
28/08/2025
آج جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل خانمائی میں ایک اہم اجلاس امیر مولانا افسر علی صاحب کی خصوصی ہدایت پر جنرل سیکرٹری مولانا محمد ریاض صاحب کی صدارت میں گاؤں انذرکلے میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ذیل نکات پر تفصیلی مشاورت ہوئی:
1. *ختم نبوت کانفرنس:* 7ستمبر ضلع چارسدہ کی سطح پر منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کے عوامی شرکت کو یقینی بنانے پر مشورہ ہوا۔
2. عمومی اجلاس برائے تحصیل:*تمام احباب نے شرکت کیلئے عزم کیا۔
3. *جماعتی فعالیت:* حلقے میں جماعتی سرگرمیوں کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور اہداف مقرر کیے گئے۔
4. *مالی معاملات:* جماعت کے مالی نظام کو مضبوط کرنے اور وسائل کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔
5. *افرادی قوت:* کارکنان کی تعداد میں اضافہ، ان کی تربیت اور ذمہ داریوں کی تقسیم پر غور کیا گیا۔
6. *سوشل میڈیا:* جماعتی بیانیے کی مؤثر ترجمانی کے لیے سوشل میڈیا ٹیم کو مزید فعال کرنے اور بہتر مواد کی تیاری پر زور دیا گیا۔
7. سیلاب متاثرین سے ساتھیوں کی ہمدردی