینڈ فرید کمپنی کے معاملات میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
جسکی شفاف انکوائری ڈسڑکٹ ہسپتال کے ایڈمن آفیسر شیخ عزیر توقیر نے کی جس دوران یہ ثابت ہوا کہ کمپنی کا سپروائزر جہانگیر خان بوگس ملازمین، جعلی حاضریوں اور ریکارڈ میں ردوبدل میں ملوث پایا گیا۔
رپورٹ باقاعدہ ثبوتوں کے ساتھ تیار کر کے متعلقہ اداروں کو ارسال کیا گیا تو شیخ عزیر توقیر کو کافی دھمکیاں ملی جس پر متعلقہ آفسران کو آگاہ کیا گیا اور قانونی کاروائی کے لیے درخواست ارسال کر دی
مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلیٰ سطح پر اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ کمپنی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو سکے اور مستقبل میں ایسی بدعنوانی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
ہماری گزارش ہے کہ یہ آواز آپ تک پہنچے اور اس معاملے کی شفاش انکوائری کر وا کر ایڈمن آفیسر شیخ عزیر توقیر صاحب کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے