What is going on in Pakhtunkhwa

What is going on in Pakhtunkhwa اس پیج پر ہم آپکے ساتھ خیبرپختونخوا کی مختلف معلومات شئیر کرتے ہے۔مہربانی کرے پیج کو لائیک و فالو کرے

19/07/2025

پشاور کے علاقے چمکنی ترناب فارم نزدیک جرندہ لارا کے قریب موٹر کار سوار افراد کا موٹر سائیکل پر سوار تین افراد پر فائرنگ

فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر جان بحق ہوگئے

جان بحق ہونے والوں میں رخسار خان ۔ صادق علی پسران امداد گل
اور تیسرے کی شناخت ناہید خان ولد قدیم خان ساکنان غازی خیل ارمڑ کے ناموں سے شناخت ہوگئی

پولیس کے مطابق مقتولین کو سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

15/07/2025

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔پیٹرول 5 روپے 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا۔

11/05/2025

پشاور پولیس موبائل پر (د ه ماكہ) جس میں دو پولیس شہید

10/05/2025

sok real update raky Peshawar sa halat de

تعلیم کے نام پر لوٹ کا بازار گرم ہے ،پشاور ماڈل سکول کے ساتویں جماعت کی داخلہ فیس کی سلیپ
26/03/2025

تعلیم کے نام پر لوٹ کا بازار گرم ہے ،
پشاور ماڈل سکول کے ساتویں جماعت کی داخلہ فیس کی سلیپ

انا للہ وانا الیہ راجعون پشاور ارمڑ دھماکے میں معروف عالم دین مفتی منیر شاکر صاحب شہید ہوگئے, اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کو د...
15/03/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
پشاور ارمڑ دھماکے میں معروف عالم دین مفتی منیر شاکر صاحب شہید ہوگئے,
اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کو درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

کانگریس میں خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کا پاکستانی حکومت سے اظہار تشکر مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کابل میں امر...
05/03/2025

کانگریس میں خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کا پاکستانی حکومت سے اظہار تشکر
مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کابل میں امریکیوں کے قتل کا ذمے دار پکڑا گیا
پاکستان نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ اس پر امریکا شکریہ ادا کرتا ہے
کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث ملزم شریف اللہ کی گرفتاری انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر ہوئی۔ سی آئی اے نے بھی اطلاعات فراہم کیں
ملزم کی منصوبہ بندی میں 13 امریکی فوجی اور 170 شہری مارے گئے تھے
ملزم کو کل امریکا منتقل کردیا جائے گا۔
غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق پاکستانی ایلیٹ یونٹ نے دس روز قبل پاک افغان سرحد پر گرفتار کیا تھا اور اس کی اطلاع بھی امریکا کو کردی تھی
امریکا اور پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیوں میں کئی برس بعد اس تعاون کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان سے انسداد دہشت گردی کے لئے مستقل تعاون رابطہ ضروری ہے ۔ جو بائیڈن حکومت نے شریف اللہ عرف جعفر کی موت کا اعلان بھی کردیا تھا۔

اس کیلکولیٹر پر موجود ان خاص بٹنوں کے استعمال اور فوائد کو تفصیل سے سمجھاتے ہیں:1. GT (Grand Total) بٹنیہ بٹن ان تمام نت...
15/02/2025

اس کیلکولیٹر پر موجود ان خاص بٹنوں کے استعمال اور فوائد کو تفصیل سے سمجھاتے ہیں:
1. GT (Grand Total) بٹن

یہ بٹن ان تمام نتائج (totals) کو جمع کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو آپ نے کیلکولیٹر پر کیے ہوں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے کئی الگ الگ حسابات کیے اور ان سب کا مجموعہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، تو GT بٹن دبانے سے تمام حسابات کا گرینڈ ٹوٹل نظر آئے گا۔

2. M+ (Memory Plus) بٹن

یہ بٹن کسی بھی نمبر کو میموری میں جمع (add) کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
استعمال: اگر آپ نے "50" لکھا اور پھر M+ دبایا، تو یہ نمبر کیلکولیٹر کی میموری میں محفوظ ہو جائے گا۔ اگر آپ بعد میں "30" لکھ کر دوبارہ M+ دبائیں، تو اب میموری میں "80" محفوظ ہوگا (50+30=80)۔

3. M- (Memory Minus) بٹن

یہ بٹن میموری میں موجود نمبر میں سے کوئی بھی نیا نمبر منفی (subtract) کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
استعمال: اگر میموری میں پہلے سے "80" موجود ہے اور آپ "20" لکھ کر M- دبائیں تو میموری میں "60" باقی رہ جائے گا (80-20=60)۔

4. MRC (Memory Recall & Clear) بٹن

یہ بٹن دو کام کرتا ہے:

پہلی بار دبانے سے میموری میں محفوظ کردہ نمبر دکھاتا ہے (Recall)۔

دوبارہ دبانے سے میموری صاف کر دیتا ہے (Clear)۔

5. +/- (Plus Minus) بٹن

یہ بٹن کسی بھی نمبر کی علامت (sign) کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
استعمال: اگر آپ نے "25" لکھا ہے اور +/- دبائیں، تو یہ "-25" میں بدل جائے گا، اور دوبارہ دبانے سے پھر "+25" ہو جائے گا۔

6. MU (Mark-Up) بٹن

یہ بٹن زیادہ تر بزنس میں منافع (profit margin) نکالنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
استعمال: اگر کسی چیز کی قیمت 500 روپے ہے اور آپ اسے 20% منافع کے ساتھ بیچنا چاہتے ہیں تو یوں کریں:

1. 500 لکھیں

2. MU دبائیں

3. 20 لکھ کر % دبائیں

4. کیلکولیٹر خود بخود وہ قیمت دکھائے گا جس پر آپ کو وہ چیز بیچنی ہے

✔ دکانداروں اور کاروباری حضرات کے لیے MU بٹن بہت کارآمد ہے۔
✔ M+, M-, اور MRC ان لوگوں کے لیے مفید ہیں جو بڑے حسابات کو میموری میں محفوظ رکھ کر بعد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
✔ GT ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو مختلف حسابات کا گرینڈ ٹوٹل نکالنا چاہتے ہیں۔

یہ بٹن کیلکولیٹر کو مزید طاقتور اور کارآمد بناتے ہیں، خاص طور پر کاروباری حضرات اور طلبہ کے لیے۔
بشکریہ محمد ہشام

07/01/2025

Send by member
بڈہ بیر بازار میں گوشت فی کلو 1100 انتظامیہ خاموش
اور یہ گوشت بڈہ بیر پولیس سٹیشن کے سامنے روڈ پر ہو رہا ہے پلیزز پوسٹ کردے
کہ انتظامیہ ایکشن لے لیا جائے کیونکہ بہت سے عریب لوگ رہتے ہے

تلاش ورثہمردان تھانہ طورو کے علاقے سوکئی پل کے قریب  فائرنگ سے قتل ھونے والا نامعلوم شخص کی ورثاہ نہ ملنے پر ٹی ایم اے ا...
01/01/2025

تلاش ورثہ
مردان تھانہ طورو کے علاقے سوکئی پل کے قریب فائرنگ سے قتل ھونے والا نامعلوم شخص کی ورثاہ نہ ملنے پر ٹی ایم اے اہلکاروں نے سنگر بابا قبرستان میں دفن کردیا ورثاہ ملنے پر تھانہ طورو سے رابط کریں۔۔پوسٹ کو انسانی ہمددری کے تخت شئیر کریں تاکہ ورثامل جائے۔۔۔

کرم کشیدگی جرگے کے حوالے سے بڑی خبر دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔معاہدے کی کاپی ملاحظہ کریں
01/01/2025

کرم کشیدگی جرگے کے حوالے سے بڑی خبر دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
معاہدے کی کاپی ملاحظہ کریں

اسلامیہ کالج کے طالب علم ضیاء الدین نیاز نے خود ک شی کر لی۔ بی ایس شریعہ این لاء کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم کی لاش ہاسٹ...
01/01/2025

اسلامیہ کالج کے طالب علم ضیاء الدین نیاز نے خود ک شی کر لی۔ بی ایس شریعہ این لاء کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم کی لاش ہاسٹل میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ دیر خاص سے تعلق رکھنے والے ضیاء نے خودکشی سے قبل اپنے والد کے نام مختصر خط بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کسی عشق و محبت کی وجہ سے خودکشی نہیں کر رہے ہے۔ انہوں نے لکھا' پلارہ، میں ایک ایسی کیفیت میں ہوں کہ بیان محال ہے۔ اس دنیا سے دل بھر گیا ہے۔ میں کسی سے محبت کرتا ہوں اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہے۔۔ بس میں یہ زندگی جینا نہیں چاہتا۔ میں اس معاشرے میں زندگی نہیں جی سکتا، معلوم نہیں کیوں؟'

یونیورسٹی میں پڑھنے والے تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنے دوستوں کے ساتھ رہیں۔ ان سے بات کریں۔ یہ کیا کرتے ہیں کیا سوچتے ہیں معلومات رکھیں۔ ہمارے بیچ ایسے کئی دوست احباب ہوتے ہیں جو اندر ہی اندر جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں۔ اپنے دوستوں کو حوصلہ دیں۔ انہیں گرنے نہ دیں۔ آپ ان کا سہارا بنیں۔

Address

Attock

Telephone

+923350994090

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What is going on in Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share