
04/07/2025
شمالی وزیرستان کے عوام امن چاہتے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کوششوں میں مصروف ہیں، صوبائی وزیر ملک نیک محمد خان داوڑ
صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری ملک نیک محمد خان داوڑ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے باشعور عوام امن کے خواہاں ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں۔ عوام کی اس جائز خواہش کی تکمیل کے لیے ہم تمام اسٹیک ہولڈرز شب و روز کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر ، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے ساتھ ملکر پائیدار امن کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ ہم حکومت خیبر پختونخوا، سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کے ساتھ امن کے قیام کے لیے رابطے میں ہیں ۔ ۔ ہمارا مقصد ہے کہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو تاکہ علاقے کے عوام سکون کا سانس لے سکیں ۔
آج وزیرستان میں لاکھوں لوگ میرعلی میں/خطے میں جاری ڈالری جنگ کے خلاف نکلے تھے
وزیرستان میں کسی صورت آپریشن نہیں ہونے دینگے
𝐍ek Muhammad Khan