11/09/2026
اٹک: شہر میں جاری بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے باعث مختلف راستے بند ہونے سے شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکوں اور راستوں کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر جبکہ خریداروں کو پارکنگ کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ منصوبے کے باعث دکانوں تک رسائی مشکل ہوگئی ہے، جس سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ تاجروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران متبادل راستوں اور مناسب پارکنگ کا انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں اور کاروباری افراد کی مشکلات کم ہوسکیں۔
تاجر برادری نے مسائل کے فوری حل کے لیے احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ بیوٹیفکیشن منصوبے کو شہریوں اور تاجروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے۔
Disclaimer: This picture has been generated using AI and is intended for news purposes only. It is not an actual photograph.