Abasyn Times

Abasyn Times Local & National News, Politics, Economics, and many more

17/09/2022

میلوں کیا ہے ؟
‏میلوں ریچھ کو کہتے ہیں

"پشاور میں فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی"                    پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔...
11/09/2022

"پشاور میں فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی"

پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا محفل موسیقی سے واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے کبوتر چوک پر خواجہ سراؤں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 4 خواجہ سرا زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی شناخت ڈولفن ایان، حسینیہ اور مینا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خواجہ سراؤں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پہاڑ پورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تلاش گمشدہمہران ولد گوہر ، ایک ہفتہ سے  لاپتہ ہے۔ اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو یا نظر آئے تو نیچے نمبر پر ر...
08/09/2022

تلاش گمشدہ
مہران ولد گوہر ، ایک ہفتہ سے لاپتہ ہے۔ اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو یا نظر آئے تو نیچے نمبر پر رابطہ کریں ۔
03139462399
03018944543

بریکنگ نیوز!ضمنی الیکشن ملتوی ۔۔۔۔۔۔ پولنگ کا عمل بعد میں ہوگا باقی معاملات شیڈول کے مطابق ہو نگے ۔ الیکشن کمیشن
08/09/2022

بریکنگ نیوز!

ضمنی الیکشن ملتوی ۔۔۔۔۔۔ پولنگ کا عمل بعد میں ہوگا باقی معاملات شیڈول کے مطابق ہو نگے ۔
الیکشن کمیشن

08/09/2022

بریکنگ نیوز!
#شارجہ
8 ستمبر 2022

زرائع کے مطابق شارجہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 34 افغان باشندوں کو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر حراست میں لے لیا,
توڑ پھوڑ میں ملوث افغانیوں کو بلیک لیسٹ کرکے اپنے ملک روانہ کیا جائے گا. زرائع
جبکہ وہی ڈیٹا حاصل کرکے ان افغانیوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
ذرائع

بریکنگ نیوز! #پشاور پشاور پولیس کی ہوائی فائرنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاریپشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں کرکٹ میچ...
07/09/2022

بریکنگ نیوز!
#پشاور

پشاور پولیس کی ہوائی فائرنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری

پشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

07/09/2022

افغانستان کے بولرز کی بدتمیزی نے میچ پاکستان کے حوالے کردیا۔ پاکستان بلے باز آصف کے بعد نسیم سے بھی بدتمیزی۔
نسیم شاہ نے software update کر دیا۔

تازہ ترین اپڈیٹ #نوشہرہ 7 ستمبر 2022نوشہرہ: گزشتہ روز رسالپور میں 02 معصوم بچیوں کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا جمشید (...
07/09/2022

تازہ ترین اپڈیٹ
#نوشہرہ
7 ستمبر 2022

نوشہرہ: گزشتہ روز رسالپور میں 02 معصوم بچیوں کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا جمشید (ملزم) ساکن مردان، حال رسالپورگرفتار۔
ملزم کا اپنے گھناونے جرم کا اعتراف۔*گزشتہ روز مسماة(ز) ساکن رسالپور نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میری 02 بیٹیاں عمر 07 سال اور 05 سال مدرسے سے آئی اور باہر نکل گئی۔تھوڑی دیر بعد بچیوں کو آواز دی تو پڑوسی کے گھر سے نکل کر روتے ہوئے گھر آئی اور کہا کہ قاسم کاکا نے اُن کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے نازیبا حرکات کئے۔نگاہ حسین خان SHO رسالپور نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی۔24 گھنٹے کے اندر ملزم قاسم خان ولد جمشید ساکن مردان حال رسالپور کو گرفتار کر لیا ۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔*

 #مردان 7 ستمبر 2022میرے خلاف سوشل میڈیا  پر ایک نام نہاد  سوشل میڈیا  نیوز پر ایک فیک نیوز چل رھی ھے  کہ میں  نیشنل پار...
07/09/2022

#مردان
7 ستمبر 2022

میرے خلاف سوشل میڈیا پر ایک نام نہاد سوشل میڈیا نیوز پر ایک فیک نیوز چل رھی ھے کہ میں نیشنل پارتی میں شمولیت اختیار کر رھا ھوں

جو کہ سراسر غلط اور بے بنیاد ھے میں پی ٹی آئی کا منتخب ایم پی اے ھوں اور مجھے اس پر فخر ھے میرا جینا مرنا پی ٹی آٸی اور عمران خان کے ساتھ ھے

چئرمین عمران خان اور محمود خان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ھوں اور مرتے دم تک پارٹی کے ساتھ رھو ں گا

ایم پی اے امیر فرزند خان چئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سی اینڈ ڈبلیو

 #چارسدہ   ملیئے نور خان ڈائیونگ سپروایزر ریسکیو سروس چارسدہ سے، جنہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران لگاتار 36 گھنٹے ڈیوٹی کرک...
07/09/2022

#چارسدہ

ملیئے نور خان ڈائیونگ سپروایزر ریسکیو سروس چارسدہ سے،
جنہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران لگاتار 36 گھنٹے ڈیوٹی کرکے تقریباً 600 لوگوں کو ریسکیو کرنے کے بعد محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

تازہ ترین #نوشہرہ 6 ستمبر 2022نوشہرہ!ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کے احکامات پر ٹی ایم اے پبی کے اہلکار سیلاب سے متا...
06/09/2022

تازہ ترین
#نوشہرہ
6 ستمبر 2022
نوشہرہ!
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کے احکامات پر ٹی ایم اے پبی کے اہلکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلٸے مچھر مار سپرے اور فوگ کررہے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی وباء نہ پھیل جاٸیں۔

بریکنگ نیوز!ڈی آئی خان 6 ستمبر 2022سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی بھرمار DHOلمبی تان کر سوگئےڈیرہ اسماعیل خان،سیلاب...
06/09/2022

بریکنگ نیوز!
ڈی آئی خان
6 ستمبر 2022

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی بھرمار DHOلمبی تان کر سوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لمبی تان کر سوگئے،
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریاں جن میں ڈینگی' ڈائیریا اور اسکن کی بیماریاں پھوٹنے کا نا صرف خدشہ ہے بلکہ پھوٹ پڑی ہیں جسے عالمی ادارہ صحت نے بھی اپنی رپورٹ میں واضح کردیا ہے کہ پاکستان کے سیلابی علاقوں میں ان بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے اور ان علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنا پہلی ترجیح ہونا چاہیے مگر افسوس کہ ہمارے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور اسکا عملہ نا تو کہیں پر نظر آرہا ہے اور نہ ہی ان بیماریوں کی روک تھام کیلئے کوئی کیمپ لگایا گیا ہے جبکہ مختلف سول سوسائٹیز کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت میڈیکل کیمپس کام کر رہے ہیں مگر ان کے پاس ان بیماریوں کے تحفظ کے سلسلے میں میڈیسن موجود نہیں ہیں، یہ بیماریاں اور وبا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے لہٰذا سیلاب متاثرین اور عوامی حلقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیخلاف تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان' سیکرٹری ہیلتھ عامر سلطان ترین 'کمشنر ڈیرہ عامر آفاق اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصر اللہ خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے اس مشکل گھڑی میں داد رسی کی جائے اور انہیں بر وقت علاج معالجہ کی سہولیات پہنچا کر مختلف بیماریوں سے بچایا جائے۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abasyn Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share