KP Forum

KP Forum We aim to bring you news, knowledge, & analyses on security, politics, & all that matters to KP 📍
(1)

17/07/2025

ٹاپ بریکنگ

پاک فوج ریسکیو آپریشن میں مصروف

برسات کے مسلسل سلسلے سے برہان نالہ، ڈھوک بڈیر جہلم میں طغیانی

17 جولائی 25 کو گاؤں ڈھوک بڈیر نالان برہان کے تقریباً 25 افراد سیلابی ریلےمیں پھنس گئے
سیلابی پانی میں پھنسے 10افراد کو بچا لیاگئے، ریسکیو کا عمل جاری

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کاروائی میں مصروف

متاثرین کو لائف جیکٹس فراہم، فوری امداد کی فراہمی جاری

مقامی انتظامیہ اور فوج مشترکہ طور پر صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں

نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو ہوشیار رہنے اور ہدایات پر عمل کی اپیل

پاکستان فوج کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان!!! 🇵🇰میجر رب نواز گیلانی بلوچستان کے شہر آواران میں اپریشن کے دوران جام ش...
17/07/2025

پاکستان فوج کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان!!! 🇵🇰

میجر رب نواز گیلانی بلوچستان کے شہر آواران میں اپریشن کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔

شہید میجر رب نواز گیلانی کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے پلندری سے ہے۔

17/07/2025

🚨خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکومت نے بدانتظامی اور بدامنی کی انتہا کر دی

صوبے کی عوام کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے

صوبے میں جو ہسپتال ہیں ان کی حالت انسانوں کے لیے نہیں بلکہ جانوروں کے استعمال کے لیے ہے

نہ مریض کو دوائی ملتی ہےنہ ڈاکٹر موجود ہیں
صوبائی حکومت صرف اپنے ذاتی مفاد میں لگی ہوئی ہے

پی ٹی آئی کی حکومت میں نہ نیا ہسپتال بنا نہ ہی اسکول، یہ سب اپنے مفاد میں لگے ہوئے ہیں

17/07/2025

🚨خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر: صوبائی حکومت مکمل ناکام

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ مگر صوبائی حکومت اس سے مکمل بے خبر اپنی سیاسی دھینگا مشتی میں مشغول ہے- حکومت کے ماتحت سول اور سکیورٹی ادارے بھی فنڈز اور تربیت کی کمی کا شکار ہیں جس پر صوبائی حکومت نے کوئی توجہ نہ دی اور نتیجے میں آج صوبے میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

 Major Syed Rabnawaz Tariq Martyred03 Indian Sponsored Terrorists EltdOn 16 July 2025, Security Forces conducted an inte...
17/07/2025



Major Syed Rabnawaz Tariq Martyred
03 Indian Sponsored Terrorists Eltd

On 16 July 2025, Security Forces conducted an intelligence based operation in Awaran District, on reported presence of terrorists belonging to Indian Proxy, Fitna al Hindustan.

During the conduct of operation, own troops effectively engaged the terrorist location and resultantly, three Indian sponsored terrorists were sent to hell.

However, during the intense fire exchange, Major Syed Rabnawaz Tariq (age: 34 years, resident of District Muzafarabad), a brave officer who was leading his troops from the front, fought gallantly and paid the ultimate sacrifice.

Sanitization operation is being conducted to eliminate any other terrorist found in the area, as the security forces of Pakistan are determined to wipe out the menace of Indian Sponsored Terrorism from the country, and such sacrifices of our brave men further strengthen our resolve.

🚨The real reasons behind the cowardly attacks on passengers in Balochistan:These attacks expose the growing desperation ...
17/07/2025

🚨The real reasons behind the cowardly attacks on passengers in Balochistan:

These attacks expose the growing desperation of Fitna ul Hindustan.

Highways are chosen deliberately — they’re soft targets since securing them isn’t the Army’s direct responsibility.

Effective Army operations against BLA and BLF are hurting these terror groups.

FC’s strict border control is choking their illegal trade, narcotics routes, and terror links with Afghanistan and Iran.

By killing innocents on highways, they aim to divert FC away from the borders — a criminal-terror nexus trying to reopen lifeline.

🚨بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی بھارتی ایماء پر دہشت گردی؛  معصوم جانوں کا ناحق خونقلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردو...
17/07/2025

🚨بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی بھارتی ایماء پر دہشت گردی؛ معصوم جانوں کا ناحق خون

قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی۔ اس بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں تین معصوم شہری شہید اور دس زخمی ہو گئے۔

یہ مسافر پرامن انداز میں بلوچستان کی سرزمین پر اپنے رزق کی تلاش میں سفر کر رہے تھے مگر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے اپنے بیرونی آقاوں کہ ایماء پر انہیں خون آلود کر دیا

بھارت، جو جنگی میدان میں پاکستان سے شکست کھا چکا ہے، اب بزدلانہ طریقوں سے اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان میں نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ حملے دراصل اس شکست خوردہ ذہنیت کا اظہار ہیں جو دشمن نے معصوم جانوں پر نکالنی شروع کر دی ہے۔

بھارت اور اس کی پراکسیز فوج کے مقابلے پر نہیں آ سکتی اس لیے اب دہشت پھیلانے کے لیے انہوں نے سوفٹ اہدف تلاش کرنے شروع کر دیے ہیں

یہ پہلی بار نہیں کہ فتنہ الہندوستان نے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ہو۔ 11 جولائی کو ژوب میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بسوں سے اتار کر معصوم مسافروں کو شہید کیا، اور خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو نشانہ بنا کر معصوم بچوں کو شہید کیا گیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے بھی یہی بربریت دہرائی گئی۔

بھارت کے یہ آلہ کار، جو اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے عام شہریوں کا خون بہا رہے ہیں، دراصل پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔ مگر ان کے یہ مکروہ عزائم کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان میں بھرپور قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے اور ان بھارتی ایجنٹوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

بلوچستان اور بلوچ عوام جانتے ہیں کہ دشمن کون ہے، اور کس کے اشارے پر ان کے بیٹے، بھائی اور بچے شہید کیے جا رہے ہیں۔ یہ جنگ پاکستان کے امن کے خلاف ہے، مگر ہم پاکستانی متحد ہیں، اور دشمن کے ہر وار کو ناکام بنائیں گے

عرفان سلیم اور خرم شہزاد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے میرا بدلہ لیں!تحریر شاہد خانپاجوڑ میں ریحان زیب پی ٹی آئی کا سرگرم کارک...
17/07/2025

عرفان سلیم اور خرم شہزاد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے میرا بدلہ لیں!

تحریر شاہد خان

پاجوڑ میں ریحان زیب پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن تھا۔ الیکشن میں اس کو ٹکٹ کی امید تھی۔ لیکن پی ٹی آئی نے ریحان زیب کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا، کیونکہ عمران خان پی ٹی آئی کی ٹکٹیں کروڑوں روپے کے عوض بیچ رہا تھا اور ریحان زیب کے پاس ٹکٹ خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔ جبکہ وہی ٹکٹ گل ظفر نے دو کروڑ میں خرید لیا۔

لیکن ریحان زیب مقبول تھا، لہٰذا وہ آزاد کھڑا ہو گیا۔ اس پر پی ٹی آئی نے، بلکہ مبینہ طور پر گل ظفر نے، ریحان زیب کو قتل کر دیا۔ اس کے خاندان نے باقاعدہ گل ظفر پر الزام لگایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کو قتل کر کے پی ٹی آئی نے اس کی لاش پر سیاست بھی کی۔

اس کے قتل پر اس کے بھائی مبارک زیب نے ٹکٹ مانگا۔ اس کو بھی نہیں ملا تو وہ آزاد کھڑا ہو گیا۔ اس کو دھمکیاں بھی دی گئیں اور کروڑوں روپے کی رشوت کی پیشکش بھی کی گئی۔ لیکن وہ کھڑا رہا اور جیت گیا۔ اس کے بعد جب اس نے پی ٹی آئی سے کچھ معاملات پر بغاوت کی تو پی ٹی آئی نے اس کو غدار کہنا شروع کر دیا اور آج تک عمران خان کا سوشل میڈیا اس کو گالیاں دیتا ہے۔

اب سینیٹ کے تازہ ترین الیکشن میں بھی پیسوں کا وہی کھیل دہرایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے جو امیدوار نامزد کیے تھے، ان میں عرفان سلیم اور خرم شہزاد بھی شامل تھے۔ عرفان سلیم پشاور میں دن رات بھاگ دوڑ کرتا ہے اور خرم شہزاد کوہاٹ میں۔ یہ دونوں پی ٹی آئی کے انتہائی سرگرم نظریاتی کارکن ہیں۔ لیکن جب مرزا آفریدی جیسے ارب پتیوں نے پیسہ پھینکا تو عمران خان نے فوراً ان دونوں کے نام ہٹوا دیے اور ان کی جگہ پیسے والے آگئے۔ تو عرفان سلیم اور خرم شہزاد کو بہت بہت مبارک ہو۔ جاوید میانداد اکثر کہتے ہیں کہ کرکٹ کے دنوں میں ہم سب عمران خان کو "میٹر" کہتے تھے، جو صرف پیسوں پر چلتا ہے۔ جاوید میانداد کی یہ بات ہزاروں بار سچ ثابت ہو چکی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عمران خان نے دو کام اور کیے۔ نام فائنل کر کے بیرسٹر سیٖف سے کہا کہ اعلان کرو کہ فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی۔ تاکہ مجھ پر بات نہ آئے۔ مزید اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے دوبارہ علیمہ سے شور ڈالوا دیا کہ مجھ پر جیل میں بڑا ظلم ہورہا ہے اور مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار عاصم منیر ہوگا۔ عرفان سلیم اور خرم شہزاد سینٹ کو بھول جائیں اور عاصم منیر سے میرا بدلہ لینے کی تیاری کریں۔

17/07/2025

🚨خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر کروانا صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے

شانگلہ کے عوام صوبائی حکومت پر برس پڑے

حکومت کا کام مذمت کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے

اگر حکومت ڈیلیور نہیں کرسکتی تو استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائے

نہ امن ،نہ فلاحی کام اور نہ ہی کرپشن میں کمی صوبائی حکومت آخر کس لیے ہے

پختونخوا کے عوام نے ان کو تیسری مرتبہ اختیار ہے اور بڑی تعداد میں اسمبلی میں نمائندگی دی اب صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے کہ عوام کی فلاح کے لیے کام کریں

کوہستان خیبرپختونخوا میں 40 ارب روپے کی کرپشن کا نیا سکینڈل۔ پی ٹی آئی کی 13 سال صوبے کی بدنصیبی میں بدل گئے۔
17/07/2025

کوہستان خیبرپختونخوا میں 40 ارب روپے کی کرپشن کا نیا سکینڈل۔ پی ٹی آئی کی 13 سال صوبے کی بدنصیبی میں بدل گئے۔

17/07/2025

📣JUST IN:

Watch the week's top stories from with the newest edition of the Weekly KP News Bulletin. Stay informed about the significant developments that unfolded last week! 📰

جنوبی وزیرستان: فرنٹیئر کور (ساوتھ) کے ذیلی ادارے ہیڈکوارٹر گومل اسکاؤٹس کی جانب سے جنڈولہ کے نوجوانوں کے لیے بلوچ رجمنٹ...
17/07/2025

جنوبی وزیرستان: فرنٹیئر کور (ساوتھ) کے ذیلی ادارے ہیڈکوارٹر گومل اسکاؤٹس کی جانب سے جنڈولہ کے نوجوانوں کے لیے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا ایک خصوصی تعارفی دورہ منعقد کیا گیا۔

اس دورے کا مقصد نوجوانوں کو عسکری نظم و ضبط، تربیتی نظام، اور قومی یکجہتی کی عملی مثال سے روشناس کرانا تھا۔

دورے کے دوران نوجوانوں کو بی آر سی کے مختلف اہم شعبہ جات دکھائے گئے، جن میں آئی ای ڈی لیب، تربیتی ایریاز اور فٹنس جم شامل تھے۔ نوجوانوں کو فوجی تربیت، ٹیکنیکل مہارتوں اور جسمانی فٹنس کے متعلق بریفنگ دی گئی، جسے شرکاء نے گہری دلچسپی سے سنا۔

دورے کے اختتام پر جنڈولہ کے نوجوانوں نے سیکیورٹی فورسز کی پرتپاک میزبانی اور قیمتی وقت فراہم کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا۔

Address

Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share