Hafeez Toqeer

Hafeez Toqeer Food, Traveling and Literature اردو زبان سے منتخب معیاری و اخلاقی طنزو مزاح

01/01/2026

موٹیویشن کے نام پر بسااوقات ایسی ایسی کہانیاں گھڑ لی جاتی ہیں کہ سمجھ نہیں آتا بندہ مسکرائے یا روئے۔
اب اس وائرل کاپی شدہ تحریر کو دیکھئے۔

((لندن میں ایک پاکستانی کئی برسوں سے رہ رہا تھا۔ ایک مرتبہ اس نے بتایا کہ وہ وہاں ایک مقامی انگریز جوڑے کے ساتھ رہتا تھا۔
ایک دن انہوں نے مجھ سے پوچھا: “کل آپ کی کیا مصروفیت ہے؟”
انہوں نے بتایا: “ہمیں ایک نہایت ضروری کام کے سلسلے میں شہر سے باہر جانا ہے۔ اگر آپ کی چھٹی ہے اور آپ گھر میں موجود ہیں تو ہم اپنے بیٹے (ڈگلس) کو ساتھ نہیں لے جا سکتے۔ مہربانی کر کے آپ ڈگلس کا خیال رکھ لیجیے گا۔”
بچہ وہ صوفے پر بیٹھا لیپ ٹاپ پر کچھ کر رہا تھا۔ میں نے اسے گڈ مارننگ کہا، اس نے مسکرا کر جواب دیا۔
میں نے پوچھا: “ناشتہ کیا ہے؟”
اس نے انکار کیا۔ میں سیدھا کچن میں چلا گیا جہاں ناشتہ تیار رکھا تھا۔ میں ٹرے لے آیا اور اس کے سامنے رکھ دی۔ اس نے لیپ ٹاپ ایک طرف رکھا اور ناشتہ کرنے لگا۔ ناشتہ کرنے کے بعد اس نے ٹرے میں رکھا دودھ کا گلاس اٹھایا، جو اس کے ہاتھ سے پھسل کر نیچے گر گیا اور ٹوٹ گیا۔
میں نے شیشے کے ٹکڑے اکٹھے کر کے شاپر میں ڈالے، فرش صاف کیا اور ٹوٹے ہوئے گلاس کے ٹکڑے باہر کچرے میں پھینک دیے۔ پھر میں اپنے حصے میں گیا، وہاں سے بالکل ایسا ہی ایک گلاس لے آیا اور کچن میں رکھ دیا۔
ڈگلس اب بھی شرمندہ تھا۔ میں نے اس سے کہا: “پریشان نہ ہو، میں نے اسی جیسا گلاس رکھ دیا ہے، کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔”
پھر ہم سارا دن کھیلتے رہے۔ شام کو اس کے والدین واپس آ گئے۔ انہوں نے میرا شکریہ ادا کیا اور کہا: “آج ہمارے ساتھ ڈنر کریں، پھر جانا۔”
ڈنر کے دوران وہ مسلسل میرے لیے اچھے الفاظ استعمال کرتے رہے۔ بعد میں میں ان سے الوداع کہہ کر اپنے پورشن میں چلا آیا۔
اگلی صبح چھ بجے میرے دروازے پر ڈگلس کے والدین کھڑے تھے۔ میں حیران رہ گیا۔ انہوں نے کہا: “مسٹر ظفر! آپ ایک اچھے انسان ہیں، ہمیں کبھی آپ سے کوئی شکایت نہیں ہوئی، لیکن اب آپ اپنے لیے کوئی اور گھر تلاش کریں اور ہمارا گھر جلد خالی کر دیں۔”
میں نے کہا: “اتنی جلدی کیوں؟ میں نے کیا کیا ہے؟”
انہوں نے جواب دیا: “مسٹر ظفر! آپ نیک انسان ہیں، لیکن کل آپ نے ہمارے بیٹے کو جھوٹ بولنے کی ترغیب دی۔ اسی وجہ سے ہم آپ کو خود سے الگ کرنے پر مجبور ہیں۔”
میں نے پوچھا: “کون سا جھوٹ؟”
انہوں نے کہا: “گلاس ٹوٹ گیا، یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی، لیکن آپ نے ہمارے بیٹے سے کہا کہ اس بات کا کسی سے ذکر نہ کرے۔ ہم اپنے بیٹے کو ہمیشہ سچ بولنا سکھاتے ہیں۔ اس نے ہمیں ساری بات بتا دی ہے۔
اب ہمیں ڈر ہے کہ کہیں آپ کے ساتھ رہتے ہوئے ہمارے بچے پر جھوٹ کا اثر نہ پڑ جائے، اس لیے براہِ کرم کسی اور جگہ اپنا بندوبست کریں۔ شکریہ۔”))

بھئی اگر اس "کہانی" کو سچ مان ہی لیا جائے تو اس میں جھوٹ بولنے کی ترغیب کہاں دی گئی؟
سچ چھپانا اور جھوٹ بولنا دو بالکل الگ فعل ہیں۔
"کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں" سے جھوٹ بولنےکی ترغیب کیسے دی گئی؟ کسی کی خاص کر بچوں کی"غلطی" پر پردہ ڈالنا، کوشش کرنا کہ بچہ والدین کے سامنے شرمندہ نہ ہو، ڈانٹ ڈپٹ سے محفوظ رہے، ایسا عمل نہیں ہے کہ اسے منفی معنوں میں لیا جائے۔
بے ضرر سچ کو راز رکھ لینا کیسے جرم ہوا؟ سچ چھپانا جرم تب ہوجب وہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنے۔
گلاس ٹوٹ گیا۔ اٹس او۔کے والدین کو بتا دیں۔ کوئی ڈرامہ نہیں۔ یہ زیادہ بہتر عمل ہے۔ اور اگر۔۔۔۔
نہیں بتانا۔ بچے کو شرمندگی سے بچانا مقصود ہے تو بھی اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
موٹیویشن یا ہماری "ٹھگیوں" کومورد الزام ٹھہرانے کے لیے اور بھی کہانیاں گھڑی جاسکتی ہیں
😂

31/08/2025

شدید قسم کے زلزلے کے جھٹکے تھے۔ اللّٰہ تعالیٰ رحم فرمائے آمین

20/08/2025

G-13 Islamabad

ملک سپورٹس کے اونر واثق خان اور لاریب پیسر کے ساتھ براڈ وے اسلام آباد میں۔Malik Sports
20/08/2025

ملک سپورٹس کے اونر واثق خان اور لاریب پیسر کے ساتھ براڈ وے اسلام آباد میں۔
Malik Sports

ان دنوں غیر ضروری سفر سے گریز کیجئے۔ اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کیجئے۔جبکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پھنسے ت...
16/08/2025

ان دنوں غیر ضروری سفر سے گریز کیجئے۔ اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کیجئے۔
جبکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پھنسے تمام لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے۔

انسان کی ہمت پر منحصر ہے۔
15/08/2025

انسان کی ہمت پر منحصر ہے۔

11/06/2024

کینیڈا کو اپ سیٹ شکست۔
کینیڈا پاکستان جیسی ٹیم سے ہار گیا۔ وغیرہ وغیرہ
یہ میمز بھی کتنی سچی ہوتی ہیں۔ ہیں نا

11/06/2024

سنا ہے پھر انویسٹمنٹ کہ نام پر کئی لوگوں کو چونا لگ گیا۔ ارے بھئی کب تک شارٹ کٹ کے چکروں میں لٹتے رہو گے۔ اعتبار کرو لیکن احتیاط کا دامن تھام کر اور خصوصاً گراؤنڈ رئیالٹیز دیکھ کر۔

11/06/2024

سلام ہے ان سب فینز کو جو سب کچھ بھلائے پھر سے میچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ بڑی ہمت ہے بھئی۔
ہم سے تو نہیں ہو پائے گا 😂

09/06/2024

یار خدا کے لیے آج کوئی موٹیوشنل پوسٹ مت لگاؤ اس ٹیم کے لیے۔ ہار بے شک کھیل کا حصہ ہے اور جیت کسی ایک ٹیم کو ہی ملتی ہے لیکن اپنی جیتی ہوئی بازی اٹھا کر حریف کی جھولی میں ڈالنا کیسے جسٹیفائی کیا جاسکتا ہے؟

09/06/2024

یک طرفہ جیتے ہوئے مقابلے کو اپنی شدید محنت اور لگن سے ہار میں بدلنے میں ہمارے شہزادوں کا کوئی ثانی نہیں۔

Address

Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafeez Toqeer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share